geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عبد الرزاق داؤد ارب پتی اور حفیظ شیخ کروڑ پتی نکلے

July 19, 2020 2 1 min read
Hafeez Sheikh - Abdul Razzaq Dawood
Share this:

Hafeez Sheikh - Abdul Razzaq Dawood

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد ارب پتی اور مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کروڑ پتی نکلے۔

گزشتہ روز کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ایک ارب 35 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور ان کی اہلیہ 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

عبدالرزاق داؤد کی ساڑھے 3 کروڑ کی زرعی اراضی ہے اور انہوں نے 4 کروڑ 15 لاکھ اہلیہ کے نام پر جائیداد ظاہر کی ہے۔

مشیر تجارت نے شیئرز کی مد میں 52 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ نے شیئرز کی مد میں 5 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی ظاہر کی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے 2 کروڑ 93 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ خرید رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 27 کروڑ جب کہ ان کی اہلیہ نے 13 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے اور مشیر تجارت کی اہلیہ کے پاس 100 تولے سونا بھی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین بھی ارب پتی نکلے، عشرت حسین امریکا میں 3 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر عشرت حسین ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی اپنے اثاثے ظاہر کیے ہیں، وہ 30 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

مشیر خزانہ کے پاس 2 کروڑ کی زرعی اراضی ہے، دبئی میں ان کی اہلیہ کے نام پر 13 کروڑ کا گھر ظاہر کیا گیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے 13 کروڑ 50 لاکھ کا بینک بیلنس ظاہر کیا ہے۔ ان کے پاس 50 لاکھ مالیت کی گاڑی اور 20 لاکھ کے زیورات بھی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے معاون خصوصی شہزاد اکبر، ندیم افضل چن، علی نواز ، شہزاد سید قاسم اور شہزاد ارباب کے اثاثے بھی ظاہر کر دیے ہیں۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے 10 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے جب کہ معاون خصوصی ندیم افضل چن ایک کروڑ 21 لاکھ کے مالک ہیں ۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان وراثتی طور پر حاصل کی گئی ساڑھے 16 کروڑ روپےکے جائیداد کے مالک ہیں۔

بابراعوان کی اسپین میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد ہے جب کہ کاروبار میں 47 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ہے۔

بابراعوان ایک کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی 6 گاڑیاں، 20 لاکھ روپے کے زیورات بھی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس 18 لاکھ روپے کے زرعی آلات، 3 لاکھ روپے کی کلب ممبر شپ اور 5 کروڑ سے زائد نقد رقم ہے۔

معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان 4 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جب کہ معاون خصوصی شہزاد ارباب کے اثاثوں کی مالیت 12 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

شہزاد سید قاسم کے دبئی میں 3 گھروں کی مالیت 2کروڑ درہم سے زائد ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق شہزاد سید قاسم کی امریکا میں پراپرٹی کی قیمت 8 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہے، امریکا میں بینک اکاؤنٹس میں 21 لاکھ ڈالر اور دبئی کے بینک اکاؤنٹس میں 18 لاکھ درہم موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں 4 کروڑ 63 لاکھ روپے ہیں۔

معاون شہزاد سید قاسم کے پاس 97 لاکھ روپے مالیت کے 4 پلاٹ ہیں، انہوں نے پاکستان میں 12 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، شہزاد سید قاسم کی دبئی میں دوگاڑیوں کی مالیت 3 لاکھ 55 ہزار درہم ہے۔

مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے بھی اثاثے ظاہر کر دیے ہیں۔ انہوں نے اہلیہ کے نام پر 50 لاکھ کی سرمایہ کاری شئیرز کی مد میں کر رکھی ہے۔

ملک امین اسلم کی اہلیہ کے نام پر 92 لاکھ روپے کی 3 گاڑیاں ہیں، وہ ایک لاکھ کے زرعی آلات، ڈیڑھ لاکھ روپے کے فرنیچر کے بھی مالک ہیں۔

انہوں نے ایک کروڑ47 لاکھ روپے کا بینک بیلنس بھی اثاثہ جات میں ظاہر کیا جب کہ اہلیہ کے نام پر 10 لاکھ 75 ہزار روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی، یہی نہیں وہ وراثتی طور پر حاصل کی گئی 15 جائیدادوں کے بھی مالک ہیں۔

Share this:
Pakistan International Airlines
Previous Post تمام پاکستانی پائلٹ کے پاس جائز لائسنس ہیں، ویتنام
Next Post نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی کمیشن کی رپورٹ
New Delhi Riots

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.