geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آیا صوفیہ کی حیثیت: ترکی پر یورپی یونین کی تنقید

July 14, 2020 1 1 min read
Josep Borrell
Share this:

Josep Borrell

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے تقریبا ًتمام ارکان نے ترکی میں تاریخی آیا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدر طیب ایردوآن کے فیصلے کو غلط بتایا ہے۔

یوروپی یونین میں خارجی امور کے سربراہ جوسیپ بوریل کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت آیا صوفیہ کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ترکی اور یوروپی یونین کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور یونین کے سبھی 27 ارکان نے متفقہ طور پر ترکی کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ایسی شاندار علامتی عمارت کو تبدیل کرنے کے فیصلے کی یورپی یونین کے تمام 27 وزرائے خارجہ نے مذمت کی ہے۔”

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یورپی یونین کے وزرا ئے خارجہ کی یہ میٹنگ کئی ماہ بعد منعقد ہوئی تھی۔ میٹنگ کے بعد جوسیپ بوریل نے کہا، ”اس فیصلے سے لامحالہ طور پر عدم اعتماد کو تقویت ملے گی، مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان تقسیم کو فروغ ملے گا اور ہمارے درمیان جاری بات چیت اور تعاون کو نقصان پہنچے گا۔”

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر غور و فکر کے دوران تقریبا ًسبھی کی جانب سے اس بات کی حمایت کی گئی کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرنے اور اس کو واپس لینے کے لیے ترکی کے حکام سے فوری طور پر ملاقات کی جانی چاہیے۔

استنبول میں واقع تاریخی عمارت آیا صوفیہ کوبنیادی طور پر ایک گرجا گھر کے طور پر قریب پندرہ سو برس قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ سن 1534 میں عثمانی سلطنت کے زمانے میں سلطان محمد ثانی نے استنبول کو فتح کرنے کے بعد اس پرشکوہ گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کر دیا تھا۔ مسجد سے قبل یہ نو سو برس تک مسیحی عبادت گزاروں کے لیے ایک گرجا گھر تھا۔ اس کو مسجد میں پھر سے تبدیل کرنے پر پوپ اور دیگر مسیحی برادری کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ادھر ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے آیا صوفیہ کی تبدیلی کے حوالے سے مذمتی بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی سے بات چیت میں کہا، آیا صوفیہ ورثے کے طور پر ایک مسجد کی حیثیت سے تھی اور ضروری ہے کہ اس کا

استعمال مسجد کے طور پر ہو۔ ہم ایسے تمام تبصروں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں جن سے ترکی کے خودمختارانہ حقوق میں مداخلت ہوتی ہو۔”

ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے کہ آیا صوفیہ کی شناخت تبدیل کرنے کے لیے ترکی نے اپنا ریاستی اختیار استعمال کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ آیا صوفیہ کی حیثیت کی تبدیلی کے بعد بھی یہ مسیحی زائرین اور دوسرے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھلی رہے گی۔

گزشتہ صدی میں پہلی عالمی جنگ کے بعد عثمانی حکومت کے خاتمے پر جدید ترکی کی بنیاد رکھنے والے مصطفیٰ کمال اتا ترک نے ملک کو سیکولر شناخت دی۔ انہوں نے آیا صوفیہ کو میوزیم کا درجہ دیا اور نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم حال ہی میں ترکی کی ایک اعلی عدالت نے اس عمارت کا میوزیم کا تشخص ختم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

یوروپی یونین کے وزراء خارجہ نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران پہلی بار اپنی ملاقات میں چین نے ہانگ کانگ سے متعلق جو نیا سکیورٹی قانون بنایا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق سفارت کاروں نے اس بات پر تو اتفاق کیا ہے کہ اس پر بھی کارروائی کی ضرورت ہے تاہم کسی سخت موقف اختیار کرنے پر اتفاق نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق چونکہ یونان اور ہنگری جیسے یورپی ممالک کے چین کے ساتھ قریبی رشتے ہیں اس لیے انہوں نے اس معاملے میں سخت بیان بازی سے باز رہنے پر اصرار کیا۔ حالانکہ یونین کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گزشتہ ماہ اپنے ایک سخت بیان میں کہا تھا کہ چین کے نئے سکیورٹی قانون سے کافی منفی اثرات مرتب ہوں گے، تاہم وزراء خارجہ کی جانب اس سلسلے میں بیان سخت نہیں ہے۔

جوسیپ بوریل کا کہنا تھا، ”ہم نے ہانگ کانگ کی خودمختاری اور شہریوں کے حقوق کی حمایت سے متعلق یورپی یونین کی طرف سے ایک مربوط جواب پر اتفاق کیا ہے۔ اس میں یورپی یونین کے اقدامات کے ساتھ ساتھ یونین کے ارکان کے اپنے انفرادی موقف کو بھی شامل کیا جائے گا۔”

Share this:
German Police
Previous Post خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر جرمن پولیس اہلکاروں کو جیل
Next Post ایئر سیفٹی ریٹنگ میں پاکستان کی درجہ بندی مزید گرا دی گئی
Pakistan International Airlines

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.