geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: کورونا پھیلانے والے قصائی خانے تنقید کی زد میں

June 20, 2020 0 1 min read
Slaughterhouse
Share this:

Slaughterhouse

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر زراعت نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ صرف ایک کاروبار میں ہی بار بار اتنے سارے لوگ کیوں کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

ٹوئنیز گروپ کا شمار جرمنی اور یورپ میں گوشت کا کاروبار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ اس ہفتے ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں کمپنی کے ایک قصائی خانے سے سات سو تیس ملازمین میں کورونا کے کیسز سامنے آئے۔ قصائی خانے میں آنے جانے کی وجہ سے علاقے میں پہلے ہی کوئی سات ہزار کے قریب لوگ قرنطینہ میں ہیں۔

آنے والے دنوں میں مزید پانچ ہزار تین سو اسٹاف کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس کام میں پہلے مقامی امدادی تنظیمیں اور عالمی ریڈ کراس جیسے ادارے حکام کی مدد کر رہے تھے۔ لیکن اب بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث انہیں فوج کی مدد لینی پڑ رہی ہے۔

ان حالات کے بعد جرمنی میں گوشت کا کاروبار کرنے والوں پر تنقید بڑھ رہی ہے۔ ٹوئنیز گروپ کے مالکان سے پوچھا جا رہا کہ آخر اس کاروبار میں ایسا کیا ہے کہ قصائی خانوں میں بار بار یہ وبا پھوٹ پڑتی ہے؟

رابرٹ ٹوئنیزاس بڑی خاندانی کمپنی کے مالکان میں سے ایک ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے کمپنی کے سربراہ اور اپنے انکل کلیمس ٹوئنیز کے نام ایک کھلے خط میں ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے ملازمین کے ساتھ جو سلوک کرتی آئی ہے اس پر انہیں اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سبکدوش ہوجانا چاہییے۔

ٹوئنیز کمپنی کے قصائی خانوں میں کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین کی بڑی تعداد مشرقی یورپی ممالک کی ہے، جو کٹھن اور مشکل حالات کے باوجود وہاں کام کرتے ہیں۔

رابرٹ ٹوئنیز کے مطابق اس اسٹاف کو کافی خراب حالات میں رکھا جاتا ہے اور اگر وہ انفیکٹ ہو جائیں تو ان کی کئی خاص دیکھ بھال نہیں ہوتی۔ اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر رابرٹ ٹوئنیز کا اپنے انکل کے ساتھ پہلے سے اختلاف رہا ہے۔

جرمن وزیر زراعت ژولیا کلوکلنر نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ صرف ایک کاروبار میں ہی بار بار اتنے سارے لوگ کیوں کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کی تحقیقات ہوں گی اور اگر مسئلہ ملازمین کے استحصال کے ہے تو پھر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

پچھلے دنوں ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے سربراہ نے قصائی خانوں میں وبا پھوٹنے کے لیے رومانیہ اور بلغاریہ جیسے مشرقی ممالک سے آنے والے ملازمین کو مورد الزام ٹہرایا تھا۔ جرمن حکومت کے وزیر خارجہ نے ان کے اس بیان کو خطرناک قرار دیا اور انہیں اس پر معذرت کرنے کا مشورہ دیا۔

Share this:
Turkey - Corona
Previous Post ترکی، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی
Next Post جاسوسی کا الزام، چین میں دو کینیڈین شہریوں کے خلاف فرد جرم عائد
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.