geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی موذی جی بغیرتی کی بھی اِنتہا ہوتی ہے

February 8, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

جیسے جیسے دنیا ترقی کے منازل طے جارہی ہے؛حیرت انگیز طور پر دنیا پر غیر سنجیدہ اور مسخروں کی حکمرانی قائم ہوتی جارہی ہے جس کی امریکا ، یورپ اور جنوبی ایشیاء سمیت کئی ممالک کی مثالیں موجود ہیں۔ جن کی وجہ سے دنیا کا سکون اور امن تو تباہ ہورہی رہاہے۔ مگر اِنسانیت بھی کئی اَن دیکھے خطرات سے دوچارہوتی جارہی ہے۔آج مسخروں کی بڑھتی حکمرانی کی روک تھام کے لئے دنیا کے سنجیدہ طبقے کو سوچنا ہوگا کہ اگر اگلے وقتوں میں غیرسنجیدہ اور رنگیلے چند ایک افراد کی حکمرانی قائم ہو گئی ؛تو پھرہر طرح سے دنیا کی تباہی یقینی ہو جائے گی۔

آج ایک طرف امریکا میں ٹرمپ اور دوسری جانب جنوبی ایشیا ءمیں مودی جیسے خبطی شخص کی حکمرانی ہے، دونوں ہی اپنی فطرت اور ذات کے لحاظ سے انتہائی غیرسنجیدہ عادات و اطوار کی حامل شخصیات ہیں ۔جو کسی طرح بھی حکمرانی کے قابل تو نہیں ہیں۔ مگر تعجب ہے کہ یہ دونوں ہی اپنے اپنے ممالک کے حکمران ہیں ۔اَب دنیا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ دونوں رنگیلے اپنے ممالک کے لئے کتنے خطرناک ثابت ہورہے ہیں۔

اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ ٹرمپ اور مودی اپنی عادتوں اورخصلتوں کے اعتبار سے مسخرے حکمران ہیں۔ اپنی دورِ حکمرانی میں دونوں نے ہی اپنے ممالک کواندرونی اور بیرونی طور پر کئی نئے چیلنجز سے دوچار کررکھاہے۔ایک چائے فروخت رہاہے۔ تو دوسرا کشتی ریسلنگ کے اسٹیج(تماشہ )سجایاکرتاتھا۔رفتہ رفتہ سیاست کی بودار دلدل میں غوطہ زن ہونے کے بعد دونوں ہی نااہل افراد مسندِ حکمرانی قابض پر ہوکر نہ صرف اپنے ممالک کے عوام کی جانوں سے کھیلنے کا سامان کرتے رہتے ہیں۔ بلکہ اپنی ضدی عادات اور فطرتاَ غنڈہ گردانہ طبیعت کے باعث دنیا میں بھی اپنی اداگیری قائم کرنے کے چکر میں ہیں اِسی لیے امریکا سمیت یورپ اور جنوبی ایشیاء کے کئی ممالک جنگ کے دہانوں پر پہنچ چکے ہیں۔

آج امریکی صدر فلائنگ کک اور بھارتی وزیراعظم دولتی مار کر دنیا کو فتح کرنے اور اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے کے انوکھے خواب دیکھ رہے ہیں ۔دنیا کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی دونوں پر ہی طاقت کا نشہ طاری ہے؛ اِسی لئے ٹرمپ اور مودی خود کو کان کے بہرے ، عقل سے عاری اور آنکھ کے اندھے کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

اے مودی( موذی )جی بغیرتی اور ہٹ دھرمی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے مگر ایسا لگتاہے کہ آج ہندوستانی چائے فروخت وزیراعظم نریندرمودی تمام ہٹ دھرمی اور بغیرتی کی تمام حدوں کو پار کرچکاہے انتہائی باوثوق ذرائع سے خبر آئی ہے کہ ضدی اور خطے کو آگ و خون کی وادی میں دھکیلنے کی سازشوں میں مصروف چکنا گھڑا ہندوستاتی وزیراعظم مودی نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے کسی بیان پر سینہ ٹھونک کر طنزکہتے ہوئے کہا ہے کہ ”ڈنڈے کی مارجھیلنے کے لے وہ سوریہ نمسکار کی مشق میں اضافہ کردیں گے۔ اُن کہنا تھا کہ میں نے تو خود کو گالی پروف بنالیا ہے۔ اَب میں گالی پروف ہوچکاہوں“چھ ماہ میں ہندوستان کے نوجوان مودی کو ڈنڈے سے کیا ماریں گے؟ ؛ بلکہ مودی جیتے جی ، ہندوستان میں سب کا جینا حرام کردے گا ۔مودی نے کہا کہ میں مودی ہوں مجھے اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے موذی بننے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ ویسے بھی میں کئی ماہ سے دو بل کی منظور ی کے بعد اپنے ہندوستانیوں اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے لئے مودی سے موذی بن گیاہوں۔

ڈونلڈٹرمپ اور نریندر مودی ایک ہی سکے کے دورُخ ہیں۔ دونوں ہی کی حکمرانی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی بنیادوں پر قائم ہیں۔ اور دنوں ہی نے دنیا کو اپنے زیرپا لانے کی ٹھان رکھی ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے ہوں یا مودی کے منصوبے دونوں ہی میں ایک نکتہ قدرے مشترک ہوتاہے کہ اپنے احکامات اور فیصلوں کو ہر حال میں عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر حد تک جاو خواہ ایک اِنسان کے قتل سے عالمِ انسانیت کو ہی کیوں ناں قتل کرناپڑے تو اِس سے بھی دریغ نہ کرو۔یہی وجہ ہے کہ مودی اور ٹرمپ دونوں ہی بغل گیر ہوتے رہتے ہیں اور دونوں ہی نے دنیاکا ایک ایک کونا سنبھال رکھاہے ۔عالمِ انسانیت کے علمبردار جلد اُٹھیں اور ٹرمپ اور مودی کو لگام دیں۔اور اِن کے گلوں ۔میں اِنسانیت اور دنیا کے امن کا طوق ڈالیں۔ تو دنیا اِن دونوں کے فتنوں سے بچ سکتی ہے ورنہ ؟ اَب کے جیتے جی دنیا کی تباہی یقینی ہے۔(ختم شد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Drugs - Medicine
Previous Post ادویہ میں منشیات کا استعمال، مضمرات
Next Post ایزی ہیومن لائف ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
Easy Humain Life Org

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر ’86 47‘، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.