geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ پی آئی اے کی ذمہ داری کوئی زندہ مائی کا لال قبول کرے گا یا پھر…؟؟

June 1, 2020 1 1 min read
PIA Plane Crash
Share this:

PIA Plane Crash

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

یہ عید ویسے بھی کرونا کی وجہ سے پہلے ہی کیا کم اُداسیوں کو اپنے دامن میں سمیٹے آرہی تھی کہ اِس پر سانحہ پی آئی اے ماڈل کالونی بھی رونما ہوگیا ۔جس سے پوری پاکستانی قوم ابھی تک غم سے دوچار ہے ،میتوں کی شناخت اور تدفین کا عمل یہ کالم لکھنے تک جاری ہے۔
بیشک ، جن خاندان کے پیارے اِس حادثے میں شہیدہوئے ہیں۔ اِن کے غموں کا مداوا تو نہیں کیا جاسکتاہے۔ ہاں البتہ، تحقیقاتی ادارے خداکو حاظر وناظرجان کراور مرنے کے بعد اللہ کے سامنے حاضرہونے کے خوف سے اتنا ضرور کرلیں کہ اپنی تحقیقات کو حقیقی معنوں میں صاف وشفاف بنا ئیں۔ اور شہید پائلٹ کے علاوہ زمین پر ادارتی ذمہ داری نبھانے کا حلف لینے والے زندہ مگر غیر ذمہ دارافراد کو سزائیں دلائیں ۔ اِس طرح جہاں شہداءکی ارواح کے ساتھ اِنصاف ہوگا؛تووہیں شہیداءکے لواحقین کو بھی تسکین ملے گی ۔اُنہیں یقین ہوچلے گاکہ خدانخواستہ اَب کسی بھی حادثے کے بعد شہیدکوہی ذمہ دار ٹھیراکر فائل بند نہیں کی جائے گی؛ بلکہ زمین والے کو اِس کی غیر ذمہ داری پر سزاملے گی۔

تاہم جو ہونا تھا وہ ہوگیا!! مگر کیا ہر بار کی طرح اِس مرتبہ بھی سانحے پی آئی اے کی ذمہ داری کوئی زندہ مائی کا لال قبول نہیں کرے گا؟ حسب روایت اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران خود کو اور(بقول پالیا) غلطی کے مرتکب ائیرٹریفک کنٹرولر،شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر کی نوکریاں بچانے کے لئے شہید پائلٹ پر سارا ملبہ ڈال کر تحقیقات کی فائل قیامت ( روز محشر) کے دن تک کے لئے بند کرکے سُکھ کا سانس لیں گے۔کیا پھرسب کچھ بھول کرخطاکاروں کے ساتھ ادارے کے معاملات یوں ہی چلتے رہیں گے۔؟ خاکم بدہن پھر جب کبھی کسی زمین والے زندہ ذمہ دارکی غلطی سے کوئی نیا سانحہ رونما ہو جائے گا ۔تودوبارہ سب مل کر کسی شہید کے کاندھے کو استعمال کریں گے۔ اور حادثے کی تمام ذمہ داری اُس پر ڈال دیں گے۔

ایسا توہمارے یہاں پچھلے 71سالوں سے ہوتاآیاہے۔تب ہی تو حوادث کا ہونا معمول بن گیاہے۔ اگرپہلے کبھی عہدے کا لحاظ کئے بغیر کسی حادثے کے بعد کسی زندہ ذمہ دارکو اُس کی غلطی کا تعین کرکے کڑی سزادے دی جاتی تو ہمارے یہاں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اداروں میں کام کرنے والوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے حادثات کم ہوجاتے۔

لگتا ہے کہ جیسے حوادث ہماری جھولی میں زبردستی ڈال دیئے جاتے ہیں۔سرزمین پاکستان میں یہ سب کچھ اُس وقت تک ہوتارہے گا۔ جب تک کہ حقیقی معنوں میں سانحہ کے زندہ ذمہ داروں کو کڑی سزائیں نہیں دی جاتی ہیں۔یہ وطیرہ خاص طور پر مشاہدات میں آیا ہے اور دیکھا گیاہے کہ جب بھی پی آئی اے اور ریلوے میں حادثات ہوئے ہیں۔ ہمیشہ حوادث کی تحقیقات کرنے والی ہماری تحقیقاتی ٹیمیں پی آئی اے کے پائلٹس اور ریلوے کے انجن ڈرائیوروں کو ہی حادثے کا ذمہ دار قرار دے کرفائل کا منہ بند کردیتی ہیں۔ ایسالگتا ہے کہ جیسے برسوں سے پاکستان انٹرنیشل ائیرلائن اور پاکستان ریلوے کے ہونے والے حوادث کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی ٹیمیں شہید ہونے والے پی آئی اے کے پائلٹ اور ریلوے کے شہید ہونے والے انجن ڈرائیورکو ذمہ دار قرار دینے کے لئے بنا ئی جاتی ہیں۔

اگرچہ،ذرائع کے مطابق ائیربس کی 11رکنی فرانسیسی ٹیم نے حادثے کا شکار طیارے کے ملبے، انجن، لینڈنگ گئیر، ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا ،رن وے L25پر رگڑ کے باعث ، پچزا کھڑنے اور،بیلی لینڈنگ سے رن وے پر پڑنے والے نشانات کو چیک کیا ،طیارہ حادثے کی جگہہ سے تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں بھی شواہد اکٹھے کئے،مزید یہ کہ ٹیم نے طیارہ ٹکرانے سے نقصان زدہ مکانات کا بھی معائنہ کیا اور ساتھ ہی طیارے کے ملبے اور متاثرین عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔اطلاع ہے کہ اِس موقع پر فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کے لئے قائم پاکستانی ٹیم ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی بورڈ کے ارکان نے بھی گاہے بگاہے غیر ملکی ماہرین کو اپنی تحقیقات کے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔

جبکہ اِس موقع پر بلا کسی حیل و حجت کے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثے سے ملبا اکٹھا کرنے اور جگہہ دھونے پر تعجب کے ساتھ سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ۔ایسے میں یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ کون ہے اور کس کے کہنے پر سانحہ جہاز کے اصل زمینی کرداروں کو بچارہاہے؟فرانسیی ٹیم کا ملبااکٹھاکرنے اور جگہہ دھونے پر تشویش کا اظہارصاف ظاہر کررہاہے کہ جیسے سانحہ 27دسمبر2007شہادت بے نظیر بھٹوکے بعد دھماکے کی جگہہ کو دھودیاگیاتھاآج تک اصل شواہد نہیں مل سکے ہیں یوں بے نظیر شہید کے اصل قاتل بھی آزاد ہیں یکدم اسی طرح سانحہ پی آئی اے ماڈل کالونی جائے حادثے کی جگہہ کو بھی دھونے کا مقصد کہیںاصل شواہد کو چھپانا تو نہیں ہے؟
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Afghanistan - ISIS
Previous Post افغانستان میں تشدد کی نئی لہر میں داعش کا بڑھتا کردار
Next Post کورونا سے ایک ملاقات
Corona

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.