geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نماز میں شفاء ہے

March 21, 2020 0 1 min read
Namaz
Share this:

Namaz

تحریر : امتیاز علی شاکر

کُلّْ نَفسٍ ذَائقة المَوتِ:ہر جاندارکو موت کا ذائقہ چکھنا ہے

بے شک اللہ رب العزت نے ہر جاندار کے لئے موت کا وقت اور جگہ متعین کر دی ہے موت ایسی حقیقت ہے جس کا انکار کسی صورت ممکن نہیں، مرشِد سرکار عظیم روحانی پیشوا سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگامست کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ۖ کے سوا کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں نمازقائم کریں نمازمیں روحانی وجسمانی شفاء ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ حلال اور طیب کھائیں، کوروناوائرس ان قوموں پراللہ تعالیٰ کاعذاب ہے جو مسلمانوں پر مظالم ڈھاتے ہیں جنہوں نے کروڑوں بے گناہ مسلمانوں کوسخت قید میں ڈال رکھاہے،اہل ایمان کورونا سے پریشان نہ ہوں فقط اپنے اعمال کو درست کریں۔

ہمارا ایمان ہے کہ جومشکل جوآزمائش اللہ تعالیٰ کے قریب کردے عبادت گزاربنادے سجدے کرنے پرمائل کردے توبہ کی طرف لے جائے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی آج دنیاکی سپرپاورزکا کوروناوائرس کے سامنے بے بس ہوجانا راقم جیسے کئی لوگوں کااللہ تعالیٰ پر ایمان مزید مضبوط کرنے کاباعث ہے الحمدللہ ہم اپنے مالک وخالق کے بے حدشکرگزارہیں کہ ہمیں توبہ کی توفیق نصیب ہوئی توبہ اس لیے نہیں کہ ہم کورونا سے خوف زدہ ہیں موت سے بچناچاہتے ہیں بلکہ توبہ اس لیے کہ اللہ ہمیں ایسے لوگوں میں شامل نہ فرماجوتیرے عذاب کے مستحق ٹھہرے ہماری خطاوں سے درگزرفرمااورہمیں ان لوگوں میں شامل فرماجن پرتیرافضل ہے اوروہ تیرے سامنے عاجزی سے سرجھکاتے ہیں جوتیرے حبیب ۖ کے گستاخ نہیں اورتیری مخلوق کی بھلائی کیلئے کوشش کرتے رہتے ہیں پیارے اللہ ہم بے حدشکرگزار اس لیے بھی ہیںکہ ہم پر ہمارے گناہوں کے سبب سخت گرفت کی بجائے پشیمانی اورتوبہ کاموقع عطافرمایاشکراس لیے کہ ہمیں تیری طرف رجوع کرنے کی توفیق عطاہوئی”شکر”ایساعظیم عمل ہے جو مشکل میں کیاجائے تومشکل کے حل کے ساتھ مزیدآسانیاں پیداکرنے کاباعث ہے۔

آسانیوں میں اپنے رب رحمٰن کا شکراداکیاجائے تواللہ رب العزت کے خاص کرم وفضل کے دروازے کھول دیتاہے یادرکھیں کہ شکرفقط قول یعنی زبانی اقرارکانام نہیں بلکہ شکرقول وفعل یعنی زبانی اقرارکے ساتھ عاجزی وانکساری کے ساتھ اپنے خالق ومالک کی بارگاہ میں سرجھکاکرپیارے آقا ۖکی پاک آل کے ادب واحترام اورخدمت،والدین کی مکمل فرمابرداری اور خدمت آپ کی امت اورپھرتمام مخلوقات کیلئے خیرکی دعاوطلب اپنے گناہوں غفلتوں پرشرمندگی اورمعافی کی طلب کے ساتھ اپنے مالک کے فیصلوں پربغیرکسی دلیل کے باخوشی سرتسلیم خم کرنے سے اداہوتاہے اللہ کے مقبول بندوں کی یہ صفت یکساں ہے کہ جس قدرروحانی بلندی حاصل کرتے جاتے ہیں اسی حساب سے اپنے اللہ کی بارہ گامیں عاجزی اور انکساری کے ساتھ اور زیادہ شکرگزارہوتے جاتے ہیں آسانی کے دنوں میںاپنے رب تعالیٰ کی ناشکری کرنے والے کبھی بلندمقام حاصل نہیں کرپاتے،شکرکیاہے؟اپنے رب کی رضامیں راضی ہوجانااپنے مالک کی عطاکردہ زندگی اوردیگرنعمتوں کواللہ تعالیٰ کا احسان تسلیم کرنااورکشادہ دلی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے عطاکردہ رزق میں سے حقداروں میں تقسیم کرتے رہناشکوے شکایت سے گریزکرنا اللہ تعالیٰ اوررسول اللہ ۖکی خوشنودی کوتمام خوشیوں اورخوشحالیوں پرترجیح دینااوردیتے ہی رہناشکرکی عملی علامات ہیں۔

انسان کیلئے کائنات کی سب سے بڑی آزمائش خرابی صحت ہے اوروبائی امراض عذاب الٰہی کی شکل ہیں جیساکہ آج دنیاکوکورونانامی عذاب کاسامناہے ہم اوپر ذکرکرچکے ہیں کہ جومشکل،آزمائش اللہ تعالیٰ کی یاددلادے یااضافہ کردے،توبہ کرنے پرمائل کردے،سجدوں اوعاجزی میں اضافے کاباعث بنے وہ کسی نعمت سے کم نہیں اوروہ مشکل ہی نہیں بلکہ ایسی آسانی اورخوشحالی بھی عذاب ہے جو اپنے خالق مالک کی یادسے غافل کردے،سجدوں کی توفیق منسوخ کرنے کاسبب بنے،گناہوں پرشرمندگی اورتوبہ کے دروازے بندکردے کوروناوائرس کے پھیلائوں میں تیزی کے بعد ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسجدوں میں باجماعت نمازپرپابندیاں عائدکردی گئی ہیں،حرم شریف خالی کروالیاگیاہے،اکثریت خوف کے عالم میں تنہائی اختیارکرچکی ہے جبکہ ایسے لوگوں سے بھی سامناہورہاہے جن کااللہ تعالیٰ پرایمان اورمضبوط ہوگیاہے،بے شک موت توبرحق ہے،موت سے بچناممکن نہیں توبھاگناکیسا؟ہم صاف دیکھ رہے ہیں کہ اپنے آپ کوسپرپاورکہنے والوں سمیت دنیاکے کسی ملک کے پاس کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کوئی انتظام نہیں فقط ہیلتھ ایمرجنسی لگاکروائرس کومزیدپھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایات دی جارہی یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب کے سامنے سب بے بس ہیںدنیابھرکی طرح وطن عزیزمیں بھی صحت ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

جبکہ یہ واضع ہوچکاہے کہ پاکستان کے اندرکوروناوائرس کی تشخیص ایسے افرادمیں ہوئی ہے جوابھی ابھی بیرون ملک سے سفرکرکے وطن لوٹے تھے جن میں زیادہ ہمسایہ ملک ایران سے آئے تھے،منگل کی رات وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے متعلق قوم سے اہم خطاب کیا دیکھنایہ ہے کہ خطاب میں اہم کیااورکس کیلئے رہا؟وزیراعظم عمران خان نے نجانے کس سے خطاب کیاپاکستانی قوم سے خطاب کرتے تویقینی طورپرمثبت باتیں کرتے جبکہ انہوں نے کہاکہ کوروناپھیلے گااورمزیدپھیلے گامصنوعی مہنگائی میں مزیداضافے کاخدشہ ہے اور ذمہ داروں کے ساتھ ماضی کی ہی طرح بہت سختی سے پیش آنے کاکہایہ توعوام دیکھ چکے ہیں کہ گزشتہ دنوںآٹے اورچینی بحران کے ذمہ داروں کوکس قدرسخت سزائیں دی جاچکی ہیںیوں لگتاہے جیسے جناب وزیراعظم نے میرے پاکستانیوں کہہ کربات کسی اورسے ہی کی ہو،میرے پاکستانیوں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جناب وزیراعظم کے خدشہ مبارک کے مطابق کوروناتوپھیلے گاساتھ مصنوعی مہنگائی بھی بڑے گی دوسری جانب فرانس کی حکومت نے بجلی گیس کے بل اورگھرکے کرائے معاف کرکے لوگوں کیلئے آسانی پیداکرنے کی کوشش کی ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب ہمیں کرناکیاہے؟کرنایہ ہے کہ نمازقائم کرنی ہے اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ سے معافی طلب کرنی ہے اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کی صحبت اختیارکرنی ہے جانے انجانے میں سرزدہوجانے والے گناہوں سے توبہ کرنی ہے سجدوں میں مزید عاجزی وانکساری اختیارکرنی ہے حلال کمائی سے حلال اورپاکیزہ رزق کھانے کی کوشش کرنی ہے جن کی حق تلفی کربیٹھے ہوں ان کاحق واپس کرکے معافی مانگنی ہے آزمائش اورمشکل کی گھڑی میں اپنے رب تعالیٰ کابہت شکرگزارہوناہے کوروناہی نہیں بلکہ ہرقسم کی بیماری اورآزمائش سے پناہ مانگنی ہے اورپھرکوروناوائرس سے بچائوکیلئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہیں اورآخری بات یہ ہے کہ اپنے اللہ رب العزت کی پاک ذات پرمکمل بھروسہ رکھناہے کہ جب تک وہ نہ چاہے ہم بیمارنہیں ہوسکتے بیمارہوجائیں توشفاء صرف اللہ تعالیٰ ہی دیتاہے ،دعاگواورپرُامیدرہیںکہ خانہ کعبہ کاطواف جلدبحال ہواوردنیابھرمیں جہاں بھی مساجدپرپابندیاں عائد ہیںجلد ختم کی جائیں تاکہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو،آخرمیں ہمیں اپنے رب تعالیٰ کی طرف لوٹ جانا ہے۔
Imtiaz ali shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر

Share this:
Khyber Pakhtunkhwa - Chief Minister House
Previous Post خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہائوس میں جلترنگ
Next Post ساری دنیا ایک طرف، پاکستان ایک طرف!
Corona Test

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.