geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کے بیانات پر امریکا میں سول ملٹری کشیدگی

June 5, 2020 0 1 min read
President Trump
Share this:

President Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کچلنے کے لیے صدر ٹرمپ کی طرف سے فوج استعمال کرنے کی دھمکیوں پر امریکی عسکری قیادت تحفظات کا اظہار کر رہی ہے۔ امریکا میں سول ملٹری تناؤ اس ہفتے زیادہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے موجودہ اور سابق وزرائے دفاع پہلے ہی فوج بلانے کی مخالفت کر چکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی افواج کے سابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی بھی اس کی خلاف سامنے آ گئے۔

امریکی نیشنل پبلک ریڈیو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکیوں کو ”پریشان کُن اور خطرناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ”امریکا کوئی میدانِ جنگ نہیں اور ہمارے اپنے شہری ہمارے دشمن نہیں۔‘‘

جنرل ڈیمپسی سابق صدر باراک اوباما کے دور میں سن دو ہزار گیارہ سے پندرہ تک امریکی افواج کے سربراہ رہے۔ ان سے پہلے امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک ملن تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے بھی صدر ٹرمپ کی طرف سے امریکی شہروں میں فوج بھیجنے کی دھمکیوں پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ، ”مجھے انتہائی تشویش ہے کہ ان احکامات سے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔‘‘

بدھ کو سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے بھی پہلی بار کُھل کر صدر ٹرمپ پر تنقید کی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ وہ فوج اور سول سوسائٹی کو ایک دوسرے سے متصادم کر کے امریکوں کو منقسم رہے ہیں۔ جیمز میٹس نے کہا، ”میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ حلف اٹھانے والے فوجیوں کو کبھی یہ حکم بھی دیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے آئینی حقوق پامال کریں۔‘‘

امریکا میں سفید فام پولیس والوں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک کے درجنوں شہروں میں پچھلے دس روز سے غم و غصے اور احتجاج کی لہر جاری ہے۔ نسلی تعصب کے خلاف بیشتر مظاہرے پرامن تھے لیکن کئی شہروں میں ہنگامے اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی پیش آئے۔ صدر ٹرمپ نے امن و امان کے قیام کے لیے بارہا بھرپور فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

وزیر دفاع مارک ایسپر نے ابتدا میں تاثر دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے احکامات بجا لائیں گے۔ تاہم پچھلے چند روز میں انہوں نے اپنا موقف واضح طور پر بدلا ہے اور فوج تعینات کرنے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”حاضر سروس فوجیوں کو صرف انتہائی مجبوری اور سنگین حالات میں طلب کیا جاتا ہے اور میرے خیال میں ابھی ہم اُس طرح کی صورتحال میں نہیں۔‘‘

اطلاعات ہیں کہ ان کے اس بیان کے بعد وائٹ ہاؤس ان سے ناراض ہے۔ صدر ٹرمپ پر کورونا کے بحران، معاشی نقصان اور اب ملک بھر میں مظاہروں کے باعث سیاسی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایسے میں صدر ٹرمپ اپنی ٹیم کے کئی دیگر لوگوں کی طرح وزیر دفاع کو جلد فارغ کر سکتے ہیں۔

امریکا میں فوج ایک اہم اور طاقتور ادارہ ہے، جہاں ملک کے کمانڈر اِن چیف اور عسکری رہنماؤں کے درمیان اس طرح کے سول ملٹری اختلافات یوں کھل کر کم ہی سامنے آتے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کو یہ صورتحال نومبر کے صدارتی انتخابات میں مہنگی پڑ سکتی ہے۔

Share this:
Facebook
Previous Post ہوشیار! یہ سرکاری میڈیا کی خبر ہے
Next Post بھارتی کشمیر میں سو سے زائد حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت
Women - Corona

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.