geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قطر:کرونا وائرس کے 1547 نئے کیسوں کی تصدیق، کل تعداد 30 ہزار سے متجاوز

May 17, 2020 0 1 min read
Coronavirus in Qatar
Share this:

Coronavirus in Qatar

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) قطر میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔ قطر کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 1547 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے قطر کے سرکاری اعداد وشمار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اب کرونا کے کیسوں کی کل تعداد 30972 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء اس مہلک وائرس کا شکار ایک ضعیف العمر مریض وفات پا گیا ہے۔اس کی عمر 74 سال تھی اور وہ دوحہ میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھا۔نیز کرونا وائرس کا شکار مزید 242 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3788 ہوگئی ہے۔

قطر نے گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

قطر میں آبادی کے تناسب سے کرونا وائرس کے زیادہ کیس منظرعام پر آئے ہیں۔اس کی کل آبادی صرف ساڑھے27 لاکھ ہے لیکن کیسوں کی تعداد قریباً 31 ہزار ہوچکی ہے۔ قطر خلیج تعاون کونسل کے رکن چھے ممالک میں کرونا کے کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

قطر نے اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام غیر ضروری کاروباروں کو تاحکم ثانی بند کررکھاہے۔ البتہ سپر مارکیٹیں اور دواخانے بدستور کھلے ہیں۔قطری حکومت نے 17 مارچ کو مساجد کو بند کرنے کا حکم دیا تھا اور جمعہ سمیت پنج وقتہ نمازوں کی باجماعت ادائی کو موقوف کردیا تھا۔

قطری حکومت نے شاپنگ مالوں میں واقع بنکوں کی تمام شاخوں اور دکانوں کو بھی بند کردیا تھا۔اس نے حجام کی دکانیں ، ہوٹلوں میں ورزش گاہیں اور پرچون کی دکانیں بھی بند کردی ہیں اور انڈسٹریل ایریا میں تمام سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔

Share this:
Dr Tedros Adhanom Ghebreyesus
Previous Post ڈبلیو ایچ او کرونا وائرس سے متعلق ڈیٹا کے شراکتی تبادلے کے لیے عالمی پلیٹ فارم بنائے گا
Next Post کرونا وائرس : سعودی عرب میں ایک دن میں سب سے زیادہ 2840 کیسوں کی تصدیق
Coronavirus - Saudi Arabia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.