geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا سائٹس نے ٹرمپ کی خراج تحسین والی ویڈیو ہٹا دی

June 6, 2020 1 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

مِنیسوٹا (اصل میڈیا ڈیسک) فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ویڈیو کو ہٹا دیا ہے جو انہوں نے سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پوسٹ کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیے جانے سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگيا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے صدر کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو پر کئی افراد نے کاپی رائٹ کا الزام عائد کیا، جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام نے اسے ڈس ایبل کر دیا۔

صدر ٹرمپ کی ٹیم نے جارج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جو ویڈیو کلپ پوسٹ کی ہے اس میں احتجاجی مظاہرین کی تصاویر اور ویڈیو دونوں شامل ہیں۔ کلپ میں مظاہرین کو مارچ کرتے ہوئے دکھانے کے ساتھ پر تشدد واقعات بھی پیش کیےگئے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ اس کے بیک گراؤنڈ میں خطاب کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے تعلق سےکاپی رائٹ کی شکایتیں موصول ہونا شروع ہوئیں جس کی وجہ سے ان ویب سائٹس نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا۔ ٹوئٹر کے ایک نمائندے کا کہنا تھا، ’’کاپی رائٹ کے مالک یا پھر ان کے نمائدوں کی جانب سے ہمیں کاپی رائٹ کے بارے میں واجب شکایات ملیں اور ہم نے اسی پر کارروائی کی ہے۔‘‘

46 سالہ جارج فلوئیڈ کو ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر منییاپولس میں چار سفید فام پولیس والوں نے حراست میں لے کر انہیں سڑک پر پیٹ کے بل گر دیا اور پھر ایک سفید فام پولیس اہلکار اپنے گھٹنے سے ان کی گردن پر پوری طاقت سے تقریبا نو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا۔ اس دوران فلوئیڈ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور وہ پولیس سے التجا کرتے رہے، ”پلیز، مجھے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ میرا دم گھٹ رہا ہے۔ مجھے جان سے نہ مارنا۔‘‘ لیکن پولیس اہلکار نے ان کی ایک نہ سنی اور اس کارروائی کے چند منٹوں کے اندر جارج کا وہیں سڑک پر دم نکل جاتا ہے۔

ایک شخص نے پولیس کی ان زیادتیوں کی ویڈیو بنا لی اور اس کے منظر عام پر آتے ہی مظاہرے شروع ہوگئے جو دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گئے۔ بیشتر شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

اس ہلاکت اور مظاہروں کے تعلق سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض متنازعہ بیانات بحث کا موضوع رہے ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس ویڈیو کے حوالے سے ان کی ٹیم سے کاپی رائٹ کے سوال پر غلطی ہوگئی۔ فیس بک، جو انسٹاگرام کی بھی مالک کمپنی ہے، کا کہنا ہے کہ اسے ’ڈیجیٹیل ملینیئم کاپی رائٹ ایکٹ‘ کے تحت شکایات موصول ہوئی تھیں اس لیے اس ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔ فیس بک نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر وہی تنظیمیں اپنا مواد شائع کرنے کی مجاز ہیں جن کے پاس مواد کے حقوق ہوں۔

سب سے پہلے ویڈیو کلپ ٹوئٹر نے ہٹانے کا اعلان کیا جس پر ٹرمپ کافی برہم ہوگئے اور کہا کہ ٹوئٹر، ’’ڈیموکریٹ پارٹی کے شدت پسند بائیں بازو کے محاذ کے لیے سخت لڑائی لڑ رہا ہے۔ یہ تو یکطرفہ لڑائی ہے۔ غیر قانونی ہے۔‘‘

ٹوئٹر کے ساتھ ٹرمپ کا یہ پہلا جھگڑا نہیں ہے۔ چند روز قبل بھی ٹوئٹر نے ٹرمپ کی بعض ٹوئیٹس پر اعتراض کرتے ہوئے، حقائق چیک کرنے کی تلقین کی تھی جس پر صدر ٹرمپ اتنے برہم ہوئے کہ میڈيا کی آزادی کے تعلق سے ایک ایگزيکٹیو آرڈر پر دستخظ کر دیے تھے۔

لیکن جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کے تعلق سے ٹرمپ نے ایک اور متنازعہ ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا، ’’جب لوٹنگ ہوتی ہے تو شوٹنگ شروع ہوتی ہے۔‘‘ ٹوئٹر نے ان کی اس ٹوئیٹ پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن فیس بک نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جس کے خلاف فیس بُک کے بہت سے ملازمین نے اعتراض کیا تھا۔

مذکورہ متنازعہ ویڈیو کلپ تین جون کو پوسٹ کی گئی تھی جو تین منٹ 40 سیکنڈ دورانیے کی ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ فیس بک نے بھی اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے اس حوالے سے اپنے ملازمین سے پالیسیوں میں تبدیلیوں کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Share this:
Abdelmalek Droukdel
Previous Post فرانسيسی افواج نے القاعدہ کی شمالی افریقی شاخ کے سربراہ کو ہلاک کر دیا
Next Post سنتھیا رچی کا رحمان ملک پر ریپ کا الزام، معاملہ کیا ہے؟
Cynthia Ritchie

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.