geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران ہمارے لوگوں کو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے ہمیں زائرین کو لینا پڑا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

March 26, 2020 0 1 min read
Jam Kamal Khan
Share this:

Jam Kamal Khan

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے تفتان میں پانچ ہزار زائرین کے لیے انتظامات کرنا بہت مشکل تھا، انتظامات کیسے کیے گئے، یہ ہم ہی جانتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایران میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد وہاں کی حکومت ہمارے زائرین کو اپنے پاس نہیں رکھ سکی لیکن ہم نے ایران سے آنے والے زائرین میں کوئی فرق نہیں کیا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کے سرحد پر آنے کے باعث ہمیں زائرین کو لینا پڑا، تفتان میں پانچ ہزار زائرین کو رکھنے کے لیے انتظامات کیسے کیے، وہ ہم ہی جانتے ہیں، وہاں موجود انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے 100 گنا زیادہ کام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تفتان کے حوالے سے بہت سی باتیں کی گئیں، مجھے اس حوالے سے سیاست دانوں، اینکر پرسنز اور تجزیہ کاروں پر افسوس ہے، ان لوگوں نے وہاں کے عوام، ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا مذاق بنایا کہ لوگ 500 مہمان سنبھال نہیں سکتے، یہ تو وقت بتائے گا کہ کس نے کتنا کام کیا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں نے ہمارا حوصلہ بڑھایا اور ہماری رہنمائی کی، گزارش ہے کہ قوم کی حوصلہ شکنی کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں، بہت سارے لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور یہی قوم کے اصل ہیروز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وائرس بہت ساری تبدیلیاں لا چکا ہے، ہمیں اپنے کردار اور اپنی سوچ میں بھی بہت ساری تبدیلیاں لانا ہوں گی۔

واضح رہے کہ تفتان کے پاکستان ہاؤس اور کسٹم ہاؤس میں قائم قرنطینہ مراکز میں ہزاروں افراد کو 14 روز کے لیے رکھا گیا تھا اور یہ قرنطینہ مراکز خیموں کی بستی پر مشتمل تھا۔

تفتان میں قائم خیمہ بستی میں سہولیات کے فقدان کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

زائرین کی اکثریت میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد تفتان میں قرنطینہ کے نام پر قائم خیمہ بستی آباد کرنے پر سوالات اٹھائے گئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس کے بعد ملک میں پھیلنے والی وباء کا مرکز بھی تفتان کو قرار دیا گیا تھا۔

Share this:
Islamabad High Court
Previous Post کورونا: جعلی اکاؤنٹس سمیت نیب کیسز کے 24 انڈر ٹرائل ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم
Next Post میں کل سے پھر گھبرا رہا ہوں
Coronavirus - Pakistan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.