geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس، کورونا کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا پر پابندی

May 28, 2020 5 1 min read
Coronavirus - Hydroxychloroquine
Share this:

Coronavirus - Hydroxychloroquine

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے ملک میں کووڈ انیس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ایک دوا ہائیڈروکسی کلوروکین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محققین کے مطابق ملیریا کی اس دوا کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فرانس نے کووڈ انیس کے مریضوں پر ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانسیسی حکومت کے نئے قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کو کووڈ انیس کے مریضوں پر مزید یہ دوا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ دو فرانسیسی مشاورتی اداروں نے کہا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال سے صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

فرانس نے مارچ کے اواخر میں بعض مخصوص حالات اور صرف ہسپتالوں میں ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او پہلے سے ہی سلامتی کے خدشات کے باعث ہائیڈروکسی کلوروکین کے کورونا مریضوں پر ٹیسٹ بند کر نے کا اعلان کر چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جب تک اس دوا کے محفوظ ہونے کا علم نہیں ہو جاتا تب تک مختلف ممالک میں مریضوں پر ملیریا کی اس دوا کے تجربات بند رہیں گے۔

برطانوی طبی جریدے ‘دی لانسیٹ‘ نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس دوا سے ممکنہ طور پر اموات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس دوا سے دل کی دھڑکن میں غیرمعمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس دوا کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی طرح بعض عالمی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکین کے ٹیسٹ کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے دنیا بھر میں ابھی تک کووڈ انیس کے خلاف کسی قسم کی ویکسین یا پھر علاج کی حتمی طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یہ مہلک مرض اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔

Share this:
Italien Sardinien Sandstrand
Previous Post یورپ میں کون سے ملک سیاحت کے لیے کھل رہے ہیں؟
Next Post امریکی فوج: روس نے لڑاکا طیارے لیبیا منتقل کر دیے
Russian Fighter Jets

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.