geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین، ایک حساس مسئلہ

March 23, 2020 1 1 min read
Coronavirus Clinic
Share this:

Coronavirus Clinic

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کوڈ انیس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین میں مرنے والے کے عقیدے کا خیال رکھا جائے یا پھر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے؟ یہ معاملہ پاکستان میں ایک نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔

نئے کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اس سوال پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے وفات پا جانے والے لوگوں کی آخری رسومات کے عمل کو مرنے والے کے اعتقاد کے مطابق کس طرح محفوظ بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکا جا سکے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ مرنے والے کی تدفین ایک حساس مسئلہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اسے مرنے والے کے دینی عقائد اور اس کے خاندان کی رضامندی کے مطابق سرانجام دیا جائے۔

اگرچہ صحت کے حوالے سے کام کرنے والے کئی عالمی اداروں اور بعض ترقی یافتہ ملکوں نے اس ضمن میں گائیڈ لائنز تیار کر لی ہیں لیکن پاکستان میں اسلامی تعلیمات کے مطابق تجہیز و تکفین کے عمل کے دوران کن احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھنا چاہیے؟ اس ضمن میں حکومتی حلقوں کی طرف سے ابھی تک کوئی گائیڈ لائینز سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ممتاز مذہبی رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات تو ضرور کیے جانا چاہییں لیکن پاکستان جیسے اسلامی ملک میں مغربی ممالک کی تقلید میں اسلامی اصولوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول، ” اسلامی تعلیمات کے مطابق میت کو غسل دینا اور اس کا جنازہ پڑھنا ضروری ہے، البتہ اسلام نے نماز جنازہ کو فرض کفایہ قرار دیا ہے یعنی اگر چند لوگ بھی نماز جنازہ پڑھ لیں گے تو یہ ادا ہو جائے گی، اس کے لیے بڑے ہجوم کو اکٹھا کرنے کی شرط نہیں ہے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ علمائے کرام اور طبی ماہرین کے مشورے سے اسلامی تعلیمات کے مطابق تدفین کے عمل سے وابستہ افراد کو محفوط طریقے سے یہ عمل سرانجام دینے کی تربیت دی جا سکتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجہیز و تکفین کی اسلامی تعلیمات سے تو انحراف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے ہر مسلمان کے لیے تدفین اور نماز جنازہ کا اہتمام ضروری ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ مرنے والے کی یاد میں فی الحال بڑے بڑے تعزیتی اجتماعات منعقد کرنے سے گریز کیا جائے اور ایمرجنسی کے دنوں میں گھر پر رہ کر مرنے والے کے لیے دعا کی جائے اور تعزیت کے لیے فون، خط یا ابلاغ کے دیگر طریقوں کو استعمال کر کے مرحوم کے لواحقین سے رابطہ کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے مطابق اسلامی تعلیمات کے مطابق موجودہ صورت حال میں جن لوگوں میں کورونا سمیت کسی بھی سنگین بیماری کی علامات پائی جا رہی ہوں انہیں بھی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ان کی وجہ سے نماز کے دوسرے شرکا ممکنہ طور پر بیماری سے متاثر نہ ہو جائیں۔ ان کے خیال میں ملک کے طبی ماہرین کو چاہییے کہ وہ اس ضمن میں لوگوں کی رہنمائی کریں اور انہیں آگاہی دیں۔

پاکستان کے ممتاز طبی ماہر اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا نے کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا جانے والے مریضوں کی تجہیز و تکفین کی گائیڈ لائنز سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ زندہ بچ رہنے والوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے، اگر ہمارے لوگ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط کریں، متوازن غذا کھائیں اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں تو کورونا کا مقابلہ زیادہ بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ طبی ماہرین کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ ڈاکٹر راشد ضیا کے مطابق تدفین کا اسلامی طریقہ سائنسی اعتبار سے محفوظ اور درست ہے اور قبرستانوں کی صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جانا چاہیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ہفتے کی شام تک کورونا کے پانچ سو چونتیس کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، اور اب تک چار افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے سنگین صورت حال کے پیش نظر تمام بین الاقوامی پروازوں پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post امریکا میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ
Next Post جرمنی میں دو سے زائد افراد کے آپس میں ملنے پر پابندی
Public Places Ban

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.