geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی کشمیر میں سو سے زائد حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت

June 5, 2020 0 1 min read
Women - Corona
Share this:

 Women - Corona

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں مثبت کورونا وائرس کیسز میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ۔اس وباء نے بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وادئی کشمیر میں اب تک ایک سو چالیس حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

جہاں بھارت میں مثبت کورونا وائرس کیسز میں آئے دن خوفناک اضافہ ہورہا ہے وہیں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وادئی کشمیر میں اب تک ایک سو چالیس حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس سے طبی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ ستائیس ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً چھ ہزار چار سو6400) ( تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح بھارت نے مجموعی کیسز کے لحاظ سے چین، ایران، ترکی، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ایک آدھ روز میں انڈیا اٹلی سے بھی آگے نکل جائے گا۔

چار جون کو جموں و کشمیر میں تقریباً تین سو کورونا کیسز سامنے آئے جو اب تک ایک روز کے اندر مثبت کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح خطے میں مجموعی کیسز کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک چھتیس افراد کورانا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے چکے ہیں۔ مرنے والوں میں تیس سے زائد کا تعلق وادئی کشمیر سے تھا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا وائرس میڈیا بلیٹن کے مطابق خطے میں چار جون تک 3142 مثبت کیسز تھے جن میں2059 ایکٹیو ہیں۔ چار جون کو مزید 285 کیسز سامنے آئے۔ اس بلیٹن کے مطابق مثبت کیسز میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو بیرونی ممالک سے اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ ہر روز ریکارڈ کیے جانے والے مثبت کیسز میں حاملہ خواتین بھی شامل ہوتی ہیں جس سے ماہرین طب کو یہ خد شہ لاحق ہے کہ خطے میں غالباً ‘‘کمیونیٹی اسپریڈ” ہوچکا ہے۔

ایک سو سے زائد حاملہ خواتین کے علاوہ کئی نامور طبی ماہرین، اعلیٰ بیروکریٹ اور انتظامیہ کے افسران بھی مثبت پائے گئے ہیں جن میں سینیئر بیوروکریٹ دھیرج گپتا اور نامور ڈاکٹر نوید شاہ قابل زکر ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر پولیس کے کئی اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر مثبت کیسز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل نائک ڈاکٹرز ایسوسیشن آف کشمیر یعنی ‘ڈاک’ کے صدر ہیں اور کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر نائک نے ڈوئچے ویلے اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ بیرونی ممالک اور بھارت کے مختلف علاقوں سے ‘‘کشمیر کا رخ کرنے والے مسافروں کو ‘کورونا وائرس مثبت’ ہی تصور کیا جانا چاہیے جب تک کہ ان کے ٹیسٹ نتائج منفی ثابت نہ ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حاملہ خواتین کے ٹیسٹ مثبت آنا ہرگز اچھی خبر نہیں ہے۔ ‘‘میری یہی المتاس ہے کہ لوگ جتنا ممکن ہو سکے اپنے گھروں میں ہی رہیں اور مجبوری کی صورت میں ہی باہر نکلیں لیکن چہرے کو ڈھانپیں یا ماسک لگائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شفا خانوں کا رخ صرف مجبوری کی صورت میں کریں۔”

ڈاکٹر محمد سلیم خان گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے کووڈ نوڈل افسرمقرر کئے گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حاملہ خواتین کی قوت مدافعت ایک صحت مند شخص کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جس سے انفیکشن اور بیماری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت اثر انداز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سلیم خان نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ‘‘اسی لیے ہمارا پروٹوکول ہے کہ ہم حاملہ خواتین کے رینڈم ٹیسٹ کراتے ہیں تاکہ ماں اور بچہ دونوں سلامت رہیں اور ان کا بروقت علاج ممکن بنایا جا سکے۔ وقت پر

دوسری جانب مشہور چائلڈ اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر یاسر وانی دلاسہ دیتے ہیں کہ گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ‘‘نوزائد بچے کو دودھ پلانے سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا اور کووڈ مثبت ماؤں کے بچے پیدائش کے وقت کووڈ سے متاثر ہ نہیں ہوتے۔” ڈاکٹر یاسر وانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کے ضرورت اس بات کی ہے کہ جسمانی دوری برقرار رکھیں، کھانسنے کے آداب اپنائیں یعنی کھانستے وقت منہ اور ناک پر رومال ہونا چاہیے یا اپنی آستینوں کا استعمال کریں۔ماسک پہنیں اور ہسپتال کا رخ کرنے سے جتنا ہو سکے بچیں۔

Share this:
President Trump
Previous Post ٹرمپ کے بیانات پر امریکا میں سول ملٹری کشیدگی
Next Post ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان: کیا کوئی خطرہ ہے؟
Pakistan Air Force Jet

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.