geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشی بہتری کے لئے راست اقدامات ناگزیر

February 5, 2020 0 1 min read
Economic
Share this:

Economic

تحریر : قادر خان یوسف زئی

پاکستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ریاستی اداروں کی کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئی ہیں۔ انتہا پسندوں کی وجہ سے چار دہائیوں سے زایدعرصہ مملکت دہشت گردی کی زد میں رہا۔ سیاحت و کاروبار کے لئے وطن ِ عزیز میں سرمایہ کاری و سیاحوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی اور یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک کی پاکستان کے لئے سفری ہدایات اطمینان بخش نہ رہیں۔ تاہم ریاستی اداروں کی جانب سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہوچکے ہیں۔ جرمنی، فرانس نے اپنے شہریوں کو نظر ثانی سفری ہدایات میں پاکستان کو محفوظ ملک قرار دینے میں پہل کی، جس کے بعدبرطانیہ و امریکا نے بھی ٹریول ایڈوئرزی جاری کیں۔ امریکی جریدے فوربز نے بھی پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں شامل کیا۔اس کے علاوہ سیاحت اور لائف اسٹائل کے مقبول ترین امریکی میگزین’کونڈی ناسٹ‘ نے بھی 2020 میں گھومنے پھرنے کے لیے سیاحوں کے لیے بہترین اور خوبصورت ترین 20 ممالک کی فہرست میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے۔ جس سے یقینی طور پر بیرون ملک سرمایہ کاروں و سیاحوں کو اعتماد حاصل ہوگا اور پاکستان کے تاریخی و مشہور مقامات کی سیاحوں کی آمد سے مملکت میں امن کے استحکام کا مثبت پیغام عالمی برداری کو پہنچے گا۔

ریاستی اور حساس اداروں نے وطن ِ عزیز کی حفاظت کے لئے قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں تو دوسری جانب عوام نے بھی ملک دشمن عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں و فنڈنگ کرنے والے انتہا پسند عناصر نے ملک میں لسانیت، فرقہ واریت، صوبائیت او ر نسلی تعصب کو پھیلانے کے لئے مذموم سازشیں کیں، لسانی اکائیوں کے درمیان عصبیت کا بیج بو کر، ملکی سلامتی و بقا کو خطرات سے دوچار کرنے کی کوشش کی، تاہم ملک میں سیاسی بحرانوں کے باوجود ریاستی و حساس اداروں نے ملک و قوم کی حفاظت پر توجہ مرکوز رکھی۔سیاحت کے حوالے سے وطن ِ عزیز دنیا کے اُن خوش قسمت ممالک میں شامل ہے، جہاں قدرت نے پاکستان کو اپنے خزانوں سے مالا مال کیا ہوا ہے، تاریخی مقامات و ثقافتی اقدار کے منفرد انداز و روایات کا امین مملکت کسی بھی سیاح و سرمایہ کار کے لئے ایک آئیڈیل سرزمین ہے۔ ملک دشمن عناصر نے سب سے پہلے امن کو ہی نقصان پہنچایا اور معاشی شہ رگ کراچی پر لسانیت کے کاری وار کئے کہ اس کے مضمرات کے سبب عوام متاثر ہوئے۔ صوبہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں نام نہاد قوم پرستوں کی سازشوں نے ترقی کی راہ میں رکاؤٹیں کھڑی کیں اور قدرت کے دیئے خزانوں کے فوائد سے عوام کو محروم رکھا گیا۔

شمالی علاقے جات پاکستان کے حسن کا جھومر ہیں، سیاحوں کے لئے جنت نظیر علاقوں میں سوات کے حسین مقامات و آثار قدیمہ کو بھی بدترین نقصان پہنچا یا گیا،شمالی علاقے جات کی بلند بالا پہاڑہوں یا پھر سندھ پنجاب کے تاریخی مقامات و آثار قدیمہ، ریگستان ہوں یا سرسبز میدان، ثقافت کے ہر رنگ و ہر موسم کی خوبصورتی لئے جنت نظیر پُر امن مملکت کے تشخص کو بحال کرنے کی عالمی برداری جانب سے عملی اعتراف، دیر آید درست آید کے مترادف ہے۔ ٹریول ایڈوئزری میں نظر ثانی اس اَمر کو تسلیم کئے جانا ہے کہ ریاست نے انتہا پسندوں و دہشت گردوں کے خلاف غیر جانبداری پالیسی کے تحت مختلف آپریشن کئے اور جاری آپریشن رد الفساد میں باقی ماندہ سہولت کاروں کو بِلوں سے نکالا جارہا ہے۔ باجوہ ڈاکٹرائن نے خصوصی طور پر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ باجوہ ڈاکٹرائن میں مشکل فیصلے بھی کئے گئے اور اہم ترین اقدامات میں پاک۔افغان بارڈر منجمنٹ کے ساتھ ایرانی سرحدوں پر بھی باڑ و چیک پوسٹوں کے قیام سے مملکت کو محفوظ بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ باجوہ داکٹرائن کاسب سے اہم ترین فیصلہ، پرائی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار رکھنا ہے، جس کی وجہ سے مملکت کے وقار میں غیر جانبدار ہونے کے مثبت تاثر نے عالمی برادری کو پاکستانی مثبت اقدامات تسلیم کرنے پر مجبور کردیا کہ مملکت میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کیا گیا۔

یہاں یہ اَمر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ہی مملکت میں شرپسند عناصر کو تقویت ملی تھی، نیز بیرونی مداخلت کے بڑھتے رجحانات کے سبب سیکورٹی مسائل کو حل کرنے میں دشواریوں کا سامنا رہا، بلیک واٹر سمیت بدنام زمانہ ایجنسیوں و این جی اوزکی ماورائے قانون اقدامات کی وجہ سے ملکی سا لمیت و امن پر سوالیہ نشان اٹھتے رہے، تاہم ریاستی اداروں نے بُردباری کے ساتھ بیرون مداخلت کار اور اُن کی بدنام زمانہ ایجنسیوں کے ایجنٹس کو لگام ڈالی تو اُس کے ردعمل میں پاکستان کے خلاف الزامات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردیاگیا، منفی پروپیگنڈا کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو نقصان پہنچا، جسے ریاستی و حساس اداروں نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کنٹرول اور ایسے کئی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا، جن کا ایجنڈا ہی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا تھا۔ یہاں محب الوطن عوام کی قربانیوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا،جنہوں نے ریاستی اداروں کی جانب سے انتہا پسندوں کے خلاف متعدد آپریشنز میں آئی پی ڈی بن کر بھرپور ساتھ دیا۔ جانی و مالی نقصانات و ناقابل تلافی تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر ملک دشمن عناصر کی ہر مذموم سازش کو ناکام بنایا۔

گو کہ اس وقت بھی مملکت مختلف سیاسی بحرانوں کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود جمہوری حکومتوں کی مکمل مدت و پُرامن انتقال اقتدار کے جاری سلسلے نے جمہوریت کے کمزور پودے کو توانا کرنے کی کوشش کی۔مملکت میں مختلف نظام کو رول ماڈل قرار دیا جاتا رہا تو کبھی کمزور جمہوری نظام کو لپٹنے کی خبروں نے بھی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود ریاستی وحساس اداروں نے مملکت میں امن کی بحالی کو ممکن بنانے کے مشن کو جاری رکھا۔ ضرورت اس اَمر کی بھی ہے کہ ریاست اُن عناصر کی آزادنہ سرگرمیوں و ماورائے قانون اقدامات پر گرفت مضبوط رکھے جنہوں نے ماضی میں اپنی من مانیاں و ڈو مور جیسے مطالبات سے پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کیں۔ اس اَمر کو بھی یقینی بنانے کی قوی ضرورت ہے کہ امریکا، برطانیہ جیسے ممالک پاکستان کی غیر جانبداری پالیسیو ں کے اعتراف کے بعد دوبارہ مملکت میں سیاسی عدم استحکام میں مداخلت کا سبب نہ بنیں تاکہ بیرونِ ملک سے سرمایہ کاروں کی آمد کے ساتھ ساتھ پاکستانی سرمایہ دار، صنعت کاروں کا مملکت پر اعتمادمزید بحال ہو اور اپنے وطن میں تجارتی سرگرمیوں و معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے دوبارہ کوشش کریں، پاکستان کے لئے ہم وطنوں کا اعتماد زیادہ مقدم ہے کیونکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی واپسی و اعتماد کی بحالی ہی ملکی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلانے میں اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے کہ مایوس کاروباری حلقے اپنی کاروباری ترجیحات میں وطن کی خوشحالی کے لئے نظر ثانی کریں گے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کو نقصان کے مدنظر صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آرمی چیف
Next Post نیب کی کارکردگی اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز
NAB

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.