geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہائوس میں جلترنگ

March 21, 2020 2 1 min read
Khyber Pakhtunkhwa - Chief Minister House
Share this:

Khyber Pakhtunkhwa - Chief Minister House

تحریر : روشن خٹک

جس طرح کسی بھی انسانی معا شرے میں مذہب کی اہمیّت ہے اسی طرح کسی بھی معاشرے میں ثقافت اور زبان کی اہمیّت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ، ثقافت کسی بھی معاشرے میں رہنے والے انسانوں کی روّیے کی تشکیل کرتی ہے۔آج دنیا گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کر چکی ہے،یہ انقلاب میڈیا خصوصا الیکٹرانک میڈیا کی بدولت وقوع پذیر ہوا ہے،اب یہ ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ کسی بھی معاشرے میں الیکٹرنک میڈیا کا کردار نہایت اہم اور وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔اس وقت وطنِ عزیز میں بیسیوں ٹی وی چینلز ہوا کے دوش پر اپنی نشریات چلا رہی ہیں مگر صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک عرصہ سے ایک ایسے پشتو ٹی وی چینل کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو جدید الیکٹرانک آلات سے لیس اور بھر پور فنّی صلاحیتوں کا مظہر ہو ۔اسی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا کے رہائش کے ایک وسیع و عریض لان میں ایک نئے پشتو ٹی وی چینل HUMپشتو ون کا نہایت شاندار انداز میں افتتاح کیا گیا ۔

تحریکِ انصاف کی مو جودہ حکومت خصو صا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے پشتو چینل کی افتتاحی تقریب میں ہر طرح کا تعاون پیش کیا۔ لان رنگ برنگ برقی قمقموں سے جگ مگ جگ مگ کر رہا تھا ،استقبالیہ پر ہم ٹی وی کے کارکنان چوکس استادہ تھے، ٹی وی چینل کا ایک بہت بڑا سکرین حاضرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کیئے ہوئے تھا ۔ جس پر مشہور و معروف اینکرجمشید علی خان اپنی بول کا جادو جگا رہے تھے ، ہر طرف جشن کا سماں تھا، بڑی تعداد میں شو ببزسے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، صحافی ، قلم کار، فنکار اور مقبول گلوکار جوق در جوق آکر اس تقریب کو رونق بخشی۔گور نر شاہ فرمان، مشیر اطلاعات و نشریات اجمل وزیر، وزیر ِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی بلدیات کامران بنگش ،متعدد اراکینِ اسمبلی، سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت نے اس افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقعہ پر ” ہم ٹی وی کی صدر محترمہ سلطان صدیقی، سی ای او ایم ڈی پروڈکشن مومنہ درید ، سی ای اوہم پشتو ون جناب راجہ مبین اور درید سی ای او ہم ٹی وی اور اینکر پرسن جمشید علی خان بھی موجود تھے ۔

یہاں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ جمشید علی خان جو ایلیکٹرانک میڈیا میں ایک طویل اور وسیع تجربہ کے حامل ہیں ، انہوں نے افتتاحی تقریب کو کامیاب بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ، انتظامات کے علاوہ سٹیج پر ان کی پرکشش گفتگو، حاضر جوابی اور حاضرین و سامعین کی توجہ حاصل کرنے میں انہوں نے کمال کی ہنر کاری کا مظاہرہ کیا۔ اس موقعہ پر جو ویڈیو کلِپ سکرین پر دکھائے گئے،وہ بھی نہایت دلچسپ اور قابلِ توجہ تھے۔ مشیرِ اطلاعات و نشریات محترمہ عاشق فردوس اعوان صاحبہ نے اس چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم ٹی وی پشتو ون، صوبہ خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اچھے انداز میں ترجمانی کرنے میں اہم رول ادا کرے گی اس مو قعہ پر انہوں نے پشتو زبان کی مٹھاس اور اہمیّت پر بھی روشنی ڈالی اور اس نئے چینل کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کو جب سٹیج پر بلایا گیا تو پورا لان تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا ، انہوں نے پشتو چینل کی اہمیت اور

ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا پچھلے چالیس سال سے دہشت گردی کے لپیٹ میں ہے اور ایک ایسی جنگ کا شکار ہے جو اس کی اپنی جنگ نہیں بلکہ دوسروں کی جنگ میں پھنس کر ہزاروں جانوں کی قربانی دی گئی لیکن اس کے با وجود ہماری تعریف کرنے کی بجائے ہم سے جواب طلب کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے چینل کے منتظمین اور ہنر مندوںسے یہ بھی اپیل کی کہ وہ پشتون قوم کے اصل ثقافت کو اجاگر کریں اور کسی بھی مقبول ڈرامے کی پشتو میں ڈبنگ کرتے ہو ئے پختونوں کی ثقافت،لباس اور زبان کا خاص خیال رکھیں۔، انہوں نے امید ظاہر کی کہ HUMپشتو ون ٹی وی چینل
صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی تفریح ،روایات اور
کلچر کے تحفظ کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارا خاندانی نظام اور ہماری اقدار ہمارا سب سے قیمتی سر مایہ ہیں،میڈیا چینلز کی رسائی ہمارے گھر کی دہلیز سے نکل کر آج ہمارے بیڈ روم اور ٹی وی لاونج تک پہنچ چکی ہے اس لئے آج خاندان کا ہر فر براہِ راست اس سے متاثر ہوتا ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ خاندان کے ہر فیصلے اور رسوم و رواج میں میڈیا کا درجہ مسلمہ ہو چکا ہے ،بناء بر یں ہم ، ہم پشتو ون چینل سے یہ امید رکھتے ہیں کہ ان کے ڈرامے اور دیگر تمام نشریات پوری پختون قوم کے لئے،خوا جہاں کہیں بھی ہو ں، ایک نعمتِ غیر مرقبہ ثابت ہوگی ۔

اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی یہ تقریب نہ صرف یہ کہ وزیرِ اعلیٰ ہاوس میں کسی ٹی وی چینل کی پہلی تقریب تھی بلکہ سب سے بڑی اور دلچسپ افتتاحی تقریب تھی ،جس نے حاضرین و سامعین کو متا ثر کیا اور پختون قوم کے دِلوں میں امید کی یہ جوت جگا دی کہ ”ہم پشتو۔ ١ ٹی وی چینل ان کی تفریح، روایات کی پاسداری اور ثقافت کا نہ صرف آئینہ دار ہوگا بلکہ آنے والے دنوں میں صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے جدیدیت کا ایک اہم ہتھیار بھی ثابت ہوگا۔
Roshan Khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Happiness
Previous Post خوشی کی حقیقت
Next Post نماز میں شفاء ہے
Namaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.