geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کابل میں حملہ، دو درجن سے زائد ہلاک

March 7, 2020 1 1 min read
Attack in Kabul
Share this:

Attack in Kabul

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب کے دوران نامعلوم جنگجوؤں نے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں کم از کم ستائیس افراد ہلاک اور انتیس زخمی ہو گئے۔ اس تقریب میں افغان سیاسی رہنما عبداللہ عبداللہ بھی شریک تھے۔

افغان حکام کے مطابق آج جمعے کے دن نامعلوم جنگجوؤں نے اچانک کابل میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک جبکہ انتیس زخمی بھی ہو گئے۔ افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز پر پیش کیے گئے مناظر میں دیکھا گیا کہ جائے وقوعہ پر فائرنگ شروع ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ معیار نے بتایا ہے کہ ابھی تک ستائیس افراد کی نعشیں اور انتیس افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی اس تقریب میں موجود تھے لیکن وہ اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ عبداللہ عبداللہ کے ترجمان فریدون خوازون کے بقول اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا اور ایسا لگا کہ راکٹ داغا گیا ہو۔ ان کے مطابق عبداللہ عبداللہ اور دیگر سیاسی رہنما محفوظ ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے ایک ٹویٹ میں میں اس حملے کو ’جنگی جرم اور قومی اتحاد کے خلاف‘ قرار دیا ہے۔

طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اُن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ افغان ہزارہ برادری کے رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر حملے میں کوئی طالبان ملوث نہیں ہے۔ ہزارہ برادری کے رہنما عبد العلی مزاری سن 1995 میں طالبان کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ہی طالبان اور امریکا کے مابین ایک تاریخی ڈیل کو عملی شکل دی گئی تھی جس کے تحت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو جلد از جلد یقینی بنانا ہے۔

Share this:
EU and India
Previous Post یورپی یونین اور بھارت کے درمیان سربراہی اجلاس منسوخ
Next Post کورونا وائرس سے 1 لاکھ افراد متاثر اور 3400 ہلاک، عالمی معیشت کو 300 ارب ڈالر کا نقصان
Corona Virus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.