geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپنی اپنی فوجیں کشمیر سے نکالو! کشمیری قوم پرستوں کا پیغام

February 12, 2020 0 1 min read
Kashmiri Protest
Share this:

Kashmiri Protest

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) کشمیری قوم پرست رہنماؤں نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی سطح پر مذہبی انتہاپسندی کی سر پرستی بند کی جائے، کشمیر کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے اور جنوبی ایشیا کو جنگ کے شعلوں میں نہ جھونکا جائے۔

پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں معروف کشمیری قوم پرست رہنما مقبول بٹ کی چھتیسویں برسی کے موقع پر قوم پرست تنظیموں کے رہنماوں نے اسلام آباد پر زور دیا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ایک خود مختار کشمیری حکومت بنائی جائے اور اس کا اسلام آباد میں ایک سفارت خانہ کھولا جائے تاکہ وہ کشمیرکا مقدمہ خود عالمی سطح پر لڑ سکیں۔

پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف شہروں، بشمول مظفر آباد، باغ، میر پور، کوٹلی، کھوئی رتہ اور راولا کوٹ میں آج کی دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں، جہاں مقررین نے خودمختاری کے حق میں پر جوش نعرے لگائے اور پاکستان سے الحاق کی باتیں کرنے والوں کو ہدف تنقید بنایا۔ کئی مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر مقبول بٹ کی تصویریں آویزاں تھیں۔ جموں وکشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر لبریشن اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت کئی طلبا تنظیموں کے کارکنان نے ایسی شرٹیں پہنی ہوئیں تھیں، جن پر مقبول بٹ کی تصویریں پرنٹ کی گئی تھیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں خود مختاری کے نعرے لگانے والی تنظیموں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا لیکن کئی ناقدین کا خیال ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان کی ریاست نے ان تنظیموں پر ماضی جیسی سختیاں بند کر دی ہیں۔ مختلف جلسوں میں مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کا حل کسی جہاد یا جنگ سے ممکن نہیں بلکہ پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی کشمیر کو آزادی و خودمختاری حاصل ہو سکتی ہے۔

مقبول بٹ پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں میں رہے۔ وہ انیس سو اڑتیس میں کپواڑہ میں پیدا ہوئے۔ گریجویشن کشمیر سےکی اور پھر انیس سو اٹھاون میں وہ پاکستان آ گئے اور یہاں صحافت سے وابستہ ہوئے۔ مقبول بٹ انیس سو اڑسٹھ میں دوبارہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر گئے، جہاں وہ پکڑے گئے لیکن وہ انیس سو انہتر میں جیل توڑ کر فرار ہو گئے اور واپس پاکستان پہنچ گئے۔ اس کے بعد ان کا نام دنوں ممالک کے اخبارات کی شہ سرخیوں میں آیا۔

بعدازں کچھ کشمیری نوجوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ ہائی جیک کیا۔ مقبول بٹ کو اس ہائی جیکنگ کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا۔ ان پر مقدمہ چلا اور برسوں کی قید سے رہائی پانے کے بعد وہ انیس سو چھہتر میں ایک بار پھر بھارت کے زیر انتظام کشمیر چلے گئے، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا اور گیارہ فروری انیس سو چوراسی کو انہیں پھانسی دے دی گئی۔ کشمیری قوم پرستوں کا دعوی ہے کہ مسئلہ کشمیر مقبول بٹ کے دیے گئے فارمولے ک تحت ہی حل ہو سکتا ہے۔ مقبول بٹ کے سیاسی شاگرد اور ان کے ساتھ جیل میں ایک سال گزارنے والے ہاشم قریشی، جن کا تعلق بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے ہے، کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے ایک ارب سے زیادہ انسان جنگ کی آگ سے بچ سکتے ہیں اگر وہ اس فارمولے پر عمل کریں۔ نئی دہلی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”مقبول بٹ نہ پاکستان کی غلامی چاہتے تھے اور نہ ہندوستان کی۔ وہ چاہتے تھے کہ کشمیر ایک خودمختار ملک بنے، جس میں مسلمان، ہندو، سکھ اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے بھائیوں کی طرح رہیں۔ لیکن یہ بات نہ پاکستان کو پسند تھی اور نہ بھارت کو۔ اسی لیے مجھے اور مقبول بٹ کو پاکستان میں بھارت کا ایجنٹ کہا گیا اور بھارت میں پاکستان کا ایجنٹ کہا گیا۔ ہم نے دونوں ممالک میں جیل کاٹی۔‘‘

پاکستان اور اس کے زیر اتنظام کشمیر میں برسوں تک جہادی تنظیمیں کشمیر کا حل مسلح جدوجہد میں بتاتی رہیں لیکن ہاشم قریشی کا خیال ہے کہ مقبول بٹ مذہبی بنیادوں پر لڑی جانے والی لڑائیوں کے سخت خلاف تھے، ”پاکستان نے جہادی تنظیموں کے ذریعے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نقصان پہنچایا، جو صرف پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس نام نہاد جہاد سے کشمیری مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہوئے۔ مقبول بٹ ایسی کسی بھی مذہبی تحریک کے شدید مخالف تھے۔ اور پاکستان کی جہادی پالیسی کی وجہ سے بھارت میں بھی انتہاپسند قوتیں مذہب کو استعمال کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے پورے خطے میں جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔ لہذا دونوں ممالک کو سرکاری سطح پر اس انتہاپسندی کی ترویج کو بند کرنا چاہیے اور کشمیر کی خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے، اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں کو اپنی فوجیں ہمارے علاقوں سے نکالنی چاہیئں۔‘‘

مقبول بٹ کی پارٹی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پاکستان کے زیر اتنظام کشمیر چیپٹر کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ آج مقبول بٹ کے فلسفے کو وہ لوگ بھی مان رہے ہیں، جو ان پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے تھے، ”مقبول بٹ سرحد کے دونوں اطراف آج سب سے مقبول اور ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ ان کا فلسفہ صرف کشمیریوں کے لیے نہیں تھا بلکہ بھارت اور پاکستان کے مظلوم عوام کے لیے بھی تھا، جن کو حاکم طبقات نے تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا ہوا ہے اور سارے پیسے ہتھیار اور فوجوں پر لگائے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک ہماری خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر سے فوجیں نکالیں تاکہ خطے کے ایک ارب سے زیادہ انسان ترقی و خوشحالی دیکھ سکیں اور ایٹمی جنگ کے خوف سے نجات پا سکیں، جس کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔‘‘

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیری قوم پرست اتحاد پیپلز نیشنل الائنس کے رہنما میر افضل کا کہنا ہے کہ مقبول بٹ کا مشن منقسم کشمیر کو متحد کرنا تھا، ”لیکن اس میں رکاوٹ صرف نئی دہلی کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اسلام آبادکی طرف سے بھی ہے۔ اسلام آباد نے بھی اسٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کر کے کوئی کشمیریوں سے دوستی کا ثبوت نہیں دیا۔ اسلام آباد کو چاہیے کہ کشمیریوں کی خود مختاری کو تسلیم کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان پر مشتمل ایک آزاد ریاست قائم کرے اور کشمیریوں کو اپنی آزادی کی لڑائی خود لڑنے دے کیونکہ کشمیری نہ بھارت سے الحاق چاہتے ہیں اور نہ اسلام آباد کے ساتھ۔ ان کی منزل آزادی ہے۔‘‘

Share this:
Narendra Modi - Donald Trump
Previous Post صدر ٹرمپ کی بھارت یاترا کا اعلان
Next Post بیٹا چین سے نکل کر گھر آ جاؤ: باپ بیٹے کی راہ تکتے چل بسا
Pakistani Students

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.