geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

February 19, 2020 1 1 min read
Syrian People
Share this:

Syrian People

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں جاری خانہ جنگی سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اس سے سب سے زیادہ خواتین و بچے متاثر ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے تازہ بیان کے مطابق شام شمال مغربی علاقے میں بحران ‘خوف کی نئی سطح’ تک پہنچ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں تشدد کے وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد اس سے پہلے کے اعداد و شمار سے ایک لاکھ زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ میں امدادی سرگرمیوں کے سربراہ مارک لوکاک کا کہنا ہے متاثرہ افراد میں بیشتر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، “جنہیں صدمہ پہنچا ہے اور چونکہ کیمپوں میں جگہ نہیں بچی ہے اس لیے وہ یخبستہ سردی کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے سونے پر مجبور ہیں۔ مائیں اپنے بچوں کو گرم رکھنے کے لیے پلاسٹک جلاتی ہیں۔ شدید سردی کے سبب کم سن بچے ہلاک ہورہے ہیں۔”

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا، “شام کے شمال مغربی علاقے میں بحران خوف کی نئی سطح تک پہنچ گیا ہے جہاں يکم دسمبر سے اب تک نو لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اکیسویں صدی کے اس سب سے بڑے انسانی المیے سے اسی صورت میں بچا جا سکتا ہے جب سکیورٹی کاؤنسل اور اثر رسوخ والے لوگ کارروائی کریں۔”

شام کے ادلب اور صوبہ حلب کے آس پاس تقریبا تیس لاکھ لوگ آباد ہیں جس میں سے نصف آبادی شام کے دوسرے علاقوں سے بےگھر ہوکر یہاں پہنچی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے، “بلا امتیاز تشدد برپا ہے۔ ہسپتالوں، اسکولوں، رہائشی علاقوں، مساجد اور بازاری علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں۔بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ بری طرح سے تباہ ہوتا جا رہا ہے۔”

“ہمیں اب اس طرح کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ جن علاقوں میں بے گھر ہونے والے افراد بسے ہیں ان پر بھی حملے کیے جارہے ہیں جس کے سبب نہ صرف بہت سے افراد ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں بلکہ مزید لوگ بے گھر ہورہے ہیں۔ ترکی سے متصل سرحد پر بڑا امدادی آپریشن جاری ہے لیکن یہ ناکافی پڑ رہا ہے۔”

اس بحران کی زد میں آکر بہت سے امدادی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی ہلاک یا بے گھر ہونے پر مجبور ہیں۔ لوکاک کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی کے اس سب سے بڑی انسانیت سوز اور خوفناک کہانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا، “انفرادی مفادات کو اس انسانیت سوز آپریشن کی راہ میں آڑے نہیں آنا چاہیے۔ ہمارے پاس صرف اور صرف جنگ بندی ہی ایک چارہ ہے۔”

Share this:
China Jail
Previous Post چین ایغوروں کو بلا وجہ گرفتار کر رہا ہے، خفیہ دستاویز
Next Post کیا رام مندر مسلم قبرستان پر تعمیر ہو سکتا ہے؟
Babri Masjid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.