geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا ازخودنوٹس: کہیں شفافیت نہیں، لگتا ہے سب کام کاغذوں میں ہو رہا ہے، چیف جسٹس

May 4, 2020 2 1 min read
Justice Gulzar Ahmed
Share this:

Justice Gulzar Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کہیں شفافیت نظر نہیں آرہی اور سارے کام لگتا ہے کاغذوں میں ہی ہو رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اور تین صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزارت صحت اور دیگرمتعلقہ محکموں کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری صحت سے اسلام آباد کے حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹر کے دورے کے بارے میں استفسار کیا کہ حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر کس نے بنایا؟

اس پر سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر نیشنل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بنایا۔

چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے کے حکام کی عدالت میں عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کون آیا ہے؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سپریم کورٹ میں پیش ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ ہو کیا رہا ہے؟ کسی چیز میں شفافیت نظر نہیں آ رہی۔

کورونا اخراجات سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور یہ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ (پی پی ای) پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں؟ اگر تھوک میں خریدا جائے تو 2 روپے کا ماسک ملتا ہے مگر پتہ نہیں یہ چیزیں کیسے خریدی جارہی ہیں، ان چیزوں پر اربوں روپے کیسے خرچ ہورہے ہیں۔

معزز چیف جسٹس نے مزید کہا کہ نہیں بتایا گیا کہ ادارے کیا کام کررہے ہیں، خریداری کیسے ہو رہی ہے اور کن کمپنیوں سے ہو رہی ہے؟ سارے کام لگتا ہے کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں، کورونا اخراجات کا آڈٹ کروایا جائے گا تو پتہ چلے گا اصل میں ہوا کیا ہے۔

اس دوران سیکرٹری صحت نے عدالت بتایا کہ وائرس کی دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف شکلیں ہیں، امریکی اور یورپی کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہے وہاں ہزاروں اموات ہو رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ امریکا سے ہمارا موازنہ کیوں کررہے ہیں، یہ بالکل نہ کریں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم سو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ابتر حالت ہے، اسلام آباد میں کتنے شاپنگ مالز ہیں؟ ان میں کتنی دکانیں کرائے پر ہیں؟ کتنے ملازمین کام کرتے ہیں؟ شاپنگ مالزمیں سامان کی تقسیم سے کتنے لوگ وابستہ ہیں؟ شاپنگ مالز سے وابستہ تمام کام رک گیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت پالیسی بنانے کی بجائے صنعتیں کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، صوبوں کو ایسے کاروبار روکنے کا کوئی اختیار نہیں جو مرکز کو ٹیکس دیتے ہیں، سمجھ نہیں آرہی ملک میں کیا ہورہا ہے، ملک میں مکمل طور پر استحصال ہورہا ہے، لگتا ہے وفاق اور صوبائی حکومتیں عوام کے خلاف سازش کر رہی ہیں، کوئی یکساں حکمت عملی نہیں ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومتیں پیسے مانگ رہی ہیں، اگر وفاق کے پاس فنڈز ہیں تو اسے دینے چاہییں۔

اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نےکہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں میں تعاون نہ ہونے کی وجہ مرکز میں بیٹھےلوگوں کا متکبرانہ رویہ ہے،کیا وفاق میں بیٹھے لوگوں کو ایسی زبان استعمال کرنی چاہیے، ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں کورونا سے متعلق یکساں پالیسی بنائی جائے، جسٹس یکساں پالیسی نہ بنی تو عبوری حکم جاری کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر اسرار احمد کی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں، ڈاکٹراسرار کی تقریریں سن لیں انہوں نے 20 سال پہلے آج کے حالات بتا دیے تھے، ہمارے ملک کا ایک حصہ ہم سے چلا گیا اور کچھ حصوں میں آگ لگی ہے، اگر ہم زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ کھا جائیں

Share this:
Nicolas Maduro
Previous Post وینزویلا کے صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام، 8 حملہ آور ہلاک
Next Post وسیم اکرم نے یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ورلڈ کپ نہ جیت سکے، عامر سہیل
Amir Sohail

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.