geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس میں مزید 71 کورونا وائرس کیس، تعداد 438 تک پہنچ گئی

March 24, 2020 0 1 min read
Russia Coronavirus Death
Share this:

Russia Coronavirus Death

روس (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 14 ہزار 704 تک پہنچ چکی ہے۔

چین میں وباء کی ابتدا سے لے کر اب تک 3 ہزار 270 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 81 ہزار 54 ہو گئی ہے۔

ایران میں وائرس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1685 ہو گئی ہے۔

روس میں مزید 71 کورونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوںکی کُل تعداد 438 تک پہنچ گئی ہے۔ ماسکو میں 65 اور اس سے بڑی عمر کے افراد کا گھروں سے باہر نکلنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 64 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جسے حالیہ 4 ہفتوں کی کم ترین تعداد بتایا گیا ہے۔

ملک میں کورونا مریضوںکی کُل تعداد 8 ہزار 961 اور اموات کی تعداد 111 ہے۔

عراق میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 اور مریضوں کی تعداد 233 ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری کرفیو کے دورانیے میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ڈاکٹروں، میڈیکل عملے اور بیکری مالکان کے علاوہ ہر ایک کے لئے کل شام مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا جائے گا۔

زیرِ محاصرہ غزہ میں کورونا کے پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ادارے Unwra نے عارضی طور پر خوراک کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک موت واقع ہو چکی ہے۔ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 71 ہے جن میں سے 18 کی حالت نازک ہے۔

لبنان میں مریضوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے اور وزیر اعظم حسن دیاب نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

الجزائر میں اموات کی تعداد 15 اور مریضوں کی تعداد 139 ہے ۔ وزیر صحت عبدالرحمٰن بن ابوزید نے کہا ہے کہ ” ہم بُرے ترین حالات کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں”۔

تیونس میں کورونا کی وجہ سے جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد 3 اور مریضوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ملک کو آج سے لے کر 4 اپریل تک قرنطینہ میں لے لیا جائے گا۔

سینیگال میں کورونا وائرس کے 56 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

چاڈ میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

شام میں بیرون ملک سے لوٹنے والے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں صبح نماز فجر کے بعد سے مکمل طور پر عبادت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ملائشیا میں وائرس کے نتیجے میں 10 اموات ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 306 تک پہنچ گئی ہے۔ فوج نے عوام کی روز مرّہ نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔

مراکش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 104 اور سعودی عرب میں 511 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں آج سے ملک بھر میں 21 روزہ جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 425 اور اموات کی تعداد 8 ہو گئیہے اور ملک میں 31 مارچ تک کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 268 اور اموات کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

چینی کاروباری شخصیت جیک ما نے وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے کئی بلین ٹیسٹ کِٹوں ، ماسک اور حفاظتی لباس پر مشتمل امداد سامان افریقی ممالک کو بھیجا ہے۔

اس دوران افریقی ممالک میں بین الاقوامی فضائی پروازیں اور سرحدی چوکیاں بند ہونے کی وجہ سے 50 ہزار فرانسیسی شہری ان ممالک میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post مشرق میں حالات تشویشناک، ایران میں اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ
Next Post تریپن سال بعد بیت المقدس میں حرم الشریف نمازیوں کے لیے پھر بند
Jerusalem

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.