geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شکاگو میں بھی کرسٹوفر کولمبس کا متنازعہ مجمسہ ہٹا دیا گیا

July 26, 2020 0 1 min read
Christopher Columbus Statue
Share this:

 Christopher Columbus Statue

شکاگو (اصل میڈیا ڈیسک) کئی ملین کی آبادی والے امریکی شہر شکاگو میں کرسٹوفر کولمبس کا ایک متنازعہ مجمسہ ہٹا دیا گیا ہے۔ ایسا نسل پرستی کے خلاف اس وسیع تر تحریک کی وجہ سے کیا گیا، جس کا سبب سیاہ فام امریکی شہریوں کے خلاف متعصبانہ سوچ بنی۔

جارج فلوئڈ کی موت کے بعد ریاست مینیسوٹا کے دارالحکومت سینٹ پال میں بھی مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا ایک مجسمہ گرا دیا تھا
جارج فلوئڈ کی موت کے بعد ریاست مینیسوٹا کے دارالحکومت سینٹ پال میں بھی مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا ایک مجسمہ گرا دیا تھا

شکاگو سے ہفتہ پچیس جولائی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اخبار شکاگو ٹریبیون نے بتایا کہ یہ مجسمہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات اس چبوترے سے ہٹا دیا گیا، جہاں وہ کئی عشروں سے نصب تھا۔ یہ متنازعہ مجسمہ ہٹائے جانے کا حکم شہر کی خاتون میئر لوری لائٹ فٹ نے دیا تھا۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی یہی خاتون مئیر ماضی میں اس مجسمے کو مظاہرین کے وسیع تر احتجاج کے باوجود وہاں سے ہٹانے کے خالف تھیں، جہاں وہ نصب تھا۔ ان کا موقف تھا کہ کرسٹوفر کولمبس کا یہ مجسمہ ہٹانے کا مطلب یہ ہوتا کہ امریکی تاریخ کے ایک حصے کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں وہ عوامی دباؤ کی وجہ سے اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

اخبار شکاگو ٹریبیون کے مطابق میئر لوری لائٹ فٹ نے اب اپنی جو گزشتہ رائے بدلی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اس میٹروپولیٹن شہر میں پولیس اور مقامی مظاہرین کے مابین مزید پرتشدد جھڑپیں ہوں۔

شکاگو میں یہ مجسمہ جس جگہ نصب تھا، وہ امریکا کے کئی دیگر شہروں میں کیے جانے والے ایسے ہی مظاہروں کی طرز پر، عوامی احتجاجی تحریک کا مرکز بن گئی تھی۔

افریقی نژاد امریکی شہر جارج فلوئڈ کی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ہلاکت کے بعد پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف جو احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی، اس کے نتیجے میں صرف امریکا ہی نہیں بلکہ کئی یورپی ممالک کے متعدد شہروں میں بھی ایسے مجسمے او یادگاریں ہٹائی جا چکی ہیں، جو کسی نہ کسی طرح انسانوں کے استحصال اور نسل پرستی سے جڑی ہوئی تھیں۔

امریکا میں ماضی کی یادگاروں کے طور پر جن تاریخی مجسموں کے ہٹائے جانے کے عوامی مطالبے کیے جا رہے تھے، ان کا تعلق زیادہ تر ماضی کی امریکی خانہ جنگی سے تھا۔

اسی طرح کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے کو بھی مظاہرین کی طرف سے ماضی کے استحصال، جبر، اذیت اور دکھوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا تھا۔

سن 1451 میں پیدا ہونے والا اور 1506ء میں انتقال کر جانے والا کرسٹوفر کولمبس ایک اطالوی جہاز راں تھا، جو ایسا پہلا یورپی شہری بھی تھا، جس نے ‘ایک نئی دنیا‘ کے طور پر امریکا دریافت کیا تھا۔ تاریخی طور پر بھی کولمبس کو ‘امریکا دریافت کرنے والا یورپی‘ کہا جاتا ہے۔

کئی مؤرخین اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت سے سرگرم کارکن بھی کرسٹوفر کولمبس پر اس وجہ سے تنقید کرتے ہیں کہ وہ بھی ‘امریکا کے قدیم مقامی باشندو‌ں کے خلاف پرتشدد رویوں کا مرتکب‘ ہوا تھا، جس نے اس دور میں غلاموں کی تجارت کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

شکاگو میں کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ ہٹانے جانے سے چند ہفتے قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھی شہری انتظامیہ نے ایسے ہی مظاہروں کے بعد وہاں ایک چبوترے پر نصب کردہ کولمبس کا مجسمہ ہٹا دینے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Share this:
France Police
Previous Post فرانس بار بار دہشت گردوں کے نشانے پر، آغاز پچیس برس قبل ہوا تھا
Next Post پی ٹی آئی کا عظمیٰ کاردار کو پنجاب اسمبلی کی رکینت سے مستعفی ہونے کا حکم
Uzma Kardar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.