geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں

April 27, 2020 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : اقبال زرقاش

آمد رمضان کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز ،منافع خور مافیاء عملی طور پر میدان میں کود چکا ہے ،بدقسمتی سے ان میں سے اکثریت انہی بڑے تاجروں کی ہے جو کسی نہ کسی تعلق سے ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں بلکہ رہتے ہیں مفادات کی سیاست کے یہ منجھے ہوئے کھلاڑی ہواﺅں کا رخ دیکھ کر پارٹیاں بدلنے کا فن بھی بخوبی جانتے ہیں ۔آج رمضان المبارک میں عام آدمی کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو دیکھتے ہوئے یک دم کھانے پینے کی اشیاء تیس سے پچاس فیصد بڑھ چکی ہیں عام آدمی کی قوت خرید جو پہلے ہی لاک ڈاون کی وجہ سے جواب دے چکی تھی اوپر سے یہ خود ساختہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔حکومت میں شامل ذخیرہ اندوزوں کی ٹیم جو آٹا اور چینی مافیا مافیائ کے طور پر پہلے ہی بے نقاب ہو چکی ہے اوپر سے اب کولڈ سٹور سٹاک مافیاء کے سکینڈل بھی سامنے آنا شروع ہو رہے ہیں عوام کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ وہ جائیں تو جائیں کہاں ؟ہر طرف اشرافیہ (بدمعاشیہ) کا راج ہے تبدیلی کا لفظ مزاق ہی نہیں گالی بن چکا ہے۔

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی وفاقی کابینہ کی افواج کا اعزاز بھی موجودہ تبدیلی سرکار کے حصے میں آچکا ہے وزیروں مشیروں کا ہجوم ملک کے خزانہ پر اربوں روپے کا بوجھ تو ہے ہی لیکن ان کی کارکردگی بھی صفر جمع صفر ہی دکھائی دے رہی ہے اوپر سے انتظامی بنیادوں پر بھی کئی مسائل سر اٹھا رہے ہیں جو پولیس عوام کی حفاظت پر مامور ہونی چاھیے تھی وہ وزیروں مشیروں کے پروٹوکول پر تعینات ہے ۔انتظامی مشینری عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خود آزمائش سے گزر رہی ہے آئے روز سیاسی بنیادوں پر تبادلے اور تنزلی کا خوف سرکاری افسران کے سروں پر تلوار لے کر کھڑا ہو تو وہ کیا خاطر خواہ نتائج دیں گے کبھی سیکرٹری اور کبھی آئی جی کو تبدیل کر کے نئے نئے تجربات کیے جارہے ہیں۔اب تو ملک میں اہم انتظامی پوسٹوں پر مسلکی بنیادوں پر تعیناتیوں کی نئی روایت بھی ڈالی جا رہی ہے جس کا سہرا ایک مشیر خاص پر عائد کیا جارہا ہے۔ ذرائع یہ کہتے ہیں کہ وہ ڈپٹی وزیراعظم کا رول ادا کر رہا ہے (نئے رشتوں کی باتیں بھی زبان زد عام ہیں) گو کہ موصوف بظاہر فرماتے ہیں کہ ان کا دیگر اداروں پر کوئی اختیار نہیں لیکن حقائق بتاتے ہیں کہ انتظامی مشینری پر ان کی مکمل دسترس ہے کیونکہ وہ قریبی دوست …..جو ٹھہرے !

اب تو پی ٹی آئی کا قربانیاں دینے والا عام ورکر بھی پیراشوٹ نان الیکڈ مشیروں سے نالاں نظر آتا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کا ورکر انقلابی سوچ کا حامل ورکر ہے جو مختلف سیاسی پارٹیوں سے کشید ہو کر باہر نکلا ہے لہذا حکومت کی کارکردگی کے خلاف وہ علم بغاوت بلند کرنے میں دیر نہیں کرے گا لہذا پارٹی ہائی جیکر کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ تبدیلی کے نام پر زیادہ دیر ان کو اپنے دھوکے اور سحر میں مبتلا رکھ سکیں گے ۔پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ نظروں سے گزری جس میں انقلابی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی کے حمایتی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو,, تین طلاق ,,دیتا ہوں۔

اب وقت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے پی ٹی آئی کی تقریبا دوسالہ کارکردگی مایوس کن رہی ہے باقی تین سالوں میں بھی کچھ تبدیل ہوتا نظر نہیں آ رہا مقبولیت کا گراف پستی کی طرف گامزن ہے ۔پی ٹی آئی کے دانشور اب یہ جواز گھڑ رہے ہیں کہ 70 سالوں کا گند ہم دوسالوں میں کیسے صاف کر سکتے ہیں۔عہد حاضر کے آزاد تجزیہ نگاروں کا موقف ہے کہ جب آپ کو معلوم تھا کہ آپ حکومت میں آکر کوئی تبدیلی نہیں لا سکیں گے تو پھر سڑکوں چوراھوں پرکنٹینر کھڑے کر کے عوام کو سبز باغ کیوں دکھاتے رہے ؟اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کے پاس کوئی اللہ دین کا چراغ نہیں لیکن حکومت کی سمت تو درست نظر آنی چاھیے؟حسب روایت ” ڈنگ ٹپاﺅ” پالیسی جو پہلی حکومتوں نے اپنائے رکھی وہی موجودہ حکومت بھی اپنائے ہوئے ہے بلکہ اسی کا تسلسل جاری و ساری ہے ۔موجودہ حکومت کے پاس اب تو غفلت کی بلکل بھی گنجائش نہیں ۔جہاں موجودہ حالات میں کورونا کی وباء نے معشیت کی رہی سہی کسر بھی نکال کر رکھ دی ہے اور حکومت دیگر عوامی مسائل سے بلکل لا تعلق ہو کر کورونا ،کورونا کھیل رہی ہے جس کے نقصانات آنے والے وقتوں میں تحریک انصاف کی قیادت کو بھگتنا پڑیں گے ۔

اس وقت مہنگائی کا جو طوفان برپا ہے اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔صرف ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سزاوں کا آرڈینس لا کر کچھ نہیں ہوگا ۔حکومت کو اپنی صفوں میں بیٹھے منافع خور مافیاء کو لگام دینی ہو گی جو ہر حکومت میں بیٹھ کر اس موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ملک میں مصنوعی غذائی بحران پیدا کرکے اربوں روپے سے اپنی تجوریاں بھری جائیں ۔اگر اس رمضان المبارک کے مہینے میں بھی منافع خوروں کے خلاف بھر پور ایکشن نہ لیا گیا تو حکومت کی نیک نامی کی رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔اقبال راہی نے کیا خوب کہا تھا کہ

یہ خون چوستے ہیں ملک کے غریبوں کا
نہیں لگام کوئی دے کسی کے بس میں نہیں
اکیلا میں نہیں یہ ساری قوم کہتی ہے
منافع خور حکومت کی دسترس میں نہیں
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

صحافی و کالم نگار
ایگزیکٹوایڈیٹر، ہفت روزہ سین اسلام آباد
فون نمبر: 03215704047، 03005609677

Share this:
Ramadan
Previous Post ایک عظیم نعمت خداوندی ہے
Next Post بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور عرب دنیا کا رد عمل
Muslims in India

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.