geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ میں کون سے ملک سیاحت کے لیے کھل رہے ہیں؟

May 28, 2020 2 1 min read
Italien Sardinien Sandstrand
Share this:

Italien Sardinien Sandstrand

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی ملکوں میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے۔ لیکن سفری بندش ختم کرنے کے معاملے پر بعض ممالک اب بھی شش و پنج میں ہیں۔

سرحدیں کھولنے کے حوالے سے یورپی ممالک کی اپنی اپنی پالیسیاں ہے۔ ڈی ڈبلیو نے موسم گرما میں سیاحت کے تناظر میں اس کا ایک جائزہ مرتب کیا ہے:

جرمنی
جرمنی نے سولہ مئی سے جن چند ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں کھولی تھیں ان میں آسٹریا، فرانس اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ سفر میں اس نرمی کے ساتھ سخت شرائط مشروط کی گئی تھیں۔

اب یورپی یونین نے رکن ممالک کے درمیان سرحدیں کھولنے کے لیے پندرہ جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اسی دن جرمنی لکسمبرگ کے ساتھ اپنی سرحد کھول دے گا۔ اسی طرح ڈنمارک کے ساتھ بھی سرحد کھولنے پر مذاکرات طے پا چکے ہیں۔

سیاحت کے لیے پندرہ جون تک سرحدیں کھولنے کے لیے جرمن حکومت آج اہم فیصلے کرنے جارہی ہے، جس کے تحت عمومی سفری پابندیوں کی جگہ ہر ملک کے لیے انفرادی ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔

آسٹریا
جرمنی کا ہمسایہ ملک آسٹریا بھی پندرہ جون سے سرحدی کنٹرول ختم کرنے کی یورپی یونین کی ہدایت پر عمل کرے گا۔ آسٹریا نے تیرہ مئی سے ہنگری کے ساتھ اپنی سرحد کھول دی ہے کیونکہ بارڈر کے دونوں طرف رہنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ آسٹریا نے پندرہ مئی سے جرمنی کے ساتھ بھی سفری پابندی نرم کر رکھی ہے تاکہ وہاں سے آسٹریا کے الپائن پہاڑوں میں جانے والے سیاحیوں کو مشکلات نہ آئیں۔ جرمن شہری کوہ الپس کی سیاحت کے دلدادہ ہیں۔ آسٹریا کی حکومت اب سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بھی ایسا ہی سرحدی انتظام طے کرنے جا رہی ہے۔

فرانس
شینگن ویزے پر فرانس پہنچنے والے افراد کے لیے سرحدیں کھول دی گئی ہیں۔ ایسے افراد کو قرنطینہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فرانسیسی سرحدیں پندرہ جون تک بند ہیں لیکن اس دوران کام کرنے والے افراد کو سرحد عبور کرنے کی اجازت ہے۔

فرانس اور برطانیہ کے درمیان ایک دوسرے کے شہریوں کو قرنطینہ نہ کرنے کی طے شدہ ڈیل سے لندن حکومت پندرہ مئی سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور اب برطانیہ پہنچنے والے فرانسیسی شہریوں کو لازمی طور پر قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

اٹلی
یورپ میں اٹلی وہ پہلا ملک ہے، جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا تھا۔ اٹلی نے اپنی سرحدوں کو سختی سے بند نہیں کیا تھا لیکن ہوائی اڈوں پر مسافروں کی چیکنگ انتہائی سخت کر دی تھی۔

اب تین جون سے یورپی یونین کے رکن ریاستوں کے شہریوں کو اٹلی سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح شہریوں کو اٹلی کے اندر بھی سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ اطالوی وزیر خارجہ نے پندرہ جون کو یورپی یونین میں سیاحت کا ‘ڈی ڈے‘ قرار دیا ہے۔

اطالوی معیشت کے لیے سیاحت بہت اہم ہے اور یہ قومی مجموعی داخلی پیداوار کا دس فیصد حصہ ہے۔ اٹلی کا پانچ فیصد روزگار بھی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔

اسپین
اٹلی کی طرح ہسپانوی معیشت کا بڑا انحصار بھی سیاحت پر ہے۔ سرحدیں کھولنے کے ساتھ ہسپانوی حکومت نے باہر سے آنے والوں کے لیے چودہ دن کے لیے رضاکارانہ قرنطینہ تجویز کیا ہے۔ اسپین جولائی سے بین الاقوامی سیاحت کے لیے اپنے دروازے کھولنے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔ اسپین میں سالانہ آٹھ کروڑ سیاح گھومنے آتے ہیں اور اس کے جی ڈی پی کا بارہ فیصد انحصار سیاحتی شعبے پر ہے۔

پرتگال
یورپ میں پرتگال بھی سیاحوں کا ایک پسندیدہ ملک ہے۔ پرتگالی سیاحتی محکمے نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی ساحلی پٹیاں اور ہوٹل وسط جون سے سیاحوں کو خیر مقدم کہنے کے لیے تیار ہوں گے۔

اسی طرح ناروے، پولینڈ، کروشیا، آئس لینڈ، یونان اور سلووینیہ نے بھی پندرہ جون سے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this:
Brian Hook
Previous Post ایران مذاکرات کرے یا پھر معیشت کے زمین بوس ہونے کے لیے تیار رہے: واشنگٹن
Next Post فرانس، کورونا کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا پر پابندی
Coronavirus - Hydroxychloroquine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.