geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی ولی عہد اپنے حریفوں کے تعاقب میں

June 6, 2020 2 1 min read
Mohammed bin Salman
Share this:

Mohammed bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، جنہیں ایم بی ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے حریفوں اور ناقدین کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، خود شاہی خاندان کے افراد بھی ایسی جارحانہ کارروائیوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

رواں برس شروع کے مہینوں میں انہوں نے قریب 15 ہزار افراد پر مشتمل اپنی وسیع تر فیملی کے متعدد ارکان کو گرفتار کروایا تھا۔ ان میں سے ایک گرفتاری کا معاملہ بین الاقوامی تحریک کی شکل اختیار کر گیا۔ شہزادہ سلمان بن عبد العزیز کی رہائی کے لیے ایک مہم چلائی گئی ہے، جنہیں جنوری سن 2018 میں اپنے والد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کی وجوہات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ 37 سالہ نوجوان بنیادی طور پر فلاحی کاموں میں آگے آگے ہوتا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے اپنی دولت کا ایک حصہ پسماندہ ممالک میں فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کیا۔

کہا جاتا ہے کہ شہزادہ سلمان بن عبد العزیز کوئی سیاسی عزائم نہیں رکھتے نہ ہی سیاست میں آنے کے خواہش مند ہیں۔ تاہم امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں انہوں نے کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ایڈم شیف سے ملاقات کی، جو امریکی صدر ٹرمپ کے ناقد ہیں۔ ادھر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی تعلقات ہیں۔

اب دو بین الاقوامی مہموں کے ذریعے شہزادہ سلمان بن عبد العزیزکو آزاد کروانے کی کوششں کی جا رہی ہیں۔ ایک مہم اس تجارتی لابی اور کمپنی نے شروع کر رکھی ہے، جو واشنگٹن میں واقع ہے۔ اس کا نام سونوران پالیسی گروپ ‘ایس پی جی‘ ہے۔ اے ایف پی کی اطلاعات کے مطابق یہ مہم گرفتار شہزادے کے پیرس میں رہائش پذیر ایک دوست کے ایما پر چلائی گئی۔ اس نے ایس پی جی کے ساتھ یہ مہم چلانے کا ایک معاہدہ کیا تھا اور اس کے لیے 20 لاکھ امریکی ڈالر بطور فیس ادا کیے۔ اس لیے اس مہم کو امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی حکومتوں کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔

ایس پی جی کے ساتھ ساتھ یورپی پارلیمنٹ بھی شہزادے کو آزاد کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد شاہی خاندان کے متعدد افراد کی رہائی کے لیے بات چیت کی غرض سے رواں سال فروری میں ریاض گیا تھا۔ جزیرہ نما عرب کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کے وائس چیئرمین مارک ترابیلا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس اقدام کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔

سعودی سلطنت اس وقت ایک شدید معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہی ہے۔ معاشی طور پر تیل کی قیمت میں کمی اور کورونا وائرس کے خلاف لڑائی نے اسے متاثر کیا ہے۔ یمن میں مداخلت اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر بھی حکومت کو بین الاقوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اے ایف پی نے ان دونوں مہموں کے اقدامات اور ان کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ”آخر کار اپریل کے آخر میں ریاض حکومت نے عدالتی اصلاحات منظور کیں۔ دوسرے اقدامات کے علاوہ کوڑے مارنے کی سزا ختم کرنے کا اعلان اور جرائم کے مرتکب 18 سال سے کم عمر افراد کی پھانسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘

اگر ولی عہد محمد بن سلمان اپنے والد شاہ سلمان کی جانشین بنتے ہیں تو وہ ریاست کی سربراہی کرنے والی نئی نسل کے پہلے بادشاہ ہوں گے۔ یعنی ریاست کے بانی عبد العزیز ابن سعود کے بیٹوں کی پیروی کرنے والے اور ان کے پوتوں کی نسل سے تعلق رکھنے والے۔ برلن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم یورپی سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق ”ای ایس او ایچ آر‘‘ کے چیئرمین علی اڈوبیسی کے بقول دوسرے امیدواروں کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد ایم بی ایس کو اب اپنی طاقت کو مستحکم کرنا ہو گا۔ ڈی ڈبلیو انٹرویو میں اڈوبیسی نے کہا ، ”ان کے کزنز میں متعدد خواہشمند افراد شامل تھے۔ اب انہیں ان کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہو گا۔‘‘

اسی وجہ سے ایم بی ایس ناقدین اور ممکنہ حریفوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں۔ نومبر 2017 ء کے آغاز میں انہوں نے شاہی خاندان کے ایک درجن افراد ، وزراء اور تاجروں کو گرفتار کیا۔ الزامات کے مطابق وہ بدعنوانی میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کو ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ تاہم چند ہفتوں بعد انہیں 86 ارب ڈالر کی ادائیگی کے عوض رہا کر دیا گیا۔

جمال خاشوقجی کا قتل ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بڑی مشکلات کا سبب بھی بنا۔

گرفتاریاں جاری ہیں

رواں سال شاہی خاندان کے کئی افراد کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ مثال کے طور پر شہزادہ احمد ، موجودہ بادشاہ کا بھائی، ساتھ ہی ساتھ محمد بن نایف اور جانشینی کی دوڑ میں ایم بی ایس کا مقابلہ کرنے والے نایف کے مشیر سعد الجبری کو بھی دو بیٹوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ الجبری نے اپنی رہائی کے بعد کینیڈا میں جلاوطنی اختیار کر لی۔ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو بھی سعودی عرب سے نکالنا چاہتے تھے لیکن سعودی حکام نے ان دونوں پر سفری پابندی عائد کر دی۔

سابق شاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ فیصل بن عبداللہ السعود کو مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ قبل ازیں نومبر 2017 ء میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس وقت جلد ہی رہا بھی کر دیا گیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق شہزادہ فیصل نے گرفتاری سے قبل مملکت کے سیاسی نظام پر عوامی تنقید کی تھی۔

سعودی عرب کے روایتی دوست ملک امریکا میں بھی خاشوقجی کے قتل کے بعد سعودی حکمرانوں پر کھلی تنقید کی گئی۔

علی اڈوبیسی کہتے ہیں ، ”ایم بی ایس کو معلوم ہے کہ شاید ہی ان کے ارد گرد کوئی ایسا شخص ہے، جن پر وہ مکمل بھروسہ کر سکتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ وفاداری اور اخلاص پر مبنی تعلقات کی ایسے ماحول میں توقعات مشکل معلوم ہوتی ہیں۔‘‘

حالیہ مہینوں کی گرفتاریوں کو بین الاقوامی سطح پر انتہائی مایوسی کے ساتھ دیکھا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے نائب ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا ، ”تنقید کی لہروں کے باوجود سعودی حکام کا غیر قانونی سلوک بدستور جاری ہے۔”

Share this:
Angela Merkel
Previous Post امریکا میں نسل پرستی خوفناک ہے لیکن ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا: انگیلا میرکل
Next Post بھارت: ڈھائی ہزار سے زائد غیر ملکی تبلیغی اراکین پر پابندی
India Coronavirus Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.