geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زوجہ رسول ۖ حضرت خدیجہ

May 6, 2020 1 1 min read
Hazrat Khadija
Share this:

Hazrat Khadija

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

سر زمین ِ عرب کی سب سے امیر اور باوقار خاتون آرام فرما رہیں تھیں خواب میں ایک روح پرور نظارہ دیکھتی ہیں کہ آسمان سے آفتاب ان کے گھر کے آنگن میں اتر آیا ہے اس کے نور سے گھر روشن ہے روشنی اور نور اتنا زیادہ ہو تا ہے کہ مکہ مکرمہ کا کوئی گھر ایسا نہ تھا جو اِس نور کی روشنی سے روشن نہ ہوا ہو ۔ اِس خوبصورت خواب سے جب وہ بیدار ہوتی ہیں تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو تی ہیں کہ بہت اچھا اور عجیب و غریب خواب تھا انہوں نے اپنے طور پر اِس خواب کی تعبیر نکالنے کی بہت کوشش کی مگر وہ کوئی بھی نتیجہ نہ نکال سکیں پھر انہیں اپنے چچا زاد بھائی نو فل بن ورقہ کا خیال آیا جو اس دور کا مشہور عالم تھا ۔ اپنے خواب کی تعبیر کے سلسلے میں آپ اپنے اِس چچا زاد عالم فاضل شخص کے پاس گئیں اور اپنا خواب سنایا ۔ ورقہ بن نوفل نے توجہ سے خواب سنا تو اس کا چہرہ خوشی سے روشن ہو گیا۔

وہ بولا یہ بہت ہی مبارک خواب ہے اور کہا تم نبی آخر الزماں سے شادی کروں گی معزز خاتون کا بلکل یقین نہ آیا کہ کیا آخری نبی مجھے اپنی زوجیت میں لے لیں گے ان کا ظہور کب ہوگا تو ورقہ بولا آسمانی کتب کے مطابق آخری نبی کے ظہور کا زمانہ یہی ہے خواب کی تعبیر سن کر آپ واپس آگئیں خواب کی تعبیر سن کر آپ کے اندر خوشی و انسباط کی لہریں اٹھ رہی تھیں کیو نکہ وہ اتنی بڑی سعادت کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں کائنات کی اِس عظیم خاتون کا نام خدیجہ بنت خو یلد تھا جو سر زمین عرب کی ارب پتی خاتون تھیں ۔ آپ حسین و جمیل عالی نسب اور سر زمین عرب کی بہت بڑی رئیسہ تھیں قریش کے اکابرین و اشراف آپ کو کئی بارنکاح کی درخواست کر چکے تھے لیکن آپ ہر بار انکار کر دیتیں ۔

آپ کی ولادت پندرہ سال قبل عام الفیل قبیلہ بنو اسد میں ہوئی جو قریش کی ایک نہایت معزز شاخ تھی ان کے والد خویلدین اسد ۔ عرب کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک تھے انہی دنوں میں جنگ حرب الفجار شروع ہوئی اِس جنگ میں حضرت خدیجہ کے والد شریک ہوئے اور داعی اجل کو لبیک کہا اور جہاں سے رخصت ہو گئے ۔ خاندانی پیشہ تجارت تھا باپ کے مرنے کے بعد سیدہ خدیجہ نے کاروبار میں دل چسپی لینی شروع کر دی ۔ ان دنوں محمد بن عبداللہ ۖ کے پاکیزہ اخلاق کی گواہی مکہ کی ہر گلی و کو چہ دے رہا تھا آپ ۖ کو امین کے لقب سے پکارا جا تا حضرت خدیجہ کی عقیدت نواز نگاہیں بھی کسی ایسے ہی اعلی فرد مقدس کی جستجو میں تھیں ۔ بصد ادب سامان تجارت ملک شام لے جانے کے لیے درخواست کی آپ ۖ کے چچا ابو طالب کے ذریعے معاملہ طے پا گیا ۔ حضرت خدیجہ کا غلام میسرہ ساتھ بھیجا ۔ اِس تجارت سے پہلے کی نسبت دو گنا منافع ہوا ۔ واپسی پر غلام میسرہ کے کہنے پر نبی کریم ۖ حضرت خدیجہ کو ملنے گئے تاکہ نفع کے بارے میں بتا سکیں ۔ظہر کا وقت تھا سیدہ خدیجہ دوسری عورتوں کے ہمراہ بالا خانے میں بیٹھی تھیں دیکھا کہ محمد بن عبداللہ ۖ اپنے اونٹ پر تشریف لا رہے ہیں اور دو فرشتے اِدھر ادھر سایہ کئے ہو ئے ہیں یہ مسحور کن منظر دیکھ کر حضرت خدیجہ حیران رہ گئیں آپ کے ساتھی عورتیں بھی حیران تھیں کہ اِس چلچلاتی دھوپ میں سوائے آپ ۖ کے اوپر سایہ کے اور کہیں نہیں تھا۔

جب آپ ۖ آئے تو حضرت خدیجہ نے دروازے پر استقبال کیا اور خوش آمدید کہا تو نبی کریم ۖ نے سفر شام اور تجارتی منافع سے متعلق گفتگو کی حضرت خدیجہ آپ ۖ کی ایمانداری اور اخلاق سے بہت متاثر ہو ئیں اور طے شدہ منافع سے دو گنا منافع آپ ۖ کو پیش کیا جب میسرہ آیا تو حضرت خدیجہ نے بڑی حیرانگی سے کہا کہ محمد بن عبداللہ ۖ کے اوپر سایہ تھا تو وہ بولا میں نے شام کے سفر میں بہت کچھ دیکھا اور سنا جب بھی ہمارا قافلہ چلتا اور دھوپ تیز ہوتی تو دو فرشتے آپ ۖ پر سایہ کر دیتے ۔ میسرہ نے دوران سفر بہت سارے روح پرور واقعات کا ذکر کیا تو حضرت خدیجہ کو اپنا وہ خواب یا د آگیا اور سوچنے لگیں کیا محمد بن عبداللہ ۖ نبی آخر الزمان ہیں پھر حضرت خدیجہ نے اپنی سہیلی نفیسہ کے ذریعے آپ ۖ کا شادی کا پیغام بھیجا اور پھر آپ ۖ کی ایما پاکر اکابرین خاندان کی موجودگی میں آپ ۖ سے نکاح ہو گیا اور اپنا سارا مال نبی کریم ۖ کے قدموں میں ڈال دیا کہ آپ ۖ جس طرح چاہیں استعمال فرمائیں ۔ حضرت خدیجہ کے پاس بے شمار باندیا ں اور غلام تھے لیکن آپ ۖ کی محبت نے یہ گوارا نہ کیا کہ کوئی اور آپ ۖ کی خدمت کرے اِس سعادت کو وہ خود سمیٹنا چاہتی تھیں آپ ۖ کا سارا کام وہ خود کرتیں امارت کا مزاج دوسروں سے خدمت و ادب کروانا اور دوسروں سے ایثار و قربانی طلب کرنا لیکن جب کسی سے دلی محبت ہو جائے تو معاملہ الٹ ہو جاتا ہے۔

جب شہنشاہِ دو عالم ۖ نے نزول وحی کے بارے میں اپنی محبوب زوجہ کو بتایا تو انہوں نے کہا بے شک آپ ۖ سچ کہتے ہیں اور جب اعلانِ نبوت فرمایا تو آپ فورا ایمان کے آئیں ۔ اعلان نبوت کے بعد کفار مکہ نبی کریم ۖ کی جان کے دشمن بن گئے تو آپ اپنے محبوب خاوند کے بارے میں بہت فکر مند رہتی تھیں اگر آپ ۖ کو گھر آنے میں دیر ہوجاتی تو طرح طرح کے وساوس دل و دماغ کو گھیر لیتے اور آپ اپنے محبوب خاوند کی تلاش میں ایک رات نکل پڑئیں تو راستے میں ایک شخص ملا تو اس سے حضوراکر م ۖ کے بارے میں پوچھا اور آپ ڈر بھی گئیں کہ کہیں کوئی بد خواہ نہ ہو جو آپ ۖ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہو ۔ اِس بات کا ذکر نبی کریم ۖ سے کیا تو پیارے آقا ۖ نے فرمایا جبرائیل تھے اور مجھ سے کہہ گئے میں تم کو سلام پہنچا دوں اور جنت میں ایسا گھر ملنے کی بشارت سنا دو جو موتیوں سے بنا ہو گا ۔ ام المومنین سیدہ حضرت خدیجہ فطری طور پر شرافت پاکیزگی و طہارت کا مجسمہ تھیں ۔ نبی کریم ۖ کی قربت نے ان کی سیرت و محاسن کو چار چاند لگا دئیے ۔

انہوں نے اپنی ذات کو رحمت ِ مجسم ۖ کی ذات میں فنا کر دیا تھا ۔ ساقی کوثر ۖ سے شادی کے وقت حضرت خدیجہ کی عمر چالیس سال تھی لیکن آپ کی سیرت خدمت گزاری دل پسند عادات وفا کش طرزِ عمل حب ِرسول ۖ سے آپ ۖ کے دل میں ان کی انسیت و محبت پیدا ہو گئی تھی کہ کسی اور خاتون سے شادی کا خیال تک نہیں آیا حالانکہ اس معاشرے میں دوسری شادی کر نا عام بات تھی ۔ قریش کے مظالم سے تنگ آکر ابو طالب مجبورا خاندان بنو ہاشم کے ساتھ شعب ابی طالب میں پناہ گزین ہوئے ۔ یہاں محصوری کے عرصہ میں حضرت خدیجہ کی صحت بہت متاثر ہو ئی کیونکہ آپ نے ساری عمر آرام و راحت میں ملکہ کی طرح گزاری تھی یہاں کی مشکلات نازک جسم برداشت نہ کر سکا شدید بیمار پڑ گئیں ۔پیارے آقا ۖ نے علاج دل جوئی میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی مگر وقت معین آگیا تھا رمضان المبارک دس سال نبوت میں آپ ۖ کی محبوب بیوی نے اِس دنیا سے منہ موڑ لیا اور اپنے رحیم کریم شوہر اور کملی والی سرکا ر ۖ کے سامنے دم توڑ دیا اس وقت سیدہ خدیجہ کی عمر پینسٹھ سال تھی ربع صدی اپنے محبوب شوہر کی رفاقت اور خدمت گزاری میں بسر کی حضور ۖ نے اس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا ۔ نبی کریم ۖ اپنے محبوب بیوی کو قبر مبارک میں اتارنے کے لیے خود قبر اترے اور اپنے ہا تھوں سے اپنی غم گسار اور محبوب بیوی کو سپر د خاک کیا نبی کریم ۖ کو اپنی محبوب بیوی سے اس قدر محبت تھی کہ ساری عمر ان کے رشتہ داروں اور ان کی سہلیوں کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک سے پیش آتے تھے چنانچہ جب بھی قربانی کر تے تو سب سے پہلے سیدہ خدیجہ کی سہیلیوں کو گوشت بھجواتے اور بعد میں کسی اور کو دیتے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
PIA
Previous Post بیرون ملک محصور پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا نیا شیڈول جاری
Next Post کرونا کیخلاف جنگ، وزیر اعظم عمران خان کے بڑے فیصلے
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.