geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: ڈھائی ہزار سے زائد غیر ملکی تبلیغی اراکین پر پابندی

June 6, 2020 1 1 min read
India Coronavirus Lockdown
Share this:

India Coronavirus Lockdown

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک کے ڈھائی ہزار سے بھی زیادہ افراد کے بھارت میں داخلے پر آئندہ دس برس کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

بھارتی حکومت نے تبلیغی جماعت کے غیر ملکی اراکین پر ویزا ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر بھارت میں داخلے کے لیے دس برس کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن تبلیغی جماعت سے وابستہ قانونی ماہرین نے بیرونی ممالک کے تبلیغی جماعت کے اراکین پر ویزا کے غلط استعمال کے حکومت کے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک سے بھارت میں بیشتر مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے لوگ سیاحتی ویزے پر ہی آتے ہیں اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ تفریق برت رہی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے بیرونی ممالک سے بھارت آنے والے ان افراد کے پاسپورٹ کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے بھارت میں آکر تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔ بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ ایسے افراد سیاحت کے ویزا پر بھارت آئے تھے اور اس کے تحت مذہب کی تبلیغی سرگرمیوں میں ان کی شرکت غیر قانونی ہے۔

وزارت داخلہ نے ایسے دو ہزار 550 افراد کی فہرست تیار کی تھی، جو اس کے بقول، کورونا وائرس وبا کے لاک ڈاؤن کے دوران بھارت میں تھے اور ایک اہم فیصلے کے تحت انہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ اس میں انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے تقریبا 47 ممالک کے شہری شامل ہیں۔

بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ جب تبلیغی مرکز میں کورونا وائرس کی وبا کا پتہ چلا تو ان میں سے بیشتر افراد مرکز میں موجود تھے۔ ان افراد نے پابندیوں اور بندشوں کا خیال نہیں رکھا اور ان کی نقل و حرکت بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا سبب بنی۔ لیکن ان پر پابندی کی اہم وجہ ویزا اصولوں کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے وہ بھارت میں ٹورسٹ ویزا پر تھے اور انہیں کسی مذہبی پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

لیکن اس کیس میں تبلیغی جماعت کے وکیل مجیب الرحمان نے حکومت کی اس دلیل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتایا۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”امرناتھ یاترا میں شرکت ہو، کسی آشرم یا مٹھ کی زیارت کرنی ہو یا پھر امرتسر کے گرودوارے میں حاضری دینی ہو، سبھی ٹورسٹ ویزا پر ہی بھارت آتے ہیں۔ تو پھر اس کی اجازت کیوں ہے؟ کمبھ میلا کیا مذہبی زیارت نہیں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ دوسروں میں اسلام کی تبلیغ کے لیے نہیں آتے بلکہ خود مسلمانوں کے درمیان اسلام کی تفہیم و تفسیر کے مقصد سے مساجد کا دورہ کرتے ہیں۔ ان کا دائرہ مسلم کمیونٹی تک محدود ہوتا ہے اور وہ اسی دائرے میں اسلام کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ویزا کے اصول بھی مذہبی تفریق کی بنیاد پر ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی مسلم ویزے کی میعاد سے زیادہ وقت بھارت میں رک جائے تو مسلمان ہونے کی وجہ سے قانونا ًاس پر جرمانے کی بڑی رقم ہے عائد ہوتی ہے لیکن اگر ہندو یا کوئی دوسرے مذہب کا ہے تو بہت معمولی رقم ہے۔ ”حکومت کے ان غیر امتیازی رویوں اور اصول و ضوابط کو عدالت میں چیلنچ کیا جائیگا۔

’آل انڈیا ہندو یونین‘ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے دن کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر گائے کا پیشاب پینے کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کم ازکم دو سو ہندو افراد شریک ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ عدالتیں بھی اب آزاد نہیں ہیں اور ان کا رویہ بھی امتیازی سلوک پر مبنی ہے اس لیے اس وقت نہیں بلکہ مناسب وقت پر اسے چیلنج کیا جائیگا۔ انہوں نے اس کی کئی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا،”عدالتوں پر بہت دباؤ ہے، وہ مکمل طور پر آزاد نہیں ہیں اور وقت کی نزاکت دیکھ کر وہ بھی حکومت کی چاپلوسی پر اتر آئی ہیں۔ اس لیے ابھی نہیں انہیں مناسب وقت پر چیلنج کیا جائے گا۔”

گزشتہ مارچ کے اواخر میں بھارت میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی کہ دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کا عالمی مرکز کورونا وائرس پھیلانے کا بھی اہم مرکز ہے اور اس حوالے سے اس پر شدید نکتہ چینی ہوتی رہی ہے۔ بھارتی میڈیا اس تعلق سے مسلمانوں خاص طور پر تبلیغی جماعت کے مرکز کو بری طرح سے نشانہ بناتا رہا۔ تاہم کئی حلقے اس کے لیے مقامی انتظامیہ کو بھی ذمہ دار مانتے ہیں۔

نظام الدین میں دہلی پولس کے تھانے کی دیوار تبلیغی جماعت کے مرکز کی دیوار سے ملتی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے قبل تک اس مرکز میں عموما ًدو ہزار سے زیادہ افراد ہمیشہ رہتے رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اچانک جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو اس وقت بھی وہاں تقریباً ڈھائی ہزار افراد مقیم تھے اور پولیس اس صورتحال سے اچھی طرح باخبر تھی۔

لاک ڈاؤن کے سبب نقل و حمل کے تمام ذرائع اچانک بند کر دیے گئے اور مرکز میں موجود لوگوں کی تمام گزارشات کے باوجود انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی اور ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ مرکز میں ہی رہیں۔ لیکن حکومت اور بھارتی میڈیا اس صورت حال کی تمام ذمہ داری تبلیغی جماعت پر ڈال دی۔

Share this:
Mohammed bin Salman
Previous Post سعودی ولی عہد اپنے حریفوں کے تعاقب میں
Next Post یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے الزامات کو گھٹیا قرار دیکر مسترد کر دیا
Yousuf Raza Gilani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.