geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں کورونا کی تصدیق کے بعد خوف کی فضا، ایران سے آنے والوں کی فہرستیں تیار

February 27, 2020 0 1 min read
Corona Virus
Share this:

Corona Virus

کراچی/ لاہور / پشاور / کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ روز کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں خوف کی فضا ہے۔

گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں خوف کی فضا برقرار ہے۔ کراچی میں کورونا کے ایک کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے 27 اور 28 فروری کو سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جہاں ایک جانب بلوچستان سے متصل ایران کی سرحد مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے، وہیں بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور دینی مدارس 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران میٹرک کے امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔

پنجاب میں بھی ایک مشکوک کیس

پنجاب کے شہر سوہاوہ کے علاقہ ٹبی سیداں کی رہائشی عابدہ نسرین سوہاوہ کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے اسپتال کے پرائیوٹ کمرے میں منتقل کردیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ خاتون چند روز قبل ایران سے واپس آئی ہیں، یہ کورونا وائرس کا مشتبہ کیس ہے مریضہ کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیج دئیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے نتائج آنے سے قبل اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔

کراچی میں مریض کی خصوصی نگہداشت

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی سے کورونا وائرس کے مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے مریض کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ یحییٰ جعفری چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آیا ہے۔ وائرس کی تشخیص کے بعد یحییٰ جعفری اور اس کے اہلخانہ کو مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت میں ہنگامی اجلاس

کراچی میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آنے پر اجلاس بلانا پڑا ہے، کرونا وائرس ایک عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، ہمیں کرونا وائرس کو روکنے کے لیے مؤثر تدابیر کرنی ہیں۔

سندھ میں ایمرجنسی سیل قائم

محکمہ صحت کی جان سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا گیا کہ اوجھا کیمپس، سول اسپتال، لیاری اسپتال، میرپورخاص سول اسپتال، گمس سکھر، پمس نواب شاہ، لمس حیدرآباد، سی ایم سی ایچ لاڑکانہ میں آسولیٹڈ وارڈ بنائے گئے ہیں، محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے، جس کے رابطہ نمبر 99204405 اور 99203443-021 ہیں۔

مریض کے ہم سفروں کی بھی اسکریننگ

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سفر کرنے والے 28 دیگر مسافروں کی ہدایت دی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ جن 28 لوگوں نے کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفر کیا ہے ان سے رابطہ ہوگیا ہے، یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کررہے ہیں۔

عوام میں آگہی مہم چلانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ وزارتوں کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کورونا وائرس سے متعلق عوام میں آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہییں اس کی فوری خریداری کی جائے۔

ایران سے آنے والوں کی اسکریننگ

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ایران سے آنے والے 1500 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ایران سے آنے والوں افراد کی اسکریننگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تفصیلات یعنی موبائل فون نمبرز اور پتے بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا عوام کو پیغام

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو پیغام میں کہا ہے کہ میرا سندھ کے عوام کو واضح پیغام ہے کہ نہ گھبرائیں، کورونا وائرس رپورٹ ہونے پر پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں، عوامی حکومت آپ کا پورا پورا خیال رکھے گی، آپ تمام لوگ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں۔

کراچی میں زائرین کی فہرست تیار

صوبائی محکمہ صحت نے حالیہ چند روز کے دوران ایران سے کراچی پہنچنے والے زائرین کی فہرست مرتب کرلی ہے جس میں کراچی پہنچنے والوں کے نام ، پتے ، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں ، کراچی سے ایران جانے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی تعداد 5 سوسے زائد بتائی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت بھی تیار

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت پوری تیار ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں، فوج اور دیگر وفاقی ادارے سب گذشتہ ایک ماہ سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

اسکردو میں پرندوں کے شکار پر پابندی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسکردو انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اسکردو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

Share this:
Isolation Ward
Previous Post کورونا: کراچی میں آئسولیشن وارڈز قائم، آگہی کیلیے ہیلپ لائن بھی جاری
Next Post جدوجہد اور جستجو کا استعارہ ۔۔۔۔شہزاد حسین بھٹی
Shahzad Hussain Bhatti

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.