geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسد رجیم پر اقتصادی پابندیوں کا اگلا مرحلہ جلد آئے گا: واشنگٹن

June 18, 2020 1 1 min read
James Jeffrey
Share this:

James Jeffrey

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے لیے امریکی مندوب جیمز جیفری نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت کے خلاف پابندیوں کا اگلا مرحلہ جلد آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ دمشق حکومت پرپابندیاں امریکا کو دستیاب سفارتی ذرائع کا ایک حصہ ہیں۔

جیمز جیفری نے کہا کہ “ہم بشار الاسد کو پیغام نہیں بھیج رہے ہیں ، ہم سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد کے لے روس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی ، شفاف انتخابات کا آغاز ، نئے آئین کی تدوین اور مہاجرین کی واپسی دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن شام میں بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تک پہنچنے کی خاطر سفارتی حل پر کام کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکا نے سیاسی اور سفارتی ذرائع اختیار کیے اور ہم نے فوجی اختیارات کا سہارا نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یورپی اتحادیوں نے شامی حکومت کے خلاف عائد پابندیوں کے بارے میں ہمیں بتایا ہے۔ کوئی بھی ملک جو پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اسے بھی جوابی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی ملک بشارالاسد خاندان کے لوگوں کو پناہ دے گا یا ان کی میزبانی کرے گا اسے بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

امریکی ایلچی نے کہا کہ روس میں کچھ ذرائع اسد کی اقتدار میں مستقل رہنے کی صلاحیت کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات ظاہر کرچکےہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر لبنانی حکومت شام سے ایندھن درآمد کرتی ہے تو اس پر پابندیاں عائد ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے اسد حکومت کو آئین کی تحریر میں شرکت کے لیے راضی کیا تھا جو مثبت علامت ہیں۔

انہوں نے شمال مشرقی شام میں انسانی امداد کی فراہمی کے حل کی تلاش کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی عوام کی تکالیف حکومت اور اس کے اتحادیوں کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ کل بدھ کو امریکا نے شام کی حکومت،صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء الاسد سمیت حکومت سے وابستہ درجنوں افراد اور اداروں پر سخت نوعیت کی اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بہت سی اضافی پابندیوں کی توقع ہے۔ ہم اس وقت تک باز نہیں آئیں گے جب تک اسد اور اس کی حکومت شام کے عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ اور بلاجواز جنگ بند نہیں کرے گی۔

پومپیو نے کہا کہ شامی حکومت پرپابندیوں کی شروعات ہوگئی ہیں۔ ان پاپندیوں کا مقصد اسد رجیم پر معاشی اور سیاسی دباؤ ڈال کر انہیں راہ راست پر لانے کی کوشش کرنا اور شامی عوام پر مظالم ڈھانے سے روکنا ہے۔

Share this:
China India Tensions
Previous Post چین بھارت کشیدگی: کیا کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی ممکن ہے؟
Next Post کورونا وائرس: ڈیکسامیتھازون بڑی خوش خبری، ڈبلیو ایچ او
Dexamethasone

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.