geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے 1 لاکھ افراد متاثر اور 3400 ہلاک، عالمی معیشت کو 300 ارب ڈالر کا نقصان

March 7, 2020 1 1 min read
Corona Virus
Share this:

Corona Virus

ووہان (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے عالمی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی اور 3400 ہلاک ہوگئے، وائرس کے خوف نے دنیا کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے جس کا تخمینہ 300 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

چین

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت اموات کے لحاظ سے چین سرِ فہرست ہے جہاں اب تک 3042 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور بقیہ 267 اموات چین سے باہر ہوئی ہیں جن میں اٹلی اور ایران سرِفہرست ہیں۔ چین میں اب تک اس وائرس سے 80 ہزار 409 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران

ایران کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1200 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں بھی غیرمعمولی واقعہ ہے اس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 747 ہوگئی۔ دوسری جانب ایران کی وزارتِ صحت نے 124 اموات کی تصدیق کی ہے تاہم بی بی سی فارسی کے مطابق وہاں ہلاکتوں کی تعداد کئی سو ہے۔

فرانس، بھارت، جنوبی کوریا

فرانس میں صرف ایک رات میں کورونا کے 200 نئے واقعات رونما ہوئے جب کہ پیرس میں متاثرہ افراد کی تعداد 613 ہوگئی۔ اسی طرح بھارت اور جنوبی کوریا میں بھی کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اٹلی

اٹلی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے وہاں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 47 سے بڑھ کر ہوگئیں 197 ہوچکی ہیں۔

امریکا

امریکا میں واشنگٹن اس وائرس کا گڑھ بن چکا ہے اور اب تک 14 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وائرس کے سبب امریکی شہر واشگٹن کے علاقے سیاٹل میں بازار اور گلیاں سنسان ہوگئی ہیں۔ سیاٹل کے رہائشی گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

امریکی تیل کی قیمتوں میں کمی

خبر رساں ادارے کے مطابق وائرس کے سبب امریکی تیل کی قیمتوں میں 10.1 فیصد کمی آگئی اور تیل کی قیمت فی بیرل 41.28 ڈالر پر آگئی۔

90 ممالک میں کورونا، 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم

مجموعی طور پر 90 ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور 13 ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

سعودی عرب

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اگرچہ مسجد النبوی اور مسجدِ الحرام کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن دن رات مسجد کی حدود میں اسپرے جاری ہے اور دونوں مسجدوں کو نماز سے ایک گھنٹے قبل ہی کھولا جارہا ہے۔

کورونا وائرس اور چین وائرس پر بحث

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بار بار کورونا وائرس کو ’ووہان وائرس‘ اور ’چینی وائرس‘ قرار دیا۔ اس پر چینی دفترِ خارجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی وائرس اور ووہان وائرس کے الفاظ امریکی وزیرِ خارجہ کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی اپیل

دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت نے تمام ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے تمام متاثرہ ممالک کو مل جل کر اس وائرس سے لڑنے کی تلقین کی ہے۔ تاہم ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس روکنے کے لیے ایران کی کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے۔

Share this:
Attack in Kabul
Previous Post کابل میں حملہ، دو درجن سے زائد ہلاک
Next Post پنجاب میں کورونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض زیر علاج
Corona Virus in Punjab

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.