geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا رام مندر مسلم قبرستان پر تعمیر ہو سکتا ہے؟

February 19, 2020 0 1 min read
Babri Masjid
Share this:

Babri Masjid

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ایودھیا کے رہائشی مسلمانوں نے رام مندر تعمیر کرنے والے ٹرسٹ کے نام اپنے خط میں بابری مسجد سے متصل مسلمانوں کے قبرستان میں مندر نہ تعمیر کرنے گزارش کی ہے۔

چند روز قبل ہی مرکزی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ کا اعلان کیا تھا اور ایودھیا کے رہائشی مسلمانوں نے اسی ٹرسٹ کے نام اپنے خط میں بابری مسجد کے آس پاس مسلمانوں کے قبرستان میں مندر نہ تعمیر کرنے گزارش کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چونکہ مسجد کے آس پاس پانچ ایکڑ زمین پر قبرستان تھا اس لیے نئے مندر کی تعمیر میں اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے اور ہندو مکتب فکر ’سناتن دھرم‘ کے اس عقیدے کے مطابق کہ قبرستان پر مندر نہیں تعمیر کیا جا سکتا اتنی جگہ چھوڑ کر اسے تعمیر کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کے بعد حکومت نے جو67 ایکڑ زمین اپنی تحویل میں لی تھی اس سب پر مندر کی تعمیر سے مسلمانوں کی مکمل بے دخلی ہوتی ہے جو قانون کے مطابق درست نہیں ہے۔ خط میں لکھا گيا ہے، ’’سناتن دھرم کی مذہبی کتابوں کی بنیاد پر آپ کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا بھگوان رام کے مندر کی بنیاد مسلمانوں کے قبرستان پر ہونی چاہیے؟ ٹرسٹ کی انتظامیہ کو اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔‘‘

27 برس قبل چھ دسبمر سن 1992ء کو ہندو حملہ آوروں نے مغل بادشاہ بابر کے ایک جنرل میر باقی کی تعمیر کردہ تقریبا ساڑھے چار سو برس قدیم بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔

ایودھیا کے مسلمانوں کے لیے یہ خط سپریم کورٹ کے وکیل ایم آر شمشاد نے لکھا ہے۔ انھوں نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا کہ منہدم شدہ بابری مسجد سے متصل ’گنج شہیداں‘ نامی قبرستان ہے جس میں سن 1885 کے فسادات میں ہلاک ہونے والے 75 مسلمان دفن ہیں اور فیض آباد کے سرکاری ریکارڈ میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چونکہ 1949ء سے وہ جگہ متنازع ہے اس لیے وہاں تدفین نہیں ہوتی اور اس کی ہیئت بھی پوری طرح سے بدل چکی ہے۔

ایم آر شمشاد کے مطابق، ’’اس مقدمے میں رام مندر کے فریق نے خود یہ بات کہی تھی کہ چونکہ مسجد کے آس پاس پانچ ایکڑ زمین پر قبرستان ہے اس لیے اسلامی نکتہ نظر سے وہاں مسجد کا ہونا درست نہیں ہے۔ گر چہ اب وہاں مردے دفن نہیں کیے جاتے لیکن ہے تو وہ قبرستان ہی اور ہم نے لکھا ہے کہ چونکہ رام مندر کا فریق خود تسلیم کرتا ہے کہ وہاں قبرستان ہے، جب مندر کی تعمیر شروع ہو تو اس پہلو پر غور ہونا چاہیے کہ کیا مسلمانوں کے قبرستان پر مندر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔‘‘

دوسری جانب ایودھیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوج جھا نے اس خط کے جواب میں کہا ہے کہ جو زمین رام مندر کے ٹرسٹ کے حوالے کی گئی ہے اس میں کہیں بھی قبرستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’رام جنم بھومی کے 76 ایکڑ کیمپس میں فی الوقت کوئی قبرستان نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے 67 ایکڑ زمین مرکز کے حوالے کی تھی اور ہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔‘‘

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو پوری طرح غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بھی اراضی کی ملکیت اُسی ہندو فریق کو سونپ دی، جو مسجد کی مسماری کی ذمہ دار تھی۔

ایودھیا کے ڈی ایم بھی رام مندر ٹرسٹ کا حصہ ہیں تاہم وکیل ایم آر شمشاد نے ڈی ایم کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری ریکارڈ میں درج ہے کہ بابری مسجد کے آس پاس کی چار سے چھ ایکڑ تک کی زمین قبرستان ہے اور یہ زمین بھی اسی 67 ایکڑ میں شامل ہے۔

27 برس قبل چھ دسبمر سن 1992ء کو ہندو حملہ آوروں نے مغل بادشاہ بابر کے ایک جنرل میر باقی کی تعمیر کردہ تقریبا ساڑھے چار سو برس قدیم بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔ مسلمانوں نے اس مسجد کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایک طویل عدالتی جد و جہد کی تاہم گزشتہ برس نومبر میں بھارتی سپریم کورٹ نے اس پر اپنا فیصلہ سنایا اور بابری مسجد کے انہدام کو پوری طرح غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بھی اراضی کی ملکیت اُسی ہندو فریق کو سونپ دی، جو مسجد کی مسماری کی ذمہ دار تھی۔

حکومت نے مندر کی تعمیر کے لیے ٹرسٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم فریق بابری مسجد کا ملبہ حاصل کرنے کے لیے ایک اور قانونی لڑائی لڑ رہا ہے۔

Share this:
Syrian People
Previous Post شام میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
Next Post اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا تاریخی دورہ کر کے واپس روانہ
Antonio Guterres

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.