geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: ڈیکسامیتھازون بڑی خوش خبری، ڈبلیو ایچ او

June 18, 2020 0 1 min read
Dexamethasone
Share this:

Dexamethasone

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کی جان بچانے کے حوالے سے ڈیکسامیتھاسون نامی سٹیرؤڈ کے ابتدائی نتائج کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے ‘بہت بڑی خبر‘ قرا ر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ”آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت والے کووڈ 19 کے انتہائی سنگین مریضوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے سلسلے میں پہلی دوا ہے۔”

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریاس نے اپنے ایک بیان میں کہا”یہ بہت بڑی خبر ہے اور میں اس کے لیے حکومت برطانیہ، آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر اسپتالوں نیز برطانیہ کے ان مریضوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے زندگی بچانے والی اس سائنسی کامیابی میں اپنا تعاون دیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ محققین نے تحقیق کے ابتدائی نتائج ڈبلیو ایچ او کو بتائے ہیں اور ہم ا س کے مکمل تجزیہ کے اعداود شمار کے منتظر ہیں جس کے بعد ہم کووڈ 19کے علاج کے لیے اس کے استعمال کے متعلق نئے رہنما خطوط جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کل اعلان کیا تھا کہ کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کو، جو وینٹی لیٹر پر ہیں یا جنہیں آکسیجن دی جارہی ہے، ڈیکسامیتھاسون نامی سٹیرؤڈ دینے سے شرح اموات میں 35 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ڈیکسامیتھاسون سٹیرؤڈ کی خوراک کووڈ 19 کے 2000 سے زائد مریضوں کو دی۔ یہ دوا ان مریضوں کو دی گئی جن کی حالت نازک تھی اور جو وینٹی لیٹر پر تھے۔ اس دوا کے استعمال سے ان مریضوں کی شرح اموات میں 40 سے 28 فیصد تک کمی آئی۔ ابتدائی نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ ایسے مریضوں، جو وینٹی لیٹر کے بجائے آکسیجن پر تھے، کی شرح اموات میں 25 تا 20 فیصد کی کمی آئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں محققین کے ٹیم لیڈر اور وبائی امراض کے ماہر پروفیسر پیٹر ہوربی کا کہنا ہے کہ ”یہ نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ یہ پہلی دوا ہے جس کے استعمال سے کووڈ 19کے مریضوں کی شرح اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ڈیکسامیتھاسون ایک سستی دوا ہے، آسانی سے دستیاب ہے اور اسے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فوراً استعمال کیا جاسکتا ہے۔”

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہےکہ ڈیکسامیتھاسون نامی سٹیرؤڈ دینے سے شرح اموات میں 35 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔

محققین ڈیکسامیتھا سون کو کووڈ 19کے مریضوں پر استعمال کے نتائج کو بڑی کامیابی قرا ردے رہے ہیں۔ تحقیق میں شامل ایک دیگر سائنس داں مارٹن لنڈرے کے مطابق”یہ نتائج بتاتے ہیں کہ اگر مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے اوراسے وینٹی لیٹر یا آکسیجن کے سہارے رکھا گیا ہے اور اگر اسے ڈیکسا میتھا سون سٹیرؤڈ دی جاتی ہے تو اس کی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ بہت کم لاگت پر ایسا کیا جاسکتا ہے۔”

پروفیسر ہوربی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی ایسی دوا کا پتہ چلا ہے جو کووڈ 19 کے مریضوں کی موت ٹالنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ فی الحال کووڈ 19کے علاج کے لیے اب تک کوئی تسلیم شدہ دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے۔ دنیا کے ایک سو سے زیادہ ملکوں میں سائنس داں کووڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین کی تلاش پر تحقیق کررہے ہیں۔

دریں اثنا برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کو ڈیکسا میتھا سون دوا دینے کا سلسلہ جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا”یہ ایک اچھی خبر ہے اور میں حکومت کوا س کے لیے مبارک باد دیتا ہوں۔ ان مریضوں اور ہسپتالوں کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے اس تجربہ میں حصہ لیا۔” میٹ ہینکاک نے مزید کہا کہ حکام ملک کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ساتھ اس دوا کے سلسلے میں کام کررہے ہیں تاکہ کووڈ 19کے علا ج کے لیے این ایچ ایس کے معیاری علاج میں اس دوا کو آج سے شامل کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد82 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ اب تک چار لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرین کی تعداد تقریباً تین لاکھ اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد لگ بھگ 42 ہزار پہنچ گئی ہے۔

Share this:
James Jeffrey
Previous Post اسد رجیم پر اقتصادی پابندیوں کا اگلا مرحلہ جلد آئے گا: واشنگٹن
Next Post ترکی میں کورونا وائرس پر گرفت سخت، واقعات میں کمی
Turkey - Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.