geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عوام قاتل، عوام مقتول: بغیر ماسک کے پھرنا موت بانٹنا ہے

July 22, 2020 1 1 min read
Pakistan Lahore Coronavirus
Share this:

Pakistan Lahore Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں حالیہ کمی کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر ٹیسٹنگ میں بھی بہت کمی آگئی ہے۔ تاہم طبی ماہرین ابھی بھی جوش کے بجائے ہوش سے کام لینے پر زور دے رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پاکستانی حکام کو ہدایات دی تھیں کہ وہ روزانہ پچاس ہزار کووڈ انیس کے ٹیسٹ کروائے۔ ایک ماہ قبل پاکستان میں روزانہ کی بنیادوں پر اکتیس ہزار تک ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ اتوار کو اس جنوبی ایشیائی ملک میں ٹیسٹ کی تعداد کم ہو کر بیس ہزار تک پہنچ گئی۔

وزیر اعظم پاکستان کے انسداد کووڈ 19 کے خصوصی مشیر فیصل سلطان کے بقول، ” آپ کو کوئی جادوئی عدد نہیں حاصل کرنا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ممکنہ تعداد تک پہنچا جا سکے۔ ٹیسٹ کی مانگ میں کمی کی اصل وجہ کورونا کے وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی بنی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان میں اکیس جولائی منگل کے روز تک 265,082 انفیکشن اور کووڈ 19 کے سبب ہونے والی 5,599 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ایمپیکٹ ریسرچ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے ایک محقق فیصل زبیر عباسی COVID-19 کے دوران جنوبی ایشیا میں صحت کے نظام کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ عباسی کا کہنا ہے، ” لوگ اب تک ٹیسٹنگ کے بغیر ہی گھروں میں قرنطینہ کو ترجیح دے رہے تھے۔‘‘ انہوں نے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کے موجودگی کی حقیقت سے انکار کو ایک خود فریبی قرار دیتے ہوئے کہا، ” ہمیں مستقبل میے ہر طرح کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔‘‘

کورونا کی ٹیسٹنگ اب بھی غریب عوام کی رسائی سے دور ہے۔

پاکستان کے جنوبی، بندرگاہی شہر کراچی میں قائم بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر طاہر حسین نے کورونا کی وبا کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ پاکستان میں اس وقت کے موسم اور درجہ حرارت کے تناظر میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت گرمی کی شدت عروج پر ہے اور درجہ حرارت اپنی حدوں پر پہنچا ہوا ہے اور ہوا بہت زیادہ مرطوب ہے۔ حسین کہتے ہیں، ”سائنسی طور پر یہ ممکن نہیں کہ ہوا میں پائے جانے والے آلودہ ذرات، قطرے یا ایروسولز وغیرہ کے ذریعے وائرس کی منتقلی پر ماحول، درجہ حرارت اور گرم فضا اثر انداز نہیں ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او نے اب سانس اور جسمانی رابطے کو خاموش قاتل قرار دیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر طاہر حسین کا مزید کہنا ہے کہ اگر عوام سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں، اپنے منہ اور ناک کو ہاتھ نہ لگائیں، جتنا زیادہ ہو سکے ہاتھ صابن سے دھوتے رہیں اور اپنی اور اپنے آس پاس کے دیگر افراد کی صحت کے تحفظ کا احترام کرتے ہوئے ماسک پہنے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ چند ہفتوں کے اندر کورونا کیسز کا گراف تیزی سے نیچے آجائے گا۔

دریں اثناء کراچی کے سول ہسپتال میں بھی کورونا کیسز میں واضح کمی بتائی گئی ہے۔ ڈوئچے ویلے کو اس بارے میں بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر حنیا جاوید نے بتایا، ”سول ہسپتال میں بھی کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد ایک دم سے گری ہے۔ اس سے قبل ہمارے پاس آئی سی یو میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے بیڈ اور وینٹیلیٹر کی شدید کمی تھی۔‘‘

ماسک کے بغیر اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کیے بغیر پھرنا سب کے لیے خطرہ ہے۔

ایسے مریض جن کے اندر کووڈ 19 کی علامات بظاہر نہیں پائی جاتیں یا جنہیں ‘غیر علاماتی مریض‘ کہا جا سکتا ہے ان کے ذریعے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔کراچی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سینیئر لکچرر ڈاکٹر مدیحہ سبحان نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ بات چیت میں کہا، ” میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ سماجی دوری، ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور اپنے چہروں کو نہ چھونا، آنے والے کئی مہینوں تک ایک معمول بننا چاہیے۔ تاہم میں اس امر پر زور دینا چاہوں گی کہ تمباکو نوشی ترک کرنا، جسمانی وزن کم کرنا، کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اور روزانہ کم از کم تیس منٹ کی ورزش یا والک ‘ چلنے‘ کی پابندی کے ساتھ ساتھ

وٹامن ڈی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے اپنی صحت کو بہتر بنانا بھی بہت ضروری ہے۔‘‘ ڈاکٹر مدیحہ سبحان بائیو کیمسٹری میں ایم فل اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ جنرل فیزیشین کے طور پر ٹیلی میڈیسین ایپ ‘صحت کہانی‘ کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

طبی ماہرین اجتماعات اور ہجوم سے خبردار کر رہے ہیں۔

بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر طاہر حیسن نے کچھ گھنٹوں قبل عوام کو ایک پیغام دیا ہے، جس میں انہوں نے ہر فرد سے درخواست کی ہے کہ اس نازک وقت میں جوش نہیں ہوش سے کام لیتے ہوئے آنے والے دنوں میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے۔ اپنے بیان مین انہوں نے خبردار کیا کہ ہجوم میں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے عید کے موقع پر حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھنا اشد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا، ” ذرا سی بد احتایطی گھر کا گھر صاف کر دیتی ہے۔‘‘

Share this:
Pakistan Islamabad Senat
Previous Post نشستیں بڑھانے کی منظوری: کیا بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے؟
Next Post سول ایوی ایشن نے مزید 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے
Pilots

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.