geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وسیم اکرم نے یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ورلڈ کپ نہ جیت سکے، عامر سہیل

May 5, 2020 1 1 min read
Amir Sohail
Share this:

Amir Sohail

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت کے خلاف 1996 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے بتایا گیا کہ میں کپتان ہوں۔

گذشتہ چند دنوں سے سابق کپتان سلیم ملک کی جانب سے میڈیا پر بیانات کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث ہے۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی ٹیم کے اوپنر اور سابق کپتان عامر سہیل نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

وسیم اکرم نے یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ورلڈ کپ نہ جیت سکے، عامر سہیل
جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف 1996 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں کپتان وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں دوست پہلے ہی بتاچکے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں گراؤنڈ میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے بتایا گیا تھا کہ آپ کپتان ہیں۔

پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کہتے ہیں کہ انھیں 1996ء ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں دوست پہلے ہی بتا چکے تھے البتہ مینجر انتخاب عالم نے کہا وسیم اکرم کھیلیں گے، پھر گراؤنڈ میں مجھے صرف 5 منٹ پہلے بتا یا گیا کہ بھارت کے خلاف آپ کپتان ہیں وسیم اکرم نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کہتے ہیں کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بورڈ میں تعینات کیے گئے ہیں وہ کیسے قومی اسمبلی میں بورڈ کے بارے میں دستاویزات دینے سے انکار کر سکتےہیں؟

عامر سہیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسیم اکرم کا پاکستان کر کٹ میں کردار ورلڈ کپ کے تناظر میں حیران کن نوعیت کا ہے،انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ورلڈ کپ نہ جیت سکے اور وزیر اعظم عمران خان نے انھیں صدارتی ایوارڈ سے نواز کر جو کام کیا ہے،وہ قابل تحسین نہیں ،وزیر اعظم احتساب کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے وسیم اکرم کو کر کٹ بورڈ سے علیحدہ کریں۔

عامر سہیل کے اس بیان کے حوالے سے وسیم اکرم کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

میچ فکسنگ میں پابندی کے شکار قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عطا الرحمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام تر معاملے پر ہماری عطاالرحمان سے بات چیت ہوئی تھی عطاالرحمان تھوڑا کمزور تھا اس لیے اسے سزا دی گئی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے مختلف بورڈز میں بھی رابطے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ کے معاملے کو 30 سال بیت گئے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو ہرانے کی پلاننگ نہیں کی اور پاکستان آج تک آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا ہے۔

خیال رہے کہ 1996 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 39 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت وسیم اکرم کے ہاتھ میں تھی تاہم کوارٹر فائنل کے اہم میچ سے قبل وہ انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہوئے تھے جس پر کپتانی کے فرائض عامر سہیل کو سونپے گئے تھے۔

Share this:
Justice Gulzar Ahmed
Previous Post کورونا ازخودنوٹس: کہیں شفافیت نہیں، لگتا ہے سب کام کاغذوں میں ہو رہا ہے، چیف جسٹس
Next Post بھارتی اداکار عرفان خان، ظہیر عباس اور عمران خان کے پرستار رہے
Irfan Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.