geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں دو سے زائد افراد کے آپس میں ملنے پر پابندی

March 23, 2020 1 1 min read
Public Places Ban
Share this:

Public Places Ban

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں وفاقی اور صوبائی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے سلسلے میں عوامی مقامات میں دو سے زائد افراد کے ملنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لیکن ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے برلن میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبائی وزرائے اعلی کے ساتھ ایک کانفرنس کال کے دوران ان اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ چانسلر میرکل نے آج اتوار بائیس مارچ سے عوامی مقامات پر دو سے زیادہ افراد کے ملنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں طے کیے گئے حفاظتی اقدامات ’قواعد ہیں ہدایات نہیں‘ ، لہٰذا شہریوں کے سماجی رابطوں کو محدود کرنے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔ میرکل کے بقول عوامی مقامات، سپر مارکیٹ اور میڈیکل اسٹورز میں خریداری اور چہل قدمی کے دوران لوگوں کو آپس میں کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ میرکل نے خبردار کیا کہ جو افراد ان ہدایات پر عمل نہیں کریں گے ان پر جرمانہ عائد ہوگا۔ میرکل نے مزید واضح کیا کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد پر یہ پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں میرکل نے عام شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ضروری کاموں کے لیے ہی گھروں سے باہر نکلیں، جیسے کہ اشیائے خوراک وغیرہ کی خریداری، ملازمت پر جانے، ادویات خریدنے یا پھر کسی ڈاکٹر یا ہسپتال جانے کے لیے۔

یہ بھی پڑھیے:باویریا میں مکمل لاک ڈاؤن، جرمنی بھر میں لاک ڈاؤن زیر غور
نئے احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام ریستوران بند کیے جائیں گے اور صرف کھانے کی ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔ ان اقدامات کا اطلاق جرمنی کی سولہ ریاستوں میں ابتدائی طور پر آج سے آئندہ دو ہفتوں تک ہوگا لیکن اس کی مدت میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسٹر کی تعطیلات تک توسیع کی جا سکتی ہے۔

جرمن چانسلر نے اپنے خطاب میں خصوصی طور پر ان تمام شہریوں کا شکریہ اد ا کیا جو ان اقدامات پر گزشتہ ایک ہفتے سے باقاعدگی سے عمل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی میں پیر سے کرفیو نافذ کر دیا جائے گا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بارہ بجے کے بعد سے عوام کو صرف ضروری کاموں کے لیے ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ سیکسنی کے وزیر داخلہ رولانڈ وومر نے صوبائی دارالحکومت ڈریسڈن میں بتایا کہ اشیائے خوراک کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ ملازمت پیشہ افراد کو کام پر جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:اشد ترین ضرورت اب کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، چانسلر میرکل
اتوار کے دن دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں اس وبا کے ہاتھوں اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی اتوار تک انیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

Share this:
Coronavirus Clinic
Previous Post کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین، ایک حساس مسئلہ
Next Post خواہش ہے پاکستان کورونا کیخلاف جلد کامیاب ہو، چینی ترجمان
Chinese Foreign Ministry Spokesperson

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.