geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب کی کارکردگی اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز

February 5, 2020 1 1 min read
NAB
Share this:

NAB

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

بلاشبہ نیب نے حرکت میں آنے کے بعد سے اب تک ”نمبر2“ ہاﺅسنگ سوسائٹی بناکر معصوم لوگوں کا پیسہ ہڑپ کرنے والوں کو” لگام“ ڈالی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جعلی سوسائٹیز بنانے والے فراڈیے اب ”محتاط“ ہوگئے ہیں مگر ایسے عناصر اب بھی موجود ہیں جومختلف طریقوں اور ناجائز ذرائع استعمال کرکے معصوم لوگوں سے مختلف مد میں پیسہ نکلوانے میں مصروف ِ عمل ہیں۔

چیئر مین نیب اکثر اوقات مختلف مقامات پر خطاب کے دوران اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ جن کے مطابق نیب نے فراڈیوں سے متاثرین یعنی معصوم لوگوں کا پیسہ نکلواکر اُن کے حوالے کیا ہے مگر انہوں نے کبھی اِس بات کا ذکر نہیں کیا کہ فراڈ کرنے والوں نے معصوم لوگوںکے پیسہ سے جو نئے نئے کاروبار چمکائے ہیں ۔کیا نیب نے کاروائی کرتے ہوئے اُن کاروباروں کو بند کرانے کیلئے کوئی اقدام کیا؟ صرف اور صرف متاثرین کو اُن کی رقم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اُن کا نقصان پورا نہیں ہوا کیونکہ دس سال پہلے روپے کی جو قدر تھی وہ آج کافی کم ہوچکی ہے ۔

فراڈ کرنے والوں سے متاثرین کے نقصان کا ازالہ صرف اورصرف اُن کے نئے نئے چمکتے ہوئے کاروباروں کی نیلامی سے ہی ممکن ہے کیونکہ اِن عناصر میں سے کچھ نے بیرون ملک جائیدادیں خرید رکھی ہیں،کچھ میڈیا ہاﺅسز چلارہے ہیں اور کچھ کھانے پینے جبکہ چند مختلف نوعیت کے کاروبار سجائے بیٹھے ہیں ۔تفتیش یاتحقیقات سے اِس بات کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ یہ عناصر پہلے سے ہی خاندانی رئیس تھے یا معصوم لوگوں کا مال ہڑپ کرکے امراءکی فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔

میری ذاتی رائے میںنیب ،ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے معاملے میں موثر کاروائی کررہا ہے مگر اپنے خون پسینہ کی کمائی اور جمع پونجی سے اپنے گھر یا پلاٹ خریدنے کا خواب لیکر آنے والے معصوم لوگوں کے نقصان کا ازالہ بھی ہونا چاہئے اویہ معاملہ میری اوپر دی گئی تجاویزکو اِس کاروائی میں شامل کرنے سے بھی ممکن ہوسکتا ہے ۔ میں خود بھی اِن متاثرین میں شامل رہا ہوں اور کسی حد تک اب بھی میرا شمار انہی متاثرین میں ہوتا ہے ۔میں اچھی طرح واقف ہوں کہ معصوم لوگوں سے فراڈ کرنے والے عناصرکس طرح اُن کی جمع پونجی اپنے ناجائز مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اِس مال سے مختلف نوعیت کے کاروبار اور جائیدادیں بناتے ہیں ۔میں اور میری طرح کے کئی متاثرین نیب کی کارکردگی سے کافی حد تک ”مطمئن“ہیں مگرمجھے، میرے وکیل ہونے کی وجہ سے دوسری ”آپشن“ پر عمل کرنا بھی آتا ہے کیونکہ نیب کی کاروائی کا دائرہ ایک حد تک ہے ۔جس کے بعد ”دیوانی اور فوجداری“ کاروائیوں بھی کی جاسکتی ہیںجس کی اصل وجہ نیب حکام کی ایک حد تک کاروائی کے بعداُن کی بے بسی کا اظہار ہے ۔حکومتِ وقت کو چاہیے کہ ”دیگر مقدمات“ کی طرح ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے معاملات میں بھی نیب کو اور زیادہ مضبوط کرے ۔

آخر میں ، میں اُمید کرتا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین نیب مل کر بہت جلدملک میںعدالتی نظام سمیت نیب قوانین کو موثر بنانے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھائے گے جس کا مقصد صرف اور صرف معصوم لوگوں تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور آنے والی نسلوں کیلئے ایسا ”پاکستان“ چھوڑ کر جاناہوگا جس میںامیر اور غریب دونوں کیلئے مساوی قانون اور انصاف کی ہر ممکن فراہمی لازمی جزوہو۔ویسے بھی ہمارے وزیراعظم نے ملک کو ”ریاستِ مدینہ“ کی طرز پرحقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کا اعلان اور تمام ”دیوانی مقدمات“کا فیصلہ ایک سال میں سنانے کاوعدہ اپنے پہلے ”قوم سے خطاب“ میں کیا تھا جس کا انتظار قوم آج بھی کررہی ہے۔اِس دعا کے ساتھ میں اپنے کالم کا اختتام کرنا چاہوں گاکہ”اللہ پاک ملکِ پاکستان میں انصاف و قانون کا بہترین نظام رائج فرمائے اور ہمارے پیارے وطن کو تا قیامت سلامت رکھے ۔آمین
Shahzad Imran Rana Advocate

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

Share this:
Economic
Previous Post معاشی بہتری کے لئے راست اقدامات ناگزیر
Next Post کشمیر بنے گا پاکستان
Kashmir Solidarity Day

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.