geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تریپن سال بعد بیت المقدس میں حرم الشریف نمازیوں کے لیے پھر بند

March 24, 2020 1 1 min read
Jerusalem
Share this:

Jerusalem

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام اور یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ کے حرم الشریف کہلانے والے احاطے کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیر تیئیس مارچ سے عام نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

حرم الشریف میں عام مسلمانوں کا نماز کے لیے داخلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے احاطے کا انتظام اردن کی سربراہی میں ایک اسلامی مقتدرہ کے پاس ہے۔ اس اتھارٹی نے اتوار بائیس مارچ کی رات اعلان کر دیا تھا کہ حرم الشریف کو مجبوراً لیکن ہر قسم کے عام شہریوں اور نمازیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

ساتھ ہی وقف کہلانے والی اس مقتدرہ نے اپنے ایک بیان میں مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ”تمام مسلمان عبادت گزاروں سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ حرم الشریف کی بندش کا فیصلہ طبی حوالے سے پائے جانے والے جائز اور قابل فہم خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مسلمانوں سے یہ درخواست بھی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی نمازیں اپنے گھروں میں ہی پڑھیں۔

یروشلم میں، جسے مسلمان بیت المقدس کہتے ہیں، مسجد اقصیٰ کے حرم الشریف کہلانے والے احاطے کی بندش ایک ایسا انتہائی اقدام ہے جو عشروں بعد ہی کبھی کبھار دیکھنے میں آتا ہے۔ آج سے پہلے حرم الشریف کو نمازیوں کے لیے آخری مرتبہ انیس سو سڑسٹھ میں اس وقت بند کیا گیا تھا، جب تریپن برس قبل عرب ممالک اور اسرائیل کے مابین جنگ ہوئی تھی۔

یہ جگہ دنیا کے تینوں بڑے الہامی مذاہب کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ اور حرم شریف کی وجہ سے جو سعودی عرب کے شہر مکہ میں خانہ کعبہ کے قبلہ قرار دیے جانے سے قبل مسلمانوں کا قبل اول تھا۔ اسی لیے آج بھی مکہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ میں پیغمبراسلام کی آخری آرام گاہ والی مسجد نبوی کے بعد یروشلم میں حرم الشریف مسلمانوں کے لیے دنیا کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

اسی طرح یروشلم شہر کے قدیمی حصے کا وہ پہاڑی علاقہ جہاں حرم الشریف واقع ہے اور جسے انگریزی میں ٹیمپل ماؤنٹ کہا جاتا ہے، مسیحیوں اور یہودیوں کے لیے بھی انتہائی زیادہ مذہبی تقدیس کا حامل علاقہ ہے۔ یہودیوں کے لیے دنیا کا مقدس ترین مقام وہ دیوار گریہ ہے، جو اسی ٹیمپل ماؤنٹ کا حصہ ہے، جو مسجد اقصیٰ کے سنہری گنبد سے زیادہ دور نہیں اور جسے مسلمان عربی میں حائط البراق کہتے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی حکام کی طرف سے گزشتہ اتوار کے روز مسجد اقصیٰ اور اس سے متصل ڈوم آف دا روک یا قبہ الصخرہ کو بھی غیر معینہ عرصے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس بندش کے بعد سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے یا حرم الشریف میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی مگر اسلامی مقتدرہ نے اب وہ بھی منسوخ کر دی ہے۔

اب وہاں پر صرف ان چند گنے چنے مسلمانوں کو ہی نماز کی اجازت ہو گی،جو حرم الشریف کے اندر ہی ہوتے ہیں اور اس مقدس مقام کی دیکھ بھال کے ذمے دار ہیں۔ یہ مسلم ملازمین آئندہ بھی وہاں موجود رہیں گے اور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مسلمانوں کے لیے یہ مقام اس وجہ سے بھی انتہائی مقدس ہے کہ مسلم عقیدے کے مطابق پیغمبر اسلام اسی مسجد اور اس کے احاطے سے ایک براق پر سوار ہو کر شب معراج کو آسمان پر گئے تھے۔ اسی کا ایک اہم حوالہ وہ دیوار گریہ بھی ہے، جسے عربی میں حائط البراق کہتے ہیں۔

یروشلم میں حرم الشریف مسلمانوں کے لیے کتنا اہم اور حساس مقام ہے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ستمبر سن دو ہزار میں اس دور کے اسرائیلی وزیر دفاع آریئل شارون نے ٹیمپل ماؤنٹ اور حرم الشریف کا جو اچانک لیکن بہت متنازعہ دورہ کیا تھا، اس کے بعد فلسطینیوں کی ایک ایسی مزاحمتی تحریک شروع ہو گئی تھی، جو طویل عرصے تک جاری رہی تھی اور جسے الاقصیٰ انتفاضہ کہا جاتا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی سنہری گنبد والی مرکزی عمارت کی طرح اس مسجد کے احاطے یا حرم الشریف کو جانے والے تمام راستوں اور داخلہ گاہوں کو بھی اسرائیل کنٹرول کرتا ہے جبکہ حرم الشریف کا انتظام ایک فاؤنڈیشن یا وقف تنظیم کے پاس ہے۔ اسی تنظیم کی ہدایت پر الاقصیٰ مسجد کے ڈائریکٹر عمر الکسوانی نے حرم الشریف کو نمازیوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ مصدقہ واقعات سامنے آ چکے ہیں جبکہ فلسطینی خود مختار انتطامیہ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں بھی کووڈ انیس کے ساٹھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Share this:
Russia Coronavirus Death
Previous Post روس میں مزید 71 کورونا وائرس کیس، تعداد 438 تک پہنچ گئی
Next Post وائرس کے خطرے کے باوجود تبلیغی اجتماعات کیوں منعقد ہوئے؟
Raiwind

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.