geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میں کل سے پھر گھبرا رہا ہوں

March 26, 2020 1 1 min read
Coronavirus - Pakistan
Share this:

Coronavirus - Pakistan

تحریر : ارشد قریشی

جب سے کورونا وائرس نے شہر پر حملہ کیا اور پھر لاک ڈاؤن ہوا تب سے کوشش کر رہاں ہوں جہاں تک ممکن ہو سکے لوگوں کو اس حوالے سے احتیاط برتنے کی آگاہی دیتا رہوں اور خود بھی ہر صورت اس پر عمل کروں ، اس واسطے کبھی کبھی گھر سے باہر کھیلتے بچوں یا پھر مسجد کے باہر کچھ دیر اہلہ محلہ سے اس حوالے سے گفتگو کا سلسلہ کہ کیا کیا احتیاط ہم کر سکتے ہیں وہ کریں ۔ سوشل میڈیا اس حوالے سے سب سے موثر ذریعہ ہے اور الحمداللہ کوشش کرتا ہوں کہ بغیر تصدیق کوئی خبر بھی کسی دوسرے کے علم میں نہ لاؤں ۔ ویسے بھی میری ہمیشہ ہی کوشش رہی کہ ہر وہ چیز لکھوں اور لوگوں تک پہنچاؤں جس کے حوالے سے اگر مجھ سے سوال کیا جائے تو ٹھوس ثبوت کے ساتھ جواب دے سکوں ۔ کیوں کہ جب آپ کوئی تحریر لکھ کر شائع کردیتے ہیں تو اسے کوئی بھی کہیں بھی حوالہ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔ اس لیے بہت محتاط رہتے ہوئے ان دنوں کئی پوسٹیں کیں کئی وڈیو بنائیں کئی عوامی مفاد میں گفتگو کی تاکہ لوگوں میں موجودہ حالات میں شعور پیدا ہو۔

میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ وزیرِ اعظم صاحب کی بات مان لوں اور نہ گھبراؤں مگر روز ہی کوئی نہ کوئی ایسی بات ہو ہی جاتی ہے کہ نا چاہتے ہوئے بھی گھبراہٹ شروع ہوجاتی ہے ۔ کل شام اچانک سعید غنی صاحب کی ایک وڈیو دیکھی جس میں وہ بتارہے تھے کہ انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو حیرت انگیز طور پر مثبت آگیا ۔وہ خود تو یہ بات کرتے ہوئے قدرِ پر سکون دکھائی دے رہے تھے مگر ان کی کئی باتوں نے مجھے شدید گھبراہٹ میں مبتلا کردیا۔

سعید غنی صاحب بتا رہے تھے کہ جو بھی کورونا وائرس ہونے کی علامات بتائی جارہی ہیں ان میں سے مجھے ایک بھی محسوس نہیں ہوئی ، یہ بات میرے گھبرانے کے لیے کافی تھی کہ اگر علامات محسوس نہ ہوں اور کورونا وائرس کی تصدیق ہوجائے تو نہ جانے پھر تو وطن میں کتنے ایسے لوگ موجود ہوں گے جن میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہوگا۔ دوسری بات یہ بھی پریشان کر رہی تھی کہ جب علامت محسوس ہی نہیں ہوئی تو کورونا کا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ! پھر سوچ بچار کے بعد خود کو سمجھایا کہ سعید غنی صاحب نے تو بطور احتیاط یا رضا کارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کرایا تھا تو اتفاق ہوا کہ ان کا مثبت آگیا اور اگر وہ نہ کراتے تو کچھ دن بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتیں تب تو کراتے ہی ۔ اسی طرح جن لوگوں میں کورونا وائرس سرایت کرچکا ہے ان کو علامات محسوس ہونا شروع ہو جائیں گے تو انہیں قرنطینہ کردیا جائے گا۔

ابھی خود کو مطمئن کیے کچھ ہی لمحے گذرے تھے کہ پھر زہن میں ایک سوال آیا جس سے گھبراہٹ پھر شروع ہوگئی جو اب تک ہے ۔ کہ سعید غنی صاحب نے بطور احتیاط ٹیسٹ کرایا تھا پھر انہوں نے کہا کہ میں اس وجہ سے یہ وڈیو میں انکشاف کر رہا ہوں کہ جو جو میرے ساتھ ان دنوں تھے جن سے میں ملتا رہا وہ بھی احتیاطً اپنا ٹیسٹ کرالیں اور پھر کئی حکومتی شخصیات نے یہ ٹیسٹ کرائے اور الحمداللہ سب کے منفی آئے۔اس طرح اگر بطور احتیاط بغیر علامات ظاہر ہوئے ٹیسٹ ہوتے رہے تو کہیں یہ ٹیسٹ کٹیں جلد ختم نہ ہوجائیں جو کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق بہت مہنگی اور کچھ تعداد میں بھی کم ہیں ۔ ایک طرف تو یہ پریشانی گھبراہٹ میں مبتلا کر رہی کی اللہ نہ کرے اگر وباء نے مزید شدت اختیار کی تو کیا ہوگا کیوں کہ ایک ایک ٹیسٹ کٹ ہمارے لیے اہم ہے تو دوسری طرف اس بات سے بھی شرمندگی ہو رہی ہے کہ بشمول وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ ،تمام ڈاکٹر ، صحت سے متعلقہ شعبے اور حکومتی شخصیات تو عوام کو یہ ہی مشورہ دے رہے ہیں کہ جب تک آپ کو علامات محسوس نہ ہوں ٹیسٹ نہ کرائیں ۔ اس ضمن میں ہمیں ضرور سوچنا ہوگا اور احتیاط سے کام لینا ہوگا تاکہ مستقبل قریب میں ہمارے سامنے اس پریشانی کے عالم میں کوئی نیا بحران جنم لے کر نہ کھڑا ہو جائے۔
Muhammad Arshad Qureshi

تحریر : ارشد قریشی

Share this:
Jam Kamal Khan
Previous Post ایران ہمارے لوگوں کو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے ہمیں زائرین کو لینا پڑا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
Next Post خدمت کا نادر موقعہ
Coronavirus Patient

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.