geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نشستیں بڑھانے کی منظوری: کیا بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے؟

July 22, 2020 2 1 min read
Pakistan Islamabad Senat
Share this:

Pakistan Islamabad Senat

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے سیاست دانوں اور سول سوسائٹی نے ایوان بالا سینیٹ کی طرف سے اس آئینی بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائینگی۔

پاکستان کے سیاست دانوں اور سول سوسائٹی نے ایوان بالا سینیٹ کی طرف سے اس آئینی بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائینگی۔ تاہم ان کے خیال میں قومیت پرستانہ عسکریت پسندی کے شکار اس صوبے کے لیے مزید اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے بروز پیر متقفہ طور پر ایک آئینی بل منظور کیا تھا جس کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 سے 80 کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ بل کے حق میں تمام موجود 71 ارکان نے ووٹ دیا۔ بل بلوچستان کے انیس ارکان سینیٹ نے پیش کیا تھا۔ ان ارکان کا تعلق صوبے کی تمام پارلیمانی پارٹیوں سے ہے۔

سیاسی جماعتوں نے اس بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر اکرم بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر نشسستیں بڑھ جاتی ہیں تو سرداروں کے علاوہ اسمبلی میں کچھ عام لوگوں کے آنے کی بھی گنجائش ہوجائے گی۔ “جنرل ضیاء کے دور سے کچھ لوگوں نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ بلوچستان کے کون سے علاقہ سے کون سا سردار آئے گا۔ مثال کے طور پر نصیر آباد سے جمالی اور مگسی قبیلے کے سردار آجاتے ہیں۔ قلات سے زہری اور خضدار سے مینگل اور بزنجو آجاتے ہیں۔ یہی صورت حال دوسرے علاقوں کی بھی ہے لیکن نشستیں بڑھانے سے متوسط طبقے کے افراد بھی اسمبلی میں آسکیں گے۔”

بلوچستان سے غائب کروا دیے جانے والے افراد کی ایک طویل فہرست پائی جاتی ہے۔

بلوچستان میں جنرل مشرف کے دور میں شروع ہونے والی علیحدگی کی تحریک اب بھی چل رہی ہے، جس کا مرکز مکران ڈویژن ہے۔ اس عسکریت پسندی کی وجہ سے صوبہ بد امنی کا شکار ہے اور وہاں وفاق کے حوالے سے بہت تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کیا اس اقدام سے بلوچستان کی قومیت پرستانہ عسکریت پسندی کو کم کرنے میں مدد ملے گی؟ اکرم بلوچ اس معاملے میں پر اُمید نہیں ہیں۔ “عسکریت پسندوں کا معاملہ مختلف ہے۔ وہ نہ وفاق کو مانتے ہیں اور نہ ہی پارلیمانی سیاست کو، تو میرے خیال میں عسکریت پسندی پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں اگر گمشدہ افراد کے معاملے کو حل کیا جائے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے سمیت صوبے کے دوسرے مسائل حل کیے جائیں، تو شائد عسکریت پسند کچھ کمزور پڑجائیں۔”

بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا مطالبہ یہ بھی ہے کہ قومی اسمبلی میں بھی صوبے کی نشستیں بڑھائی جائیں۔ کچھ سیاسی جماعتیں اس فیصلے کو کچھ زیادہ اہم نہیں سمجھتی۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ وفاق اور صوبے کا ہے۔ پارٹی کے ایک رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ نے اس مسئلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “ہمارا اصل مطالبہ یہ تھا کہ قومی اسمبلی میں صوبے کی نشستیں بڑھائی جائیں لیکن اس مسئلے پر ن لیگ، پی پی پی، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے ہماری مخالفت کی۔ بلوچستان کے مسائل وفاق سے ہیں، جن کا حل کسی حد تک قومی اسمبلی میں ہماری نشستیں بڑھانا ہے۔”

بلوچستان ایک عرصے سے عسکرست پسندی کا شکار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ “صوبے کا ایک اہم مسئلے گمشدہ افراد کا ہے، جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ پھر ہمارے وسائل کے حوالے سے سوالات ہیں۔ سی پیک کے مغربی روٹ نہ بننے کی وجہ سے مسائل ہیں۔ ہمارے صوبے کے جعلی ڈومیسائل بناکر دوسرے صوبے کے لوگ ہمارا روزگار چھین رہے ہیں۔ تو یہ سارے مسائل اس اقدام سے حل نہیں ہوں گے۔”

سماجی علوم کے چند ماہرین کا خیال ہے کہ بلوچستان کے مسائل اب گھمبیر ہو چکے ہیں، جس کے لیے انقلابی اقدامات ہونے چاہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاسی امور کے ماہر ڈاکٹر عمار علی جان کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ بلوچ نواجون کی احساس بیگانگی ہے۔ “میرے خیال میں اس اقدام سے مقامی طور پر کسی حد تک بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن صوبے میں جو سکیورٹی کی صورت حال ہے، وسائل کے حوالے سے جو شکوے ہیں اور نوجوانوں میں جو بڑھتا ہوا احساس بیگانگی ہے، اس کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔”

Share this:
Biplab Kumar Deb
Previous Post جاٹ اور پنجابی ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں’ بی جے پی رہنما
Next Post عوام قاتل، عوام مقتول: بغیر ماسک کے پھرنا موت بانٹنا ہے
Pakistan Lahore Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.