geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے ایک ملاقات

June 1, 2020 0 1 min read
Corona
Share this:
Corona
Corona

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

دو ماہ سے اوپر ہونے کو آئے، ہم کورونا کے خوف سے نڈھال گھر کی چاردیواری میں قید۔ کہیں آناجانا نہیں، کسی سے رابطہ نہیں۔ بھلا یہ بھی کوئی زندگی ہے کہ بندہ گھر کے بیرونی گیٹ سے باہر جھانک بھی نہ سکے۔ہم نے ڈاکٹروں، حکیموں اور نیم حکیموں کے سارے نسخے آزما ڈالے۔ پیزا اور برگر کی بجائے لہسن اور ادرک چبا چبا کر اپنا چہرہ ادرک جیسا کر لیا۔ گرم پانی پی پی کر مُنہ میں چھالے ڈال لیے۔ اگر دروازہ کھولنے کی نوبت آگئی تو سوچوں میں پڑگئے کہ کورونا تو دروازے کے ہینڈل پر بھی چھاؤنی ڈالے بیٹھا ہے۔ یہ سب کچھ تو ایک طرف ، سب سے بڑی مصیبت ہمارے میاں جو گھر سے باہر نکلنا تو درکنار، کمرے میں ہی قرنطینہ جمائے بیٹھے ہیں۔ سوچتی ہوں کہ واقعی ”انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا”۔ کورونا سے پہلے کے دنوں میں میاں جب گھنٹوں گھر سے باہر رہتے تو ہم گھر میں جَل بھُن کر سیخ کباب ہوتے رہتے لیکن اب جبکہ کورونا نے گھر میں ڈیرا ڈلوا دیا ہے تو سوچوں کا محور یہی کہ کورونا ختم ہو نہ ہو کم از کم میاں کو تو باہر کی خبر لینی چاہیے مگراُن تلوں میں تیل کہاں۔

بالآخر ”یومِ تکبیر” کا بہانہ بنا کر ہم نے ہی باہر نکلنے کا ارادہ کر لیا۔ دراصل ہمیں 28 مئی سے والہانہ عشق ہے۔ یہ وہی دن ہے جب ہم نے بلوچستان میں چاغی کی پہاڑیوں کو ایٹمی دھماکوں سے دُھواں دُھواں ہوتے دیکھا اور اللہ اکبر کے نعروں کی گونج کو روح کی گہرائیوں تک اُترتے محسوس کیا۔ یہ وہی دن ہے جب سعودی بھائیوں کو وہاں موجود پاکستانیوں کے ہاتھوں کو والہانہ انداز میں بوسے دیتے دیکھا۔ یہ وہی دن ہے جب پورے عالمِ اسلام کے سَر فخر سے تَن گئے اور پاکستان کے ایٹم بم کو ”اسلامی بم” قرار دیا گیا۔ یہ وہی دن ہے جب ہمارے ازلی ابدی دشمن بھارت کے غبارے سے ہوا نکل گئی اور ہندو لالے اپنی دھوتیاں سنبھالنے لگے۔ یہ وہی دن ہے جس کے خوف سے آج تک بھارتی بَنیا لرزہ بَراندام ہے۔ یہ دِن حکمرانوں کوشاید یاد نہ ہو یا پھر اِسے بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہولیکن پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر نے بھرپور اور والہانہ بیان جاری کرکے یہ ضرور ثابت کر دیا کہ پاک فوج کا سیاست سے اتنا بھی تعلق نہیں کہ قومی دن کو بھول جائے۔ ہم نے بھی یہی سوچ کے باہر قدم رکھاکہ دیکھیں تو سہی قوم کو یہ دن یاد بھی ہے یا نہیں۔

ہم نے جونہی گھر سے باہر قدم رکھا، ہماری نظر فُٹ پاتھ پر بیٹھے ایک عجیب الخلقت اور مفلوک الحال شخص پر پڑی۔ وہ اپنی سوچوں میں گُم تھا۔ ہم نے سمجھا کہ وہ کوئی بھکاری ہے اِس لیے اَزراہِ ہمدردی اُسے کچھ دینے کے لیے اپنے پرس میںہاتھ ڈالا ہی تھا کہ اُس شخص نے اپنی لال لال آنکھوں سے ہمیں گھورتے ہوئے کہا ”میں فقیر نہیں، عالمی دہشت گرد کورونا ہوں”۔ یہ سنتے ہی ہمیں ہزار والٹ کا جھٹکا لگا اور ہم نے بِدک کر پیچھے کی جانب چھلانگ لگا دی لیکن پھر کچھ فاصلے پر رُک گئے۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ صرف ہم ہی نہیںپوری قوم میں جذبۂ ترحم کوٹ کوٹ کے بھرا ہے۔ اِسی جذبے کے تحت ہم نے چھ فُٹ کا فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کورونا سے پوچھا کہ اُس کی یہ حالت کیسے ہوئی؟۔ کورونا نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا ”میں نے آج تک ایسی نامعقول قوم نہیں دیکھی۔ میں تمہیں موت کے خوف میں مبتلاء کرنے آیا تھا لیکن تم نے پکنک کی راہ ڈھونڈ لی۔ میں نے تمہارا گھروں سے باہر نکلنا بند کیا تو تم نے اپنے گھروں کی چھتوں پر باربی کیو کرنے لگے۔ میں نے مساجد بند کروائیں تو تم پچھلے دروازوں سے مساجد کے اندر داخل ہو گئے۔ میں نے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کروائے تو تم چھٹیاں منانے نکل پڑے۔ میں نے امریکہ اور یورپ میں گوروں کی ”دُڑکیاں” لگوا دیں اوراُن کی ساری معیشت اُلٹ پُلٹ کرکے رکھ دی۔ وہ کرنسی نوٹوں تک کو چھونے سے بھی اتنے خوفزدہ ہوئے کہ ”ڈیجیٹل کرنسی” کی طرف چل نکلے۔ لوگوں کو بڑی بڑی گاڑیوں میں قطار اندرقطار راشن لیتے دیکھ کر میں قہقہے لگاتا رہا۔ عالمی نمبر وَن امریکہ کی تو میں نے ”چھالیں چکوادیں”۔ ساری دنیا کی ایئرلائینز اوندھے مُنہ گِرپڑیں، جنہیں اپنی تیل کی دولت پر بڑا مان تھا، وہ اب گاتے پھرتے ہیں کہ” ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی خریدار نہیں”۔ اِن سب کا حشرنشر کرنے کے بعد جب پاکستان پہنچا تو خودمیرا حشرنشر ہوگیا۔

ہم نے کہا ”اب ایسی بھی بات نہیں، ابھی بھی لوگ تم سے خوف کھاتے ہوئے گھروں میں بند بیٹھے ہیں”۔ کورونا نے غصے سے گھورتے ہوئے کہا کہ کتنے لوگ؟۔ تمہاری ستر فیصد آبادی تو اُن لوگوں پر مشتمل ہے جو دیہاتوں میں بستے ہیںاور جنہیں میرے نام تک کا پتہ نہیں۔ باقی رہے شہری بابو، تو اُنہوں نے مجھے جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔ زیادہ تر تو اِسے عالمی سازش ہی سمجھتے ہیں۔ اُن کے خیال میں کوروناوورونا، کچھ نہیں، بَس خوف کی فضا پیدا کرنا ہے”۔ ہم نے کہا ”یہ کوئی ایسا غلط بھی نہیں۔ 2017 سے 2019ء تک عالمی اموات کی شرح 7.6 فیصد تھی اور اب 2020ء میں بھی اموات کی یہی شرح ہے۔ اب کورونا سے ہونے والی اموات کہاں گئیں؟۔ اِسی لیے لوگ کورونا میں عالمی سازش کی بُو محسوس کر رہے ہیں”۔ کورونا نے کہا ”تم لوگ یونہی دور کی کوڑیاں لاتے اور چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھاتے رہو، میں جب اپنی دوسری لہر کے ساتھ آؤںگا تو تمہیں بھی اٹلی اور امریکا بنا کے رکھ دوں گا”۔

یہ کہتے ہی کورونا ہَواہو گیا۔تب سے اب تک ہم سوچ رہے ہیںکہ اگر واقعی کورونا عالمی سازش نہیں اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق اِس کی دوسری لہر بھی آئے گی جو پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہو گی تو ہم اِس سے کہاں تک بچ پائیں گے۔ ہمارے حکمرانوں کا تو یہ حال کہ ”نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں”۔ مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کی شدید مخالف اور صوبوں کی راہیں الگ۔ آدھے سے زیادہ لوگ سخت لاک ڈاؤن بلکہ کرفیو کے حق میں۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومت نے عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن ختم کرکے دیکھ لیا۔ اِن چارپانچ دنوں میں گلیوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں جو رَش دیکھنے میں آیا، وہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی مثال آپ تھا۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو لوگوں نے ہوا میں اُڑا دیا۔ نمازِ عید کے اجتماعات میں کہیں بھی حفاظتی اقدام نظر نہیں آئے۔ عید پر لوگ ویسے ہی ایک دوسرے سے گلے مِل رہے تھے جیسے پہلے ملتے ہیں۔ نہ ملنے جُلنے والوں کو بیوقوف اور ڈرپوک کہا گیا۔ نتیجہ سب کے سامنے کہ کورونا کیسز اور اموات میں تیزی آگئی۔ صرف جمعہ کے روز 78 اموات ہوئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ دوسری طرف مرکزی حکومت کا خیال ہے کہ اگر لاک ڈاؤن ختم نہ کیا تو لوگ کورونا سے مریں نہ مریں لیکن بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
PIA Plane Crash
Previous Post سانحہ پی آئی اے کی ذمہ داری کوئی زندہ مائی کا لال قبول کرے گا یا پھر…؟؟
Next Post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے، بھاشانی شاہ
PTI Karachi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.