geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاسوسی کا الزام، چین میں دو کینیڈین شہریوں کے خلاف فرد جرم عائد

June 20, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) کینیڈا میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی اعلیٰ خاتون اہلکار کی گرفتاری کے بعد چین نے ایک سابق کینیڈین سفارت کار اور ایک بزنس مین کو 2018 ء میں حراست میں لیا تھا۔ ناقدین کے خیال میں چین نے یہ گرفتاریاں ردعمل کے طور پر کیں۔

چین نے دو کینیڈین شہریوں کے خلاف باضابطہ طور پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ جمعے کے دن سپریم پیپلز پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ سابق سفارت کار مائیکل کوورگ اور بزنس مین مائیکل سپاور کے خلاف ملکی راز چرانے کے الزام میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اٹھارہ ماہ قبل چین اور کینیڈا کے مابین کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ان دونوں افراد کو بیجنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چین نے یہ گرفتاریاں کینیڈا میں چینی کمپنی ہواوے کی اعلیٰ خاتون افسر مینگ وان ژو کی گرفتاری کے بعد ردعمل کے طور پر کی تھی۔

ایک طویل عرصے تک حراست میں رکھنے کے بعد اب ان دونوں کینیڈین شہریوں کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اپریل میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد سے ان کینیڈین شہریوں کو حاصل کونسلر امداد بھی معطل کر دی گئی ہے۔

ان دونوں شخصیات کی خرابی صحت کے بارے میں کئی مرتبہ خبریں گرم ہوئیں لیکن بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں صحت مند ہیں۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ ان افراد کو ایسے مقام پر رکھا گیا ہے، جہاں ایسا خدشہ نہیں کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کینیڈین کی رہائی کی خاطر اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

کینیڈا میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی اعلیٰ خاتون اہلکار مینگ وان ژو کی گرفتاری کے بعد چین نے سابق کینیڈین سفارت کار مائیکل کوورگ اور بزنس مین مائیکل سپاور کو سن 2018 میں حراست میں لے لیا تھا۔ ناقدین کے خیال میں چین نے یہ گرفتاریاں ردعمل کے طور پر کیں لیکن بیجنگ ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے بڑے شہر وینکُوور کے ہوائی اڈے پر بااثر چینی خاتون کی گرفتاری امریکی درخواست پر کی گئی تھی۔ امریکی استغاثہ چینی خاتون مینگ وان ژُو پر الزام رکھتی ہیں کہ انہوں نے امریکی پابندیوں کے منافی اقدام کر کے ایران کو رعایت دی ہے۔ مینگ وان ژُو کی گرفتاری کے بعد چینی امریکی تعلقات کے علاوہ کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بھی تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

رواں برس میں مئی میں کینیڈا کی ایک عدالت نے کہا تھا کہ مینگ وان ژو کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ اب ان کا کیس دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس بات کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ان کی گرفتاری قانونی تقاضوں کے مطابق ہی ہوئی۔

اس معاملے پر چین اور کینیڈا کے مابین کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ چین نے کینیڈا ایکسپورٹ کی جانے والی لاکھوں ڈالر مالیت کے زرعی مصنوعات کو بھی بلاک کر دیا ہے جبکہ کینیڈین کونولا آئل پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Share this:
Slaughterhouse
Previous Post جرمنی: کورونا پھیلانے والے قصائی خانے تنقید کی زد میں
Next Post کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے
Corona - Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.