geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت، 472 نئے کیسز رپورٹ

June 9, 2020 1 1 min read
Pakistan Corona Cases
Share this:

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2172 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 108317 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 679 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 587 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 472 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں اسلام آباد سے 456 کیسز اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 456 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5785 ہوگئی ہے جب کہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم آج بروز منگل سرکاری پورٹل پر آزاد کشمیر میں مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت بتائی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 412 اور اموات 9 ہوگئی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 209 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
پیر کو سندھ میں کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 679 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1447 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 39555 تک جا پہنچی ہے

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19137 ہو گئی ہے۔

پنجاب
پیر کو پنجاب میں مہلک وائرس کے باعث مزید 58 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 773 ہوگئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1916 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 40819 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8294 ہے۔

خیبرپختونخوا
پیر کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 12 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 587 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 519 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 14006 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 3579 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
پیر کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 272 کیسز اور 4 اموات کی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 6788 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2360 ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے بھی پیر کو مہلک وائرس کے 20 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 952 ہو گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

گلگت میں اب تک 597 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Democratic Party MPs
Previous Post امریکا: ‘پولیس کا عوام کے سامنے جوابدہ ہونا بہت ضروری ہے’
Next Post پاکستان کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار
Pakistan - Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.