geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر جرمن پولیس اہلکاروں کو جیل

July 14, 2020July 14, 2020 0 1 min read
German Police
Share this:

German Police

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے لیے اپنے عہدے کاغلط استعمال کرنے والے دو پولیس افسران کو قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم ملزمین کا کہنا ہے کہ خاتون نے انہیں ایسا کرنے کے لیے اکسایا تھا۔

جرمنی کی ریاست تھورنگیا میں ایرفرٹ شہر کی ایک عدالت نے پولیس دفتر کا غلط استعمال کرنے کے لیے دو پولیس افسران کو دو برس تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون نے خود تفتیش کے دوران جنسی عمل کے لیے انہیں اکسایا اور صورت حال بے قابو ہوگئی۔ عدالت نے افسران کو اپنے فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل دائر کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ واقعہ ستمبر 2016 کا ہے جب ریاست تھورنگیا کے شہر مارلیشنوسین میں پولیس نے ٹریفک چیکنگ کے دوران ایک خاتون سے گاڑی کے دستاویزات طلب کیے۔ لیکن جب 32 سالہ پولش نژاد خاتون نے کاغذات سونپے تو پولیس کو لگا کہ وہ جعلی ہیں۔ ایک مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں پولیس مزید دستاویزات چیک کرنے کے لیے خاتون کے گھر تک ان کے ساتھ گئی۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مذکورہ خاتون گھر پر بالکل برہنہ ہوکر اچانک پولیس کے سامنے آگئیں۔

دو پولیس اہلکار جو وہاں گئے تھے ان میں سے ایک کی عمر 23 برس تھی اور اس کا کہنا تھا کہ اس اچانک صورت حال سے وہ مغلوب ہوگیا۔ نوجوان پولیس افسر نے عدالت میں یہ بات تسلیم کی کہ خاتون کے ساتھ سیکس کرنا اس کی سنگین غلطی تھی لیکن اس کے لیے خاتون نے ہی اسے اکسایا۔
عدالت میں اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ کس طرح نوجوان پولیس افسر کے دوسرے 28 سالہ ساتھی نے اس جنسی عمل کو اپنے موبائل فون کیمرے سے قید کیا اور پھر اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کو وہ ویڈیو کلپز دکھائیں۔ بعد میں پولیس افسر نے ان کلپز کو ڈیلیٹ کر دیا تو اس ریکارڈنگ کو دوبارہ واپس لانے کے لیے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں جس نے انہیں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی۔

حالانکہ عدالت نے یہ بات کہی کہ ممکن ہے کہ متاثرہ خاتون نے ہی جنسی عمل کے لیے اکسایا اور پیش قدمی کی ہو، تاہم اس کی وجہ اس کا یہ خوف بھی ہوسکتا ہے کہ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو کیا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اس مقدمے کی گواہ صرف وہی خاتون تھیں جو سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

حالانکہ سرکاری وکیل نے اس سلسلے میں پولیس افسران کے خلاف ریپ جیسے سنگین الزامات کو ڈراپ کر دیا تھا اور دو برس کی سسپینڈید قید، یعنی ایسی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا جو علامتی ہو اور انہیں جیل نہ جا نا پڑے، لیکن عدالت کا موقف تھا کہ اس طرح کا جرم جہاں کافی حیران کن ہے وہیں پولیس کی شبیہ کوبری طرح سے خراب کرتا ہے اس لیے قصورواروں کو کم از کم دوبرس جیل کی سزا ہونی چاہیے۔

عدالت نے پولیس افسران کو اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اختیار دیا ہے

Share this:
Maulana Farhan Naeem
Previous Post مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مولانا فرحان 4 ماہ بعد ساؤتھ افریقہ سے کراچی پہنچ گئے
Next Post آیا صوفیہ کی حیثیت: ترکی پر یورپی یونین کی تنقید
Josep Borrell

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.