geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: ‘پولیس کا عوام کے سامنے جوابدہ ہونا بہت ضروری ہے’

June 9, 2020 1 1 min read
Democratic Party MPs
Share this:

Democratic Party MPs

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان پارلیمان نے پولیس زیادتیوں اور نسلی نا انصافیوں کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس میں جامع اصلاحات کے لیے ایک نیا قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے گھٹنوں کے بل اسی انداز میں جھکے، جس طرح پولیس کی تحویل میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ ارکان نے پولیس کی زیادتیوں اور نسلی نا انصافیوں سے نجات کے لیے جس مجوزہ قانون کا مسودہ تیا رکیا ہے اس میں پولیس کوگردن پر سخت دباوا ڈالنے اور قانونی طور پر طاقت کے استعمال سے باز رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ پولیس کی زیادتیوں کے شکار افراد کو متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے اور امریکی پولیس میں نسلی نا انصافیوں کے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس میں سیاہ فاموں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ کارین باس کا کہنا تھا، ”ایسا پیشہ جس میں آپ کو لوگوں کے قتل کرنے تک کا اختیار ہو، اس میں ایسے تربیت یافتہ افسران کی ضرورت ہے جو عوام کو جوابدہ ہوں۔” انہوں نے کہا کہ پولیس ایکٹ 2020 سے غلط پولیس آفیسرز کو جوابدہ بنایا جائے گا، کام کرنے کے طور طریقوں میں تبدیلیوں کے ساتھ ہی محکمہ پولیس اور کمیونیٹیز کے درمیان اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس بل میں ہجومی تشدد کے خلاف بھی وفاقی قانون بنانے کی بات کہی گئی ہے جو کافی دنوں سے کانگریس میں التوا کا شکار ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ریپبلکنز اس بل کی حمایت کریں گے یا نہیں۔ ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ریپبلکنز کی اکثریت ہے اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد یہ قانون تبھی بن سکتا ہے جب صدر ٹرمپ بھی اس پر دستخط کردیں۔

لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے متفق نہیں ہیں۔ اس بل کے سامنے آتے ہی مسٹر ٹرمپ نے اس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس برس تاریخ میں پہلی بار امریکا میں سب سے کم جرائم ہوئے ہیں، اور اب ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس، ”ہماری پولیس کے فنڈز روک کر انہیں بے یارومددگار چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔ معاف کیجئے مجھے امن و قانون چاہیے۔”

جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائیں گی۔ اس سے قبل پیر کو ان کی جسد خاکی آخری بار عوامی دیدار کے لیے ٹیکسس کے ہیوسٹن میں رکھی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے

خیال رہے کہ 46 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کو ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر منییاپولس میں چار سفید فام پولیس والوں نے حراست میں لے کر انہیں سڑک پر پیٹ کے بل گرا دیا اور پھر ایک سفید فام پولیس اہلکار اپنے گھٹنے سے ان کی گردن پر پوری طاقت سے تقریبا ًنو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا۔ اس دوران فلوئیڈ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور وہ پولیس سے التجا کرتے رہے، ”پلیز، مجھے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ میرا دم گھٹ رہا ہے۔ مجھے جان سے نہ مارنا۔“ لیکن پولیس اہلکار نے ان کی ایک نہ سنی اور اس کارروائی کے چند منٹوں کے اندر جارج کا وہیں سڑک پر دم نکل جاتا ہے۔

ایک شخص نے پولیس کی ان زیادتیوں کی ویڈیو بنا لی تھی اور اس کے منظر عام پر آتے ہی مظاہرے شروع ہوگئے جو دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گئے۔ ان مظاہروں کے پیش نظر ہی کئی ریاستوں میں پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے۔

جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائیں گی۔ اس سے قبل پیر کو ان کی جسد خاکی آخری بار عوامی دیدار کے لیے ٹیکسس کے ہیوسٹن میں رکھی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔

ادھر امریکی ریاست مینیسوٹا میں جس پولیس اہلکار کے ہاتھوں جارج فلوئیڈ کی جان گئی تھی ان کی پہلی بار مقامی عدالت میں پیشی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف سیکنڈر لیول کے قتل کا کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس آفیسر ڈیرک شوائن جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔ ریاست کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے ڈیرک کی ضمانت کے لیے سوا گیارہ لاکھ ڈالر کی شرط رکھی ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ کیس کی نوعیت ایسی ہے کہ ملزم کے جیل سے باہر آنے کے بعد فرار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ قتل کے مقدمے کے بعد ڈیرک کی یہ پہلی سماعت تھی اور اگلی سماعت 29 جون طے کی گئی ہے۔

Share this:
Hong Kong - Tokyo
Previous Post ہانگ کانگ اور ٹوکیو دنیا کے انتہائی مہنگے شہر
Next Post ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت، 472 نئے کیسز رپورٹ
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.