geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا کیخلاف جنگ، وزیر اعظم عمران خان کے بڑے فیصلے

May 6, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

کورونا جیسے خطرناک و جان لیوا مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں تباہی پھیلانے کے بعد اس مہلک وائرس نے یورپ میں اپنے خونی پنجے گاڑ ھے اور بعد میں چھوٹے سے زرے نے امریکہ جیسی سپر پاور کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ کورونا جسے دنیا بھر میں کوڈ19کا نام دیا گیا ہے اس سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہا ۔ واشنگٹن ، لندن سے لیکر لاہور تک اس کے وار جاری ہیں ۔ پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 000 8سے زیادہ اور اموات50 1سے بڑھ گئی ہیں۔ہمارے وزیر اعظم پر آشوب دور میں ملک کی غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ۔ کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ وزیرِ اعظم غریب، بے سہارا اور نچلے طبقے کا درد سمجھتے ہیں او رِ ملکی معیشت کا پہیہ چلائے رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام، انصاف امداد پروگرام کے زریعے نچلے طبقے کو ریلیف دیا جارہا ہے ہیں۔ ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ لاک ڈائون کے باعث کوئی بھی بھوکا نہ رہے بلکہ نچلے طبقے کو احساس امداد پروگرام کے تحت 12ہزار روپے فی خاندان فراہمی ایک احسن اقدام ہے ۔ دراصل احساس کا جذبہ انسانی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے،نئے پاکستان کی بنیاد اِسی احساس پر قائم ہے۔ درحقیقت احساس کفالت امداد کی فراہمی ”ریاست کے ماں” ہونے کی سوچ کے تحت ایک اور قدم ہے اور یہ فلاحی ریاست کی جانب پیشرفت ہے۔

وزیر اعظم ایسی فلاحی ریاست کے خواہاں ہیں جہاں وسائل محروموں پر خرچ ہوں۔عوامی ترقی اور خوشحالی ہی عمران خان کا نصب العین ہے اور وزیر اعظم کے حالیہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات پسے ہوئے طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔ بلاشبہ احساس کفالت پروگرام کے کامیاب اجراء پر وزیر اعظم مبار کباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے عوام سے کیا گیا ایک ن اور وعدہ پورا کر دکھا یا اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا ۔ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مزدور طبقے کا چولہا جلتے رہنے کے لئے ،متوسط طبقے کو معاشی طور پر ریلیف دینے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر شروع کیا گیا پروگرام کے تحت فی خاندان کو 12 ہزار روپے مالی امداد دی جارہی ہے۔احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد تک رقم کی ترسیل بائیومیٹرک اور آٹومیٹڈ سسٹم کے تحت کی جارہی ہے جس میں نچلے طبقے کو رقم کے حصول کے لئے نہ تو کسی سفارش کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کے پاس جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

مالی امداد وصول کرنے والی ایک خاتون کا نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم غریب لوگ ہیں میرا شوہر بیروزگار اور معذور ہے ایک ماہ سے ہمارے گھر میں کچھ نہیں تھا نہ آٹا نہ چینی اور نہ ہی گھی، وزیراعظم عمران خان نے ہمارا احساس کیا جس کا اجر اللہ تعالی دے گا”۔تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کے ریلیف پیکج سے یقینا کورونا کی بدولت بے روزگا ہونے والے دیہاڑی دار مزدور طبقہ مستفید ہوگا۔ براہ راست معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جہاں عالمی معیشت شدید کساد بازاری کا شکار ہو رہی ہے وہیں پاکستان کی معیشت بھی سخت تنزلی کا شکار ہے۔

کورونا وائرس سے عالمی اقتصادیات کو ہونے والے نقصانات کا حجم 4 ٹریلین ڈالرز سے بھی زائد کا خدشہ بد ستور موجود ہے۔ اس کی وجہ سے پاکستان کی شرح نمو بھی 2.4 فیصد سے کم ہو کر 1.1 فیصد تک گر جائے گی اور رواں سال مہنگائی کی شرح بھی 11.5 فیصد تک برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔باوجود مشکل حالات کے وزیر اعظم کے اٹھائے گئے اقدامات جرات مندانہ ہیں ۔ جبکہ آٹا اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے اربوں روپے کمانے والے شوگر مافیا کے متعلق سیاسی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرنا بھی ان کے بڑے فیصلوں میں سے ایک فیصلہ ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ بڑے بڑے شوگر ملز کے مالکان نے حکومتی اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے 100 ارب روپے سے زائد عوام کی جیبوں سے نکلوائے۔اس پر وزیر اعظم نے غیر جانبداری کو ثبوت دیتے ہوئے صرف قوم مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ کو بھی عام کر دیا ۔وزیر اعظم عمران خان کے بلند ویژن کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں اس سنگین حالات میں ہمسایہ مسلم ممالک کا بھی خیا ل ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا وہاں برادر ہمسائے ملک ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مطابق ایران جیسے ملک سے اگر پابندیاں ہٹا لی جاتی ہیں تو وہ کورونا وائرس سے کافی حد تک نبرد آزما ہو سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو پورا پورا ادراک ہے ترقی پذیر ممالک میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث وہ کورونا وائرس کا زیادہ دیر مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم نے عالمی اداروں سے مطالبہ بجا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جو 170 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈا ل دیا ہے۔ مہلک وائرس نے ہر جگہ کو متاثر کیا ہے۔ نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی ممالک کی معیشت کو بھی جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر چکی ہیں۔دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی گراوٹ نے بھی ہلچل مچادی ہے ۔ معاشی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں کی پیداشدہ موجودہ صورتحال میں عوام کے لیے بڑے ریلیف کا سامان کرسکتی ہے اور ملکی معیشت کو قرضوں کے بوجھ سے بھی نکال سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک عوام دوست رویے کے ساتھ ”تیل کی ریلیف” کے پیش نظر اپنے اقتصادی پروگرام کو معاشی ریلیف اور منشور کی تکمیل کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہے، مثلاً حکومت بجلی اور گیس کے بلوں میں عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ان سفید پوشوں کو بھی تلاش کیا جائے جو اپنی عزت نفس اور سفید پوشی کا بھرم قائم رکھے ہوئے ہیں ان کیلئے میری عوام دوست وزیر اعظم سے مودبانہ گزارش ہے کہ ایسے خاندانوں کے گھر کے دروازے پر مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Hazrat Khadija
Previous Post زوجہ رسول ۖ حضرت خدیجہ
Next Post سید منور حسن امیر جماعت اسلامی پاکستان
Syed Munawar Hassan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.