geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تمام پاکستانی پائلٹ کے پاس جائز لائسنس ہیں، ویتنام

July 19, 2020July 19, 2020 0 1 min read
Pakistan International Airlines
Share this:

Pakistan International Airlines

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ویتنامی حکومت کے مطابق ملکی ایئر لائن میں زیر ملازمت پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس جعلی نہیں ہیں۔ ویتنامی سول ایوی ایشن نے تمام پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں اداے رائٹرز کی اطلاعات کے مطابق ہفتہ اٹھارہ جولائی کو ویتنامی دارالحکومت ہنوئی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ویتنام کی مختلف ایئر لائنز میں کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹوں کے پاس جائز اور صحیح لائسنس موجود ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق کوئی بھی پائلٹ پرواز کے واقعے یا حفاظتی خطرے میں ملوث نہیں رہا۔
گزشتہ ماہ ویتنام نے اپنی مقامی ایئرلائنز میں ملازمت کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹ کو معطل کر دیا تھا۔ ویتنام کی سول ایوی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ ان خدشات کے باعث کیا گیا تھا کہ بعض پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہو سکتے ہیں۔

ویتنام کی حکومت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہوا بازی کے ریگولیٹری ادارے کی جانب سے اجرا کیے گئے تمام لائسنس صحیح ہیں۔ بیان کے مطابق، ’’میڈیا رپورٹوں کے برعکس، کوئی بھی لائسنس جعلی نہیں ہے۔‘‘

ویتنام کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAV) کے مطابق ویتنام نے ستائیس پاکستانی پائلٹوں کو لائسنس جاری کیا تھا اور ان میں سے بارہ پائلٹ ابھی بھی سرگرم ہیں۔ دیگر پندرہ پائلٹوں کے کانٹریکٹ کی مدت مکمل ہو چکی ہے یا پھر وہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے غیر فعال تھے۔ واضح رہے سروس میں موجود بارہ میں سے گیارہ پائلٹ ویتنام کی بجٹ ایئرلائن ویٹ جیٹ ایوی ایشن کے لیے کام کر رہے تھے جبکہ ایک جیٹ اسٹار پیسیفک کے لیے جو قومی ایئرلائن ویتنام ایئرلائنز کا ہی ایک یونٹ ہے۔

کراچی میں پی آئی اے کے مسافر بردار طیارے کے حادثہ کے بعد پاکستان کے شہری ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان نے پارلیمان میں تقریباﹰ دو سو ساٹھ پائلٹس کے فلائنگ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ اس بیان کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹس کی قابلیت اور اور پیشہ ورانہ ساکھ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

بعد ازاں سولہ جولائی کو پاکستان کے شہری ہوابازی کے ادارے نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے تمام کمرشل اور ایئرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ کے لائسنس درست اور جائز ہیں۔ اس تصدیق کے بعد بیشر ممالک نے پاکستانی پائلٹس کی سروسز کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا۔

بائیس مئی کے روز کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پیش آنے والے اس سانحے میں طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کُل ستانوے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share this:
Turkey - Coronavirus
Previous Post ترکی، کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جان بحق
Next Post عبد الرزاق داؤد ارب پتی اور حفیظ شیخ کروڑ پتی نکلے
Hafeez Sheikh - Abdul Razzaq Dawood

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.