geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان صنعتی انقلاب سی پیک

February 2, 2020 2 1 min read
China-Pakistan Economic Corridor
Share this:

China-Pakistan Economic Corridor

تحریر : کمال حسین شاہ

صنعتی انقلاب سے انسانی تاریخ نے ایک نیا موڑ لیا، جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں ایک یا دوسری صورت میں مثبت تبدیلیاں ہوئی صنعتی انقلاب اٹھارہوں اور انیسویں صدی کے درمیانی عرصہ میں زراعت، کان کنی، مواصلات میں آیا. جس سے یورپ، شمالی امریکا اور پھر پوری دنیا میں سماجی و معاشی تبدیلیاں رونما ہوئیں. 18ویں صدی کے اواخر میں مشین ، کپڑے کی صنعت، پھر لوہے کی صنعت میں عظیم ترقی ہوئی.بھاپ سے چلنے والے انجن، کشتیاں، ریل اور پھر انیسیوں صدی میں ایندھن سے چلنے والے اور بجلی سے جلنے والے انجن دنیا میں متعارف ہوئے۔ دنیا میں صنعتی انقلات کے پھیلاؤ بارے تاریخ دانوں میں اختلاف پایا جاتا ہے، مگر اس بات پر ضرور اتفاق ہے کہ اس عظیم انقلاب نے برطانیہ سے 1780ء میں جنم لیا اور پھر 1830ء و 1840ء تک پوری دنیا میں اس کی بازگشت سنائی دی جانے لگی۔فی کس آمدنی میں اضافہ تو ہوا . نئی ایجادات نے تاریخ انسانی کو نئے خطوط پر استوار کیا اور مجموعی طور پر انسانی طرز زندگی میں بہتری دیکھنے میں آئی . تجارت کے شعبے نے بھی نئی راہیں دیکھیں کیونکہ دنیا میں آبی راستوں، سڑکوں اور ریل کے ذریعے مواصلات اور ترسیل میں اضافہ و ترقی ہوئی۔

شروع ہی سے اس نے بھاری صنعتوں کو ترقی دینا شروع کی۔ صرفی اخراجات کم کیے گئے اور ذرائع نئے کارخانوں کی طرف لگائے گئے۔ چین کی حکومت نے تمام صنعتوں کو اپنے اختیار میں رکھا۔چین دنیا میں خام ملکی پیداوار کے حساب سے چوتھا ملک ہے اور بڑی تیزی سے مزید ترقی کر رہا ہے اور اب یہ بات شک سے بالاتر ہے. اس کی %70 خام ملکی پیداوار نجی شعبہ میں ہوتی ہے۔ چین دنیا کا واحد ملک ہے جسے وقتاً فوقتاً اپنی ترقی پر روک لگانا پڑتی ہے تاکہ غیر ضروری ترقی سے اس کا معاشرتی ڈھانچہ تباہ نہ ہو جائے۔اگر ہم پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کی بات کریں تو یہاں کی معیشت کا سب سے بڑا ذریعہ ذراعت ہے. پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور ترقی یافتہ کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے کوشاں ہے . صنعت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ملک کو خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے بھی پیدا کرتی ہے.ایوب خان کا دور اقتصادی طور پر پاکستان کا سنہری دور تھا. اس دور میں بہت تیزی سے اور بڑے پیمانے پر معاشی ترقی ہوئی جس سے پیدوار میں بہت اضافہ ہوا۔

صنعتی شعبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لیے اہم ہے۔سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے علاوہ بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتِ پاکستان اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے.سی پیک پاکستان اور چین کی کئی دہائیوں پرمحیط قریبی اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہے.چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے اقتصادی مواقع سے مستفید ہونے کے لیے صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں. کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی صنعتی ترقی پر منصر ہوتا ہے.موجودہ حکومت صنعتی شعبے کے ترقی کے لیے پر عزم ہے اور اس شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا?ٹھا رہی ہے۔

انفراسٹریکچر اور بجلی سی یپک سے اچھا ہو چکا ہے .دنیا ایک گلوبل ویلج کی صورت اختیار کرچکی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سیمختلف ثقافتوں کا امتزاج ہوا ہے، سی پیک اور بلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کی وجہ سے جہاں علاقائی روابط میں اضافہ ہوگا وہاں ثقافتوں کا امتزاج ممکن ہوگا جس کی بدولت ایک دوسرے کی ثقافت و تجربات سے سیکھنے و استفادے کے مواقع میسر ائیں گے۔ خیبرپختونخوا حطار اکنامک زون ، رشکئی اکنامک زون ، بونیر اکنامک زون، ڈی ائی خان ، سوات اور مہمند ماربل سٹی کو جلد از جلد فعال بنانے کی بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ انقلابی اقدامات سے صوبے کے صنعتی شعبے کے میدان میں ایک انقلاب رونما ہوگا جبکہ صوبے کی معیشت بھی مستحکم ہوگی. ملکی پیداوار کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے سبب ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغازہوگا.پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں کاروبار کے لیے ماحول ساز گار ہوا ہے اورگذشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان میں صنعتی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب انڈسٹریل سیکٹر میں کافی بہتری۔ 3 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز کا قیام اور پنجاب کے 9 مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس میں تیزی سے کام جاری ہے۔

نیے انڈسٹریل پر کم جاری .سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے چینی سرمایہ کاروں کی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار.موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبوں اور معاہدوں کی تکیمل کے لیے پر عزم لگتی ہے ، سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے.صنعتی اور زرعی تعاون ، گوادر کی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر فوکس کیا جائے گا ، جس کے دور رس مثبت نتائج حاصل ہونگے اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی.

سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی تعاون ، گوادر کی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر فوکس ہے ، جس کے دور رس مثبت نتائج حاصل ہونگے اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی.چین پاک بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری روابط قائم ہونگے اور صنعتی تعاون میں تیزی آئے گی جس کا فائدہ سی پیک کے جاری منصوبوں کوہو گا۔چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ فیز 2 ہو چکا ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زون کی جلد تعمیر اس مقصد کے لیے 18 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں پی ایس ڈی پی ایک کثیر رقم مختص کی گئی ہے.

ایم ایل ون منصوبے ملک کے مواصلاتی نظام کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گا. قدرت نے پاکستان کو ایک شاندار اور سنہری موقع فراہم کر دیا ہے ،معاشی سرگرمیوں اور علاقائی تجارت کا مرکز بن کر عسکری قیادت تو سی پیک کے بارے میں نہایت سنجیدہ ہے۔ سیاست دانوں کو بھی اب آپسی اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے ایک ہونا ہو گا۔ ”پاک چین دوستی۔ زندہ باد” کے نعرے بھی کانوں کو اچھے لگتے ہیں۔ لیکن اصل بات چین سے سیکھنے اور پھر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی عملی سعی ہے۔
Syed Kamal Hussain Shah

تحریر : کمال حسین شاہ

Share this:
Shabbir Ahmed Siddqui
Previous Post 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منائیں گے: صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی
Next Post لفظ پاکستان کے خالق، چوہدری رحمت علی
Chaudhry Rahmat Ali

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.