geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جدوجہد اور جستجو کا استعارہ ۔۔۔۔شہزاد حسین بھٹی

February 27, 2020 2 1 min read
Shahzad Hussain Bhatti
Share this:

Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : ارشاد علی

بہت سال پہلے کی بات ہے میرے ہمدمِ دیرینہ اقبال زرقاش کے ساتھ پینٹ شرٹ میںملبوس ایک نوجوان میرے پاس آیا۔ اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سے ڈائری تھی اور خارزار صحافت میں وہ نوارد تھا۔اُس وقت اسکی تعلیم اورم عاشرتی حیثیت بہت واجبی سی تھی مگر اسکی آنکھوں میں کچھ کر گزرنے کا لازوال عزم جھلک رہا تھا۔ وہ اَتائیوں، رشوت خوروں،ملاوٹ کرنے والوں، فحاشی کے سرپرستوں ا ور سُرخ فیتے کے خلاف جہاد کے راستے پر گامزن ہوا چاہتا تھا۔میں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور دل میں خواہش کی کہ کاش یہ نوجوان اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دے۔

پھر وقت کی گرد میں اس کا چہرہ گم ہو گیا اور میں بھی غم دوراں کے جھکڑ جھولوں میں جانے کہاں کہاں اُڑتا پھرا اور پھر کئی سال بعد جب وہ نوجوان دوبارہ مجھ سے ملا تو میں اُسے پہچان نہ پایاکہ وہ ایک جواں رعنا بن چکا تھا اور اعلی تعلیم سے آراستہ ہو چکا تھا۔ معلوم ہوا کہ اس نے شادی کر لی ہے،ماس کیمونیکشن میں فرسٹ کلاس ڈگری لے لی ہے اور ایل ایل بی بھی کررہا ہے۔

وہ جو اُردو میں اٹک اٹک کر بولتا تھااب انگریزی بھی فر فر بول رہاتھا اور اعتما د اس کی شخصیت سے چھلک چھلک پڑ رہا تھا۔ عملی صحافت کو اُوڑنا بچھونا بنانے کے ساتھ ساتھ وہ ایک کمپنی میں اچھے عہدے پر کام کر رہا تھا اور ذاتی گاڑی ، پُرتعیش گھر، عزت ، شہرت اور بہترین معاشرتی حیثیت بھی حاصل تھی، تب میں نے دیکھا کہ وہ صحافت کو عبادت اور خدمت خلق سمجھ کراپنا جہاد بالقلم جاری رکھے ہوئے تھا۔

جب اسکی پہلی کتاب “کمرہ نمبر ایک سو نو”ترتیب کے مراحل میں تھی تب وہ اقبال زرقاش کے ساتھ پھر میرے پاس آیا اور اپنی کتاب پر پیش لفظ مجھ سے لکھوانے کی خواہش ظاہر کی۔ اپنی تساہل کیشی کی بنا پر میں نے پیش لفظ تو نہیں پس ورق لکھنے کا وعدہ کیا اور جب اس کی کتاب شائع ہوئی تو اس کا نسخہ لے کر میرے پاس بذاتِ خود آیا اور اُس کی خوشی دیدنی تھی تب میں نے اُسے کہا”شہزاد حسین بھٹی مبارک ہو”۔ آج وہی شہزاد حسین بھٹی صحافت کی بہت سی منزلیں مار چکا ہے اور وہ صرف ایک قلم کار نہیں بلکہ صاحب سیف و قلم ہے ۔ وہ اپنی قلم سے تلوار کا کام لے رہا ہے۔جھوٹ ،فریب، دغا ، مکاری پر مبنی سیاست اسے ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔ ملک و قوم کے خلاف وہ ایک بات نہیں سن سکتا۔لوٹ مار کرنیوالے سیاست دان، حکومتی عہدے دار اور اعلیٰ سرکاری افسران کی گرفت کرنے میں وہ کسی مصلحت کا شکار نہیںہوتا۔ وہ جہاں حکومتی اقدامات کو سراہتا ہے، وہاں ذرا سی غفلت اور عوامی مفاد پر آنچ آتے دیکھتا ہے تو وزیر اعظم کو بھی نہیں بخشتا۔

سچ لکھتے ہوئے اس کا قلم شمشیر بے نیام بن جاتا ہے اور ڈر ، خوف اور مصلحت اُسے چھوکر بھی نہیں گزرتے۔ وہ جوشیلا اور انقلابی بن کر لکھتا ہے تو جدوجہد اور جستجو کا استعارہ بن جاتا ہے۔ پاک فوج، قانون نافذکرنے والے اداروں کا تقدس اس کی پہلی ترجیع ہے اور دہشت گردی اور ملک دشمنی جیسے عوامل پر وہ ہراساں ہونے کے بجائے ان واقعات کے خلاف کھل کر لکھتا ہے اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتا ہے۔

وہ پر خطر ماحول اور نادیدہ دشمنوں سے نقصان پہنچنے کی بات پر بھی کھل کر قہقے لگاتا ہے اور اس کا لہجہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ دبنگ ہو جاتا ہے۔ شہزاد حسین بھٹی بہت خوش نصیب ہے کہ اسے ادیبوں ، شاعروں ، دانشوروں اور اعلیٰ پائے کے فنکاروں کی رفاقت ملی ہے اور اس کے ادبی موضوعات پر لکھے کام بھی خاصے متاثر کن ہو تے ہیں۔ اسکی کتاب دوستی بھی قابل مثال ہے اور پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا میں بھی وہ صحافت اور ادب کی خدمت میں کسی سے پیچھے نہیں۔گذشتہ سال اسکی دُوسری کتاب اٹک کے ذہنی و جسمانی معذور شاعر خالد عنبر بیزار کی شخصیت اور فن پر “چاندنی سے دِیا جلاتے ہیں”منصہ شہود پر آئی ہے۔ جس میں اس نے اپنے دوست اقبال زرقاش کے ساتھ مل کر اس شاعر کا کلام تنکا تنکا اکھٹا کر کے کتاب کی شکل میں محفوظ کیا ہے۔ یہی نہیںبلکہ اس شاعر کے لیے وظیفہ بھی اکادمی ادبیات سے منظور کروایا ہے۔ جو کہ یقینا اس عہد وحشت میں بہت بڑا کام ہے۔

شہزاد حسین بھٹی کی سب سے بڑی خوش نصیبی یہ ہے کہ اسے مہربان والدین، اساتذہ اور ایثار پیشہ دوست اللہ پاک نے عطا کیے ہیں۔ جو شہزاد کو خوش دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوتے ہیںاور اسے غمزدہ دیکھ کر دکھی ہو جاتے ہیں۔ یہ سب لوگ یقینا شہزاد کے لیے دُعا کرتے ہونگے مگر میں یقینا اس کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ دُعا ہے کہ شہزاد کو اللہ تعالیٰ عزت، امن اور سکون عطا کرے۔ امین

Share this:
Corona Virus
Previous Post ملک میں کورونا کی تصدیق کے بعد خوف کی فضا، ایران سے آنے والوں کی فہرستیں تیار
Next Post امن کا راج
Peace

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.