geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لفظ پاکستان کے خالق، چوہدری رحمت علی

February 2, 2020 2 1 min read
Chaudhry Rahmat Ali
Share this:

Chaudhry Rahmat Ali

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

باشعور قومیں اپنے محسنین کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتیں بلکہ ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ تحریک پاکستان کے بانیوں میں سے ایک اور پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چوہدری رحمت علی حقیقی معنوں میں پاکستان کے ہیرو اور محسن ہیں، جنہوں نے 1915ء میں پہلی مرتبہ اسلامیہ کالج لاہور میں بزم شبلی کے افتتاحی اجلاس میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ہندوستان کے شمالی علاقوں کو ایک مسلم ریاست میں تبدیل کردیا جائے۔ آپ نے یہ نظریہ پیش کرتے ہوئے فرمایا” ہندوستان کا شمالی منطقہ اسلامی علاقہ ہے ، ہم اسے اسلامی ریاست میں تبدیل کریں گے ، لیکن یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب اس علاقے کے باشندے خود کو باقی ہندوستان سے منقطع کر لیں۔

اسلام اور خود ہمارے لئے بہتری اسی میں ہے کہ ہم ہندوستانیت سے جلد سے جلد جان چھڑا لیں” ۔ چودھری رحمت علی 16نومبر1897ء میں مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گائوں مو ہراں میں ایک متوسط طبقے کے زمیندار حاجی شاہ گجر کے ہاں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم دینی مکتب سے حاصل کی ، جبکہ میٹرک اینگلو سنسکرت ہائی اسکول جالندھر سے کیا۔ 1914ء میں مذید تعلیم کیلئے لاہور تشریف لائے اور اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ اسلامیہ کالج کے مجلے ”دی کریسنٹ ”کے ایڈیٹر اور طلباء سے متعلق کئی بزموں کے عہدیدار رہے، دی فادرلینڈ آف پاک نیشن، مسلم ازم اور انڈس ازم کتابچے لکھے۔

دوران طالب علمی اسلامیہ کالج میں بزم شبلی کی بنیاد رکھی کیونکہ وہ مولانا شبلی سے بہت متاثر تھے اور پھر اس بزم کے پلیٹ فارم سے1915ء میں تقسیم ہند کا نظریہ پیش کیا۔ 1918ء میں بی اے کرنے کے بعد جناب محمد دین فوق کے اخبار کشمیر گزٹ میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا ۔ 1928ء میں ایچی سن کالج میں لیکچرار مقرر ہوئے۔کچھ عرصہ بعد انگلستان تشریف لے گئے جہاں کیمبرج اور ڈبلن یونیورسٹیوں سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ اس طرح 1933ء میں انہوں نے برصغیر کے طلباء پر مشتمل ایک تنظیم پاکستان نیشنل لبریشن موومنٹ کے نام سے قائم کی۔ 1933 ء میں چودھری رحمت علی نے دوسری گول میز کانفرنس کے موقع پر اپنا مشہور کتابچہ ” ناؤ آر نیور” ( اب یا کبھی نہیں) شائع کیا جس میں پہلی مرتبہ لفظ پاکستان استعمال کیا گیا، جو تحریک پاکستان کے قلعے کی آ ہنی دیوار ثابت ہوا ، اور برصغیر کے مسلمان و دیگر اقوام لفظ ”پاکستان” سے آشنا ہوئے۔

آپ کے مطابق آپ نے یہ نام پنجاب (پ) افغانیہ (ا) کشمیر (ک) سندھ (س) اور بلوچستان (تان) سے اخذ کیا جہاں مسلمان 1200 سال سے آباد تھے، اسی وجہ سے انہیں دنیا کا پہلا پاکستانی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان، بنگلستان اور عثمانستان کے نام سے تین ممالک کا نقشہ بھی پیش کیا۔پاکستان میں کشمیر، پنجاب ، دہلی سمیت، سرحد، بلوچستان اور سندھ شامل تھے۔ جبکہ بنگلستان میں بنگال، بہار اور آسام کے علاقے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ریاست دکن کو عثمانستان کا نام دیا۔ انہوں نے 1935ء میں ایک ہفت روزہ اخبار”پاکستان” کیمبرج سے جاری کیا، اور اپنی آواز پہنچانے کے لئے جرمنی اور فرانس کا سفر کیا اور جرمنی کے ہٹلر سے انگریزوں کے خلاف مدد کا وعدہ لیا۔ اس کے علاوہ اسی سلسلہ میں امریکہ اور جاپان وغیرہ کے سفر بھی اختیار کئے۔ چودھری رحمت علی 23مارچ 1940 ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے چو نتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور تشریف لانا چاہتے تھے لیکن چند روز قبل خاکساروں کی فائرنگ کی وجہ سے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب سکندر حیات نے چودھری رحمت علی کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

بالاآخر 14 اگست 1947ء کو چوہدری رحمت علی کے تجویز کردہ نام کو تعبیر مل گئی، پاکستان معرض وجود میں آگیا، مگرآپ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت سے مطمئن نہ تھے۔ اپریل 1948ء میں آپ پاکستان تشریف لائے لیکن قائد اعظم کی وفات کے بعد مسلم لیگی قیادت کے روئیے سے مایوس ہوکر واپس انگلستان لوٹ گئے جہاں 29جنوری1951ء کو نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہو گئے اور 3 فروری کے دن شدید بیماری کی حالت میں کیمبرج کے ایک ہسپتال میں غریب الوطنی، ناداری اور بیماری کے عالم میں وفات پائی۔ چودھری رحمت علی کا جسد خاکی انگلستان کے شہر کیمبرج کے قبرستان میں امانتًا دفن ہے۔ چوہدری رحمت علی عالم اسلام کی بڑی اہم شخصیت تھے ان کی لازوال خدمات ، محنت اور جدو جہد کی وجہ سے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کروڑوں مسلمان آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
China-Pakistan Economic Corridor
Previous Post پاکستان صنعتی انقلاب سی پیک
Next Post ہندوستان کا روئیہ اور یومِ یکجہتی کشمیر
Kashmir Solidarity Day

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.