geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانسيسی افواج نے القاعدہ کی شمالی افریقی شاخ کے سربراہ کو ہلاک کر دیا

June 6, 2020 3 1 min read
Abdelmalek Droukdel
Share this:

Abdelmalek Droukdel

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کے مطابق عبدل مالک دروک دل مالی میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔ دروک دل شمالی افریقہ میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ سے وابستہ تمام گروہوں کا سربراہ تھا۔

فرانسيسی وزير دفاع نے جمعے کی شب اس بات کی تصدیق کی کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے اس جنگجو کو فرانسيسی افواج اور اس کے اتحادیوں نے مالی کے شمالی حصے ميں جمعرات کی شب انسداد دہشت گردی کی ايک کارروائی ميں ہلاک کر ديا۔ فلورنس پارلی کے مطابق اس آپريشن ميں القاعدہ کی شمالی افریقی شاخ کے سربراہ عبدل مالک دروک دل سمیت اس کے کئی دیگر ‘قریبی جنگجو‘ بھی مارے گئے۔

پارلی نے مزید بتایا کہ فرانس نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران مالی میں شدت پسند گروہ داعش کے ایک سینئر کمانڈر محمد المرابت کو حراست میں لے لیا تھا۔ واضح رہے فرانس کے پانچ ہزار سے زائد فوجی برکينا فاسو، چاڈ، مالی، نائجر اور شمالی افریقہ کے چند ديگر ملکوں ميں تعينات ہيں۔

الجزائر سے تعلق رکھنے والا دروک دل شمالی افریقہ میں القاعدہ سے وابستہ تمام گروہوں کی سربراہی کر رہا تھا۔ اس جنگجو نے مغربی افریقہ کی ساحل پٹی میں سرگرم دہشت گرد گروہ جماعت نصرت الاسلام ولمسلمين (جے این آئی ایم) کی باگ ڈور بھی سنبھال رکھی تھی۔

عبدل مالک دروک دل شمالی مالی پر عسکریت پسندوں کے قبضے میں بھی ملوث تھا۔ تاہم سن 2013 میں فرانسیسی فوجی دستوں کی مدد سے اس کے جنگجوؤں کو وہاں سے نکال بھگایا گيا تھا۔ اس سے قبل وہ متعدد دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی حصہ رہ چکا تھا، جن میں برکینا فاسو کے دارالحکومت میں ایک ہوٹل پر خوفناک حملہ شامل تھا۔ اس حملے میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سن 2012 میں دروک دل کو الجزائر کے دارالحکومت میں تین بم حملے کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

داعش سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کے لیے افریقہ کے ساحل خطے میں فرانسیسی ‘جی فائیو فورس‘ کی تعیناتی کے چھ ماہ بعد ہی شمالی افریقہ میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

فرانس اس خطے کی سابقہ نوآبادیاتی طاقت ہے۔ سات برس قبل داعش کے عسکریت پسندوں کی جانب سے شمالی مالی کے کچھ حصوں پر قبضے کے بعد ہی فرانسیسی افواج تعینات کی گئی تھنں۔ تاہم خطے پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کے خیال میں اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی گرفت دوبارہ مضبوط ہونے اور نسلی تشدد کو روکنے میں مشکلات کی وجہ سے یورپی ملک کو غیر مقبولیت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

Share this:
Steel Mills
Previous Post اسٹیل ملز کے لاشے کو سب نے کاندھا دیا اَب دفن حکومت کرے گی
Next Post سوشل میڈیا سائٹس نے ٹرمپ کی خراج تحسین والی ویڈیو ہٹا دی
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.