geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسٹیل ملز کے لاشے کو سب نے کاندھا دیا اَب دفن حکومت کرے گی

June 6, 2020 0 1 min read
Steel Mills
Share this:

Steel Mills

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

ماضی میں پاکستان اسٹیل ملز ایک منافع بخش اور انتہائی کارآمد ادارہ قومی ادارہ تھا۔ مگر افسوس ہے کہ اِس ادارے کو اِس کے قیام کے بعد سے ہی ہر دور میں باریاں لگا کر اقتدار میں آنے والی ہماری سیاسی جماعتوں (پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر)سمیت ڈنڈے والے حکمرانوں نے بھی اسٹیل ملز کوہمیشہ دودھ دینے والی بھینس سمجھ کر اِس کو لوٹ کھایاکسی نے کبھی بھی اِسے مزید ترقی دینے کے بجائے اُلٹا( اِس قومی ادارے کومُلکی مفادات کے علاوہ )اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد اور مفادات کے لئے استعمال کیا۔ اِس قومی ادارے میں ساری سیاسی جماعتوں نے اعلی اور نیچے عہدوں پر اپنے جیالوں، متوالوں ،شیروں ، نااہلوں اور جاہلوں کو نوکریاں میرٹ کا کھلے عام قتل کرکے دی گئیں۔ تب ہی آج نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ رواں حکومت اِس کے لاشے کو کوڑیوں کے دام بیچ کر اِس سے قومی خزانہ بھرنے کا اور اپنی حکومتی مدت پوری کرنے کا اعلان کرچکی ہے جو کہ کسی بھی حال میں نہ تو مُلکی مفاد میں ہے اور نہ ہی حکومت کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔

اِس سے اِنکار نہیں ہے کہ پہلے تو پاکستان اسٹیل ملز کو مُلک کی تمام بڑی چھوٹی سیاسی اور علاقائی جماعتوں نے مل کر لوٹاکھایا ،اسٹیل ملز کے لاشے کو سب نے کاندھادیااور اِس حال میں چھوڑ کربھاگ گئے۔ اَب رواں حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے لاشے کی نج کاری اور فروخت کے عمل سے اِس کی قومی خزانے پر بوجھ بننے والی فائل اور اسٹیل ملز کو منوں مٹی تلے دفن کرکے جان چھڑائی جائے ۔اِس بنا پر موجودہ حکومت اپنے تمام تر دعووں کو بالائے طاق رکھ کرترجیحی بنیادوں پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری اور ملاز مین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کرچکی ہے ۔

بیشک، آج اسٹیل ملز کی نج کاری نہ کرنے کا حکومتی دعویٰ دھراکا دھرارہ گیاہے،اِس میں بھی کوئی دورائے نہیں ہے کہ اسٹیل ملز پی پی پی کے ہر دورخسارے میں رہااور ن لیگ کے دور میں بندہوگئی،تمام ترحکومتی دعووں کے باوجود جب رواں حکومت ہی میں پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی گئی؛ اِس فیصلے سے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے گھروں میں کہرام اور صفِ ماتم مچ گئی ہے،ملازمین کی بڑی تعداد شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہے ۔ مصدقہ اطلاع کے مطابق چار ملازمین کو ہارٹ اٹیک ہواہے اور متعددملازمین کی جانب سے بیوی بچوں سمیت پریس کلب اور پارلیمنٹ کے باہر خودسوزی کی دھمکی دی جارہی ہیں ۔کیا یہی رواں حکومت کا نیا پاکستان ہے؟ جس میں حکومت چلانے کے لئے قومی ادارے نج کاری کے نام پر فروخت کئے جائیں گے۔ اَب کیا نوبت یہ آگئی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت قومی اداروں کو کوڑیوں کے دام بیچ کر چلے گی اور اپنی مدت پوری کرے گی؟ حکومت کا وہ دعویٰ کہاں دفن ہوگیاجب یہ دعویٰ کرتے ہوئے گلے پھاڑاکرتی تھی کہ ”جب ہماری حکومت آئے گی تو پاکستان اسٹیل ملز سمیت کوئی خسارے میں چلنے والاقومی ادارہ فروخت نہیں کیا جائے گااور ملازمین کی نوکریوں کو ہم تحفظ فراہم کریں گے“ مگر اَب جب کہ پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں ہے۔

اسٹیل ملز کو سہاراادینے اور ملازمین کی دادرسی کا وقت ہے تو حکومت خود ہی پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کو ترجیحی دے رہی ہے کیوں؟آج اگر پاکستان تحریک اِنصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان اپنی ہی حکومت میں پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کے بعد اِس کے ملازمین فارغ کردیں گے تو کیا یہ سمجھ لیا جائے کہ اگلے سالوں میں ملک کے بہت سے وفاقی اداروں کو بھی حکومت کوڑیوں کے دام فروخت کے بعد اِن کے ملازمین کو کان سے پکڑ کرنکال باہر کرے گی اور اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے جھنڈے گاڑے گی کہ ہم نے قومی اداروں کو فروخت کرکے قومی خزانہ بھرااور مُلکی معیشت کو مستحکم کیا ۔یاد رہے کہ اگر حکومت کی یہی سوچ ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے بعد دیگرقومی اداروں کی نج کاری اور فروخت کے بعد حکومت اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائے گی؛ تو یہ حکومت کی خام خیالی ہوگی کیوں کہ یہ پاکستان ہے۔ یہاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح قومی اداروں کی نج کاری اور فروخت سے بہتری آنے کے بجائے۔ ایسا بے روزگاری کا سیلاب آمڈآئے گا؛ جس میں حکومت خود بہہ جائے گی۔اگرحکومت نے اسٹیل ملز سمیت دیگر قومی اداروں کویکمشت یا وقتاََ فوقتاََ (ٹکریوں ) میں فروخت اور نج کاری کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ تو حکومت ہوش کے ناخن لے اور اسٹیل ملز سمیت دیگر خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پرقومی سرمائے سے چلانے کا پروگرام مرتب کرے؛ ورنہ ؟ قومی اداروں کی نج کاری اور فروخت کا حکومتی عمل سب کچھ لے ڈوبے گا۔

آج عوام الناس کو سمجھ آگیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں ہی کرپٹ ٹولے کے دونام ہیں ؛جنہوں نے اپنے ہر دورِ اقتدار میں قومی اداروں سمیت عوام کو بھی نوچ کھایا ہے۔ اگرہمارے احتساب کے اداروں نے اِن دونوں م ُلکی کرپٹ ترین جماعتوں کے کرتادھرتاو ¿ں کے کڑے احتساب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا بھی ابھی سے کڑااحتساب کا دروازہ نہ کھولا تو عنقریب یہ جماعت بھی قومی اداروں کی فروخت اور چینی اور آٹے کی بحرانوں کے معاملے میں سب کے کان کاٹ دے گی ۔ بہتری اِسی میں ہے کہ رواں حکومت کا بھی لگے ہاتھوں احتساب جاری رکھاجائے۔ قومی احتساب کے ادارے یہ سمجھیں کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے دیاجائے۔ پھر اِس کے کرتادھرتاو ¿ں کی احتساب کی فائلیں بعد میں کھولی جائیں گیں۔ توہمارے احتساب کے یاد رکھیں تب بہت دیر ہوچکی ہوگی ؛پھر ماضی کے کرپٹ ٹولے کی طرح احتسابی اداروں کے دامن میں سِوائے کفِ افسوس کہ کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

دانا کہتے ہیں کہ سرزمین پاکستان میں کرپٹ ٹولوں ،قماربازوں ، بہروپیوں ،دھوکے بازوں اوبدمعاشوں کو بار بار دی جانے والی معافی اِنہیں بڑابدمعاش بنادیتی ہے؛ کیوں کہ ہمارے یہاں بدمعاشوں اور چور اُچکوں کے لئے کڑی سزاتو درکنار ہے؛چھوٹی سی بھی کوئی سزا ہی نہیں ہے۔ جب کہ ایک مرغی کا انڈااور کئی روز سے بھوگے کو ایک روکھی سُوکھی روٹی چوری کرنے پر نسلوں تک کڑی سزائیں دی جاتی ہیں یعنی کہ شریف بھوگے کو قانون معافی نہیں دیتاہے؛ اور طاقتور قومی چوروں اور کرپٹ ٹولوں کو شواہد کا گورکھ دھن میں اُلجھا کر معاف کردیاجاتاہے۔ آخر کب تک میرے دیس میں قومی چور معاف کئے جاتے رہیں گے؟ شریف اور مجبور اِنسان سزاسے دوچار ہوتے رہیں گے؟ آج ضرورت اِس امر کی ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی کوڑیوں کے دام نج کار ی کرنے سے پہلے قومی احتساب کے ادارے پی پی پی ، پی ایم ایل (ن) اور اُن ڈنڈے والے حکمرانوں کا بھی کڑااحتساب کریں جن کی حکومتوں میں اسٹیل ملز جو منافع بخش ادارہ تھا۔ مسلسل خسارے کا شکار کیوں اور کیسے ہوتارہا؟جس کی بنیاد پر رواں حکومت اسٹیل ملزکی نج کاری اور اِس کے ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے۔جب تک ماضی کے حکمرانوں کا حکومت قومی احتساب کے اداروں سے کڑااحتساب نہیں کر دیتی اُس وقت تک حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری اور اِس کے ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق کچھ کرنے کا نہ سوچے ورنہ؟(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
WAHID SPORTS SHOOTING BALL CLUB
Previous Post واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کے تحت یوم ماحولیات پر سرسبز پاکستان مہم کا آغاز
Next Post فرانسيسی افواج نے القاعدہ کی شمالی افریقی شاخ کے سربراہ کو ہلاک کر دیا
Abdelmalek Droukdel

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.